14/06/2026
علاقے میں بجلی کی تاروں کی ابتر حالت کے باعث کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا خدشہ موجود ہے۔ اس اہم عوامی مسئلے کے حل کے لیے آج تنظیم کی جانب سے جناب ساحر خان / مرحوم صادق خان (چیئرمین صاحب کے صاحبزادے) سے ملاقات کی گئی۔انہوں نے بطور صدر یونین کونسل و پی ٹی آئی نمائندہ اس مسئلے کے حل کے لیے مکمل تعاون اور بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے فوری توجہ دیتے ہوئے ان خطرناک تاروں کی مرمت و تبدیلی کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔