دہ پرمولو یاران

دہ پرمولو یاران اسلام علیکم!امید کرتا ہوں آپ خیر خیریت سے ہونگے میں اپنے تمام آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں

میلی بگ کیا ہے۔میلی بگ ایک سفید، نرم جسم والا کیڑا ہے جو پھپھوندی جیسے مادے سے ڈھکا ہوتا ہے۔ یہ پودوں کا رس چjوس کر ان ک...
01/05/2025

میلی بگ کیا ہے۔
میلی بگ ایک سفید، نرم جسم والا کیڑا ہے جو پھپھوندی جیسے مادے سے ڈھکا ہوتا ہے۔ یہ پودوں کا رس چjوس کر ان کی نشوونما روک دیتا ہے، پتوں کو زرد کرتا ہے اور پیداوار میں کمی لاتا ہے۔ یہ شہد جیسا مادہ خارج کرتا ہے جس پر سیاہ پھپھوندی لگ جاتی ہے، جو پودے کی خوراک بنانے کی صلاحیت کم کر دیتی ہے۔

کنٹرول کے مؤثر طریقے
متاثرہ شاخیں کاٹ کر تلف کریں۔
پودوں کے اردگرد صفائی رکھیں اور جڑی بوٹیاں ختم کریں۔
پودوں میں مناسب فاصلہ رکھیں۔

کیمیائی کنٹرول
سردیوں میں تنوں پر گریس اور امیڈا کلوپرڈ لگا کر پلاسٹک لپیٹیں۔
شدید حملے کی صورت میں بائی پینتھرین یا روٹ کا سپرے کریں (صبح یا شام)
سپرے میں "وٹ سٹ" یا سرف شامل کریں تاکہ دوا مؤثر ہو۔
سپرے سے پہلے ڈٹرجنٹ والے پانی سے پودوں کو دھونا مفید ہے۔

قدرتی حل
نیم کا تیل (Neem Oil) ایک مؤثر اور محفوظ آرگینک طریقہ ہے۔

نوٹ: میلی بگ کا بروقت کنٹرول ضروری ہے، بصورتِ دیگر یہ فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Copied

اس جانور کا نام ”چاندی کا بھاگ“ (Antlion) ہے، یہ ایک قسم کا کیڑا ہے جو زمین پر سوراخ بناتا ہے اور اس کے اندر شکار کو پھا...
01/05/2025

اس جانور کا نام ”چاندی کا بھاگ“ (Antlion) ہے، یہ ایک قسم کا کیڑا ہے جو زمین پر سوراخ بناتا ہے اور اس کے اندر شکار کو پھانسنے کے لیے اپنی حکمت استعمال کرتا ہے۔

بچپن میں ہمیں کہا جاتا تھا کہ یہ شیطان ہے، جو دھاگے کو لعاب سے گیلا کرتا اور پھر اس کے گھر میں لٹکا دیتا۔ یہ اتنا ہوشیار تھا کہ اگر کوئی چیونٹی اس کے گھر میں رینگتے ہوئے گرتی تو اسے فوراً پکڑ لیتا، لیکن ہزار کوششوں کے باوجود، گیلے دھاگے پر یہ کبھی نہ پھنس پاتا۔ اس کے باوجود، جب ہم بیچارے کی گھر کو منہدم کرکے تلاش کرتے، تو اکثر یہ بچ نکلتا، اور بہت کم دفعہ ہاتھ آتا۔

اور جب کبھی یہ کیڑا ہاتھ آتا تو پتہ تھا کہ اس کی سزا کیا ہوتی ہے، وہ تو بیان کرنے کے قابل نہیں۔

بچپن میں ہم جس طرح کے تصورات بناتے ہیں، وہ حقیقت میں کبھی کبھار صرف ایک دلچسپ کہانی ہی ہوتے ہیں۔ پتہ نہیں آپ کے ہاں اس جانور سے متعلق کیا کہانی مشہور ہے؟

16/04/2025

‏ایک عربی کہاوت ہے کہ :- جب بخت ڈھلنے لگے تو سب
سے پہلے آپ کا من پسند شخص آپ سے چھن جاتا ہے🖤

وہ پاکستان جو گندم کی پیداوار میں 7واں بڑا ملک ہے۔ یہ میری وہ کتابیں ہیں جو آج تک مجھ سے جدا نہیں ہوئی۔ کلاس نہم سے لیکر...
16/04/2025

وہ پاکستان جو گندم کی پیداوار میں 7واں بڑا ملک ہے۔

یہ میری وہ کتابیں ہیں جو آج تک مجھ سے جدا نہیں ہوئی۔ کلاس نہم سے لیکر ماسٹر تک سارا نصاب ابھی تک موجود ہے۔ لیکن زندگی نے جو سبق دیا وہ ان میں سےکسی کتاب میں نہیں۔ جو ان کتابوں میں پڑھا ایسا کچھ بھی میری زندگی میں نہیں۔ نہ قائد اعظم کے چودہ نکات۔ نہ اکبر بادشاہ۔ نہ الجبرا۔ نہ مسٹر چپس۔ نہ سطح مرتفع پوٹھوہار۔ نہ ہی وہ پاکستان جو گندم کی پیداوار میں ساتواں خود کفیل ملک ہے۔
مجھے پیسے کمانے کا طریقہ تو بتایا نہ گیا۔ بس فوٹو سنتھسیز کا عمل پڑھاتے رہے۔ سارا دن کمسٹری کے فارمولے کو رٹہ لگواتے رہے۔ حالانکہ ہر چیز بنی بنائی ملتی ہے وہ بھی پیسوں سے۔ تو پیسہ کمانا تو کسی ماسٹر نے نہیں
سکھایا۔

بیالوجی کی کتنی شاخی ہیں اگر یاد نہ ہوا تو فیل۔ لیکن میرے سے کتنے لوگوں کی امیدیں وابسطہ ہیں یہ کہیں نہیں لکھا۔
تمام helping verb یاد ہیں مجھے لیکن helping work کوئی بھی یاد نہیں۔
مجھے my father مضمون آج بھی یاد ہے۔ لیکن father خوش کیسے رہتا ہے یہ نہیں پتا۔
میں نے پڑھا ہے کہ پاکستان میں نمک کی اپنے بڑے بڑے پہاڑ ہیں۔ لیکن مجھے اپنے اس پہاڑ کا ایک چھوٹا سا پتھر 100 روپے میں ملتا ہے۔

سوچنے لگا کہ اپنے اساتذہ سے پوچھو کہ آپ نے جو پڑھایا وہ صحیح تھا۔ جب استاد کا دروازاہ کھٹکھٹایا تو آواز آئی کہ وہ مردم شماری کے لئے گئے ہیں۔ دوسرے استاد کا پتا کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سکول کے بعد ڈینگی مہم کی میٹنگ میں ہیں۔ تیسرے استاد کا کی طرف گیا وہ پولیوں ۔ یعنی میرے استادوں کو اصل مقصد سے ہٹا کر دوسرے کاموں میں لگا دیا۔ پھر ایک استاد یاد آیا کہ وہ اس وقت گھر ہوں گے۔ انکے گھر پہنچا تومعلوم ہوا کہ 3 گھنٹے ہو گئے وہ آٹا لینے گئے واپس نہیں آئے۔
پھر مجھے سمجھ آگیا کہ کچھ بھی نہیں ان کتابوں میں جو مجھے 3 وقت عزت کی روٹی دے سکے۔ اتنی کتابیں پڑھنے کا کیا فائدہ ہوا اگر مزدوری ہی کرنی تھی۔
آخر میں تلخ بات یہ کہ کتابیں مجھے اتنا بھی نہ سکھا سکی کہ جو کتابیں پڑھ کے میں زمانے میں معتبر ٹھہرا۔ لوگ مجھے پڑھا لکھا کہتے ہیں ۔ انہیں کتابوں پہ تبصرا کرنے لگ گیا۔ بندہ زیرک تو کتنا پاگل ہے۔ایک ایک لیکچر کے ہزاروں روپے دئیے۔ فیسیں جمع کروائی۔ داخلے جمع کروائیں۔ راتوں کو جاگ جاگ کر مشقیں لکھیں ۔ ایک ایک کتاب سینکڑوں ہزاروں میں خرید کر پڑھی تھی۔ اج ردی میں اسکا صرف 900 روپے ریٹ لگا۔ بہت دکھ ہوا مجھے کہ اتنا مہنگا علم اتنے سستے میں کیسے بیچ سکتا ہوں۔ لیکن کیا کرتا روٹی کمانا تو سیکھایا ہی نہیں گیا۔
پھر یوں ہوا کہ وہ ساری کتابیں 900 میں بیچ کر اپنے پاس سے 250 روپے ڈال کر 10 کلو آٹے کا تھیلا لے کر گھر آگیا۔

ہزاروں ڈگریاں لے کر، علم پر دسترس پا کر
چھلکتے لفظ آنکھوں سے ، نہ پڑھ پاؤ تو جاہل ہو۔

ڈیٹاکس واٹر کیا ہے؟ڈیٹاکس واٹر ایسا پانی ہوتا ہے جس میں قدرتی اجزاء جیسے لیموں، کھیرے، پودینہ، سیب، ادرک وغیرہ شامل کیے ...
16/04/2025

ڈیٹاکس واٹر کیا ہے؟
ڈیٹاکس واٹر ایسا پانی ہوتا ہے جس میں قدرتی اجزاء جیسے لیموں، کھیرے، پودینہ، سیب، ادرک وغیرہ شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ پانی جسم سے فاضل مادوں (ٹاکسنز) کو خارج کرنے، ہاضمہ بہتر بنانے، وزن کم کرنے اور جلد کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

---

مشہور ڈیٹاکس واٹر ریسیپیز:

1. لیموں اور پودینہ واٹر
اجزاء: 1 لیموں کے سلائس، چند پودینہ کے پتے، 1 لیٹر پانی
فائدے: قوتِ مدافعت میں اضافہ، ہاضمہ بہتر، منہ کی بدبو کا خاتمہ

---

2. کھیرا اور لیموں واٹر
اجزاء: آدھا کھیرا (سلائس)، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے: جسم میں پانی کی کمی پوری، پیٹ کی سوجن کم، جلد صاف

---

3. سیب اور دار چینی واٹر
اجزاء: 1 سیب (سلائس)، 1 دار چینی کی لکڑی، 1 لیٹر پانی
فائدے: بلڈ شوگر کنٹرول، میٹابولزم میں اضافہ

---

4. ادرک اور لیموں واٹر
اجزاء: ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے: ہاضمہ بہتر، سوزش کم، متلی میں آرام

---

طریقہ استعمال:

1. تمام اجزاء پانی میں شامل کریں۔

2. فریج میں 2 سے 4 گھنٹے (یا رات بھر) کے لیے رکھ دیں۔

3. دن بھر تھوڑا تھوڑا پیئیں۔

Address

Swabi
23340

Telephone

+923349016081

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دہ پرمولو یاران posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to دہ پرمولو یاران:

Share

Category