Bajawelfare

Bajawelfare پیج بنانے کا مقصد صرف غریب کی مدد کرنا ہے ۔

summary report Jan-Aug 2026
01/09/2026

summary report Jan-Aug 2026

24/08/2026

مصطفیٰ بیٹے کا کل آپریشن ہے۔ تمام دوستوں سے خصوصی اپیل ہے کہ مصطفیٰ کے کامیاب آپریشن اور جلد صحتیابی کے لیے دعا فرمائیں۔ 🤲

الحمدللہ، ابھی تک مصطفیٰ کے آپریشن کے لیے 75,000 روپے تعاون فراہم کیا جا چکا ہے، اور ان شاء اللہ مزید بھی تعاون کیا جائے گا۔

جن تمام دوستوں نے اس مشکل وقت میں تعاون کیا، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے مال و جان میں برکت دے۔ آمین ثم آمین۔ ❤️

مصطفیٰ کے لیے دعا ضرور کریں۔ 🤲

23/08/2026

اپیل برائے تعاون

مصطفیٰ ولد عبداللہ، محلہ حاجی خیل، گردن میں رسولی کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس سے پہلے بھی مصطفیٰ کے دو مرتبہ آپریشن ہو چکے ہیں، لیکن شدید غربت کے باعث علاج کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا، جس کی وجہ سے ایک بار پھر گردن میں رسولی بن گئی ہے۔

ڈاکٹر نے 150,000 روپے کے اخراجات بتائے ہیں اور بمشکل پیر کے روز آپریشن کی تاریخ دی ہے۔ کچھ اخراجات صحت کارڈ سے پورے ہو جائیں گے، تاہم صحت کارڈ سے پہلے ہی مصطفیٰ کے دو آپریشن اور اس کے والد کا دل کا آپریشن ہو چکا ہے، اس لیے مکمل اخراجات صحت کارڈ سے پورے ہونا ممکن نہیں۔

مخیر حضرات سے عاجزانہ اپیل ہے کہ مصطفیٰ کے علاج اور آپریشن کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں تاکہ اس معصوم بچے کا بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور مصطفیٰ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

اپیل برائے تعاونایک بیوہ خاتون گزشتہ کئی سالوں سے کینسر جیسی موذی بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ باجا ویلفیئر ٹرسٹ کی جا...
21/08/2026

اپیل برائے تعاون

ایک بیوہ خاتون گزشتہ کئی سالوں سے کینسر جیسی موذی بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ باجا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر بار ان کے علاج میں تعاون کیا گیا ہے، لیکن اس بار ادویات اور ضروری ٹیسٹ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

مریضہ کی ادویات کی لاگت 70,000 روپے ہے، جبکہ ضروری ٹیسٹوں پر تقریباً 35,000 روپے خرچ ہوں گے۔ وہ روزانہ 6 گولیاں استعمال کرتی ہیں۔اور پچھلے چار مہینے سے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کوئی گولی نہیں لی ۔

تمام مخیر حضرات اور بھائیوں سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق تھوڑا تھوڑا تعاون ضرور کریں، تاکہ اس بیوہ بہن کا علاج جاری رہ سکے۔

آپ کا معمولی سا تعاون بھی اس بہن کے علاج میں بڑی مدد ثابت ہو سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور اس بہن کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

شکر الحمدللہ ❤️عبدالقدیر، عمر 18 سال، گزشتہ چند ہفتوں سے گردوں کے مسئلے میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹرز نے مہنگے ٹیسٹ اور CT Scan ...
18/08/2026

شکر الحمدللہ ❤️
عبدالقدیر، عمر 18 سال، گزشتہ چند ہفتوں سے گردوں کے مسئلے میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹرز نے مہنگے ٹیسٹ اور CT Scan تجویز کیے تھے۔ عبدالقدیر ایک مدرسے کا طالب علم اور انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔
باجہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اس کے ضروری ٹیسٹ، CT Scan اور ادویات کا انتظام کیا گیا۔ الحمدللہ، اس مشکل وقت میں اس کی مدد کرنے کی توفیق ملی۔
اللہ تعالیٰ عبدالقدیر کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور تمام معاونین کو جزائے خیر دے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️

11/08/2026
09/08/2026

# # # 📢 اپیل برائے تعاون
**ثناء اللہ، عمر 13 سال، دماغ میں رسولی کے باعث شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔**
گزشتہ **12 دن سے ثناء اللہ شدید درد میں مبتلا ہے اور کئی راتیں درد کی شدت کے باعث بیٹھ کر گزاری ہیں۔** اس کے والدین علاج کی غرض سے کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ جاتے رہے۔ جب تمام میڈیکل رپورٹس اور کاغذات کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ابھی تک کسی **نیوروسرجن** سے باقاعدہ معائنہ نہیں کروایا گیا تھا۔
بعد ازاں مردان میں نیوروسرجن سے معائنہ کروایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ بہتر علاج کے لیے اسے **لاہور** لے جایا جائے۔ اگلے ہی دن لاہور پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے **فوری آپریشن** کا مشورہ دیا، لیکن وہاں آپریشن کے لیے زیادہ وقت درکار تھا۔
مجبوراً وہاں سے واپس آ کر **LRH** پہنچے، جہاں اب **6 دن بعد آپریشن کی تاریخ دی گئی ہے۔**
اس دوران ثناء اللہ کے والد صاحب بھی تقریباً **ایک ماہ سے مزدوری نہیں کر سکے**، جس کی وجہ سے گھر کے حالات مزید مشکل ہو گئے ہیں۔
🙏 **تمام دوستوں، مخیر حضرات اور اہلِ خیر سے دل کی اپیل ہے کہ ثناء اللہ کے آپریشن اور علاج کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں۔**
آپ کی تھوڑی سی مدد اس معصوم بچے کے لیے بہت بڑی امید بن سکتی ہے۔
**اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور ثناء اللہ کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ! چند دن پہلے ہم نے دخترِ طارق کے علاج کے لیے تعاون کی اپیل کی تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اگرچہ اس اپیل کے ذریعے کوئ...
28/07/2026

الحمدللہ!

چند دن پہلے ہم نے دخترِ طارق کے علاج کے لیے تعاون کی اپیل کی تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اگرچہ اس اپیل کے ذریعے کوئی مالی تعاون موصول نہیں ہوا، لیکن اگلے ہی دن بچی کو ہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹر سے معائنہ کروایا گیا، تمام ضروری ٹیسٹ اور ایکسرے کرائے گئے۔

ڈاکٹر نے صرف ایک ہفتے کی ادویات تجویز کیں، جن کا خرچ باجا ویلفیئر ٹرسٹ نے ادا کیا۔

آج والدِ محترم طارق کا پیغام موصول ہوا کہ الحمدللہ، گزشتہ چار ماہ کے مقابلے میں آج ان کی بیٹی کی صحت میں کافی بہتری ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک بچی کو مکمل اور دائمی صحت عطا فرمائے۔ آمین۔

باجا ویلفیئر ٹرسٹ
آپ کے تعاون سے امید اور مسکراہٹیں بانٹنے کا سفر جاری ہے۔

Address

Swabi
23430

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajawelfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bajawelfare:

Shortcuts

Share

Category