11/01/2026
Sadar saib.
Tal abad osi...
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع صوابی کے صدر عاطف زیب۔۔۔ نے، جنرل سیکرٹری اسد لونگین اور کابینہ کے دیگر رفقاء سے مشاورت کے بعد، تنظیم کے سابقہ فعال رکن خضر انور کی بنیادی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ خضر انور کی رکنیت مئی 2025 میں ایک تادیبی کارروائی کے نتیجے میں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔ ان پر تنظیمی و آئینی ڈھانچے سے انحراف کے الزامات تھے۔ تاہم اب خضر انور نے اپنی سابقہ غیر تنظیمی سرگرمیوں پر نہ صرف شدید ندامت کا اظہار کیا، بلکہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ آئندہ تنظیم کے آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے فعال کردار ادا کریں گے۔
خضر انور، جو اس سے قبل صوابی کالج یونٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں، نے باچا خان بابا کے عدم تشدد اور ولی خان کے جمہوری اصولوں کو اپنی رہنمائی کا ذریعہ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی پختہ اعادہ کیا وہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے منشور کے مطابق طلبہ سیاست میں بھرپور کردار کریں گے اور تنظیم کے پیغام کو نوجوانوں تک مؤثر انداز میں پہنچائیں گے۔
ہم خضر انور کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی تنظیمی نظم و ضبط، آئینی حدود اور باچاخان فکر کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
اسد لونگین
جنرل سیکرٹری
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع صوابی