01/08/2026
کل مکتبہ میں وزارت الاعلام والوں نے آکر عبد الفتاح ابو غدہ کی تمام کتابیں ضبط کرلیں،
حضرت ابو الحسن علی ندویؒ کی بچوں کے لیے لکھی گئی شہرۂ آفاق کتابیں "سیرۃ خاتم النبیین"، "قصص الا نبیاء" اور "القراءۃ الراشدۃ"، وغیرہ پر پہلے سے پابندی لگ چکی ہے،
شیخ ابو غدہؒ کی علمی و تربیتی تصانیف، جیسے "قیمۃ الزمن عند العلماء"، "العلماء العزاب الذین آثروا العلم على الزواج" اور "صفحات من صبر العلماء" بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں
ادہم شرقاوی کے دلوں کو چھو لینے والے رسائل، "رسائل من القرآن" سے لے کر ان کی دیگر تمام تحریریں، اور شیخ یوسف القرضاویؒ کی متعدد علمی کتابیں مملکت میں ناقابل بیع ہے،
باقی شیخ عبد الوہاب کی کتاب التوحید،شیخ ابن عثیمین،شیخ فوازان اور مصر سے مطبوعہ روایات قسم کی کہانیاں باقی رہی ،
اللہ المستعان
Copy