06/09/2026
انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر و جنرل سیکرٹری کا دودہ صوابی!
27 ستمبر کے لانگ مارچ کے تیاری کے سلسلے میں مشاورت!
صوبائی وزیر عاقب اللّٰہ خان ،ضلعی صدر محمد سہیل یوسفزئی تحصیل صوابی صدر جہانزیب خان ضلعی ترجمان ظاہر گیلانی کی شرکت!
وقاص زیب صدر وجنرل سیکرٹری مہابت خان جدون پی ٹی ْآئی یوتھ ونگ تحصیل ٹوپی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔انصاف یوتھ ونگ ضلعی کابینہ کی میزبانی
مقررین نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے اور پر امن سیاسی جد وجہد بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔
انصاف یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کے صدر کاشف کمال اور جنرل سیکرٹری آصف بںگش۔ اویس یوسفزئی ضلعی صدر سوار امان ضلعی جنرل سیکرٹری اور صوبائی یوتھ ونگ رہنما آفتاب خان نے خطاب کیا ۔
یوتھ ونگ ہمیشہ سے تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی آ رہی ہے اور مستقبل میں بھی یوتھ ونگ سے امیدیں وابستہ ہیں کہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے میدان عمل میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔