فقیرآباد مانیری یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن

  • Home
  • Pakistan
  • Swabi
  • فقیرآباد مانیری یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن

فقیرآباد مانیری یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت • اتحاد • آگاہی
For a better tomorrow 🌱

امن چوک صوابی میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے ٹی ایم اے کی لائن سے جڑی تمام اسٹریٹ لائٹس خراب ہو گئی تھیں، جس سے شدید...
25/03/2026

امن چوک صوابی میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے ٹی ایم اے کی لائن سے جڑی تمام اسٹریٹ لائٹس خراب ہو گئی تھیں، جس سے شدید اندھیرا پیدا ہو گیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

تاہم ہماری تنظیم نے “اپنی مدد آپ” کے تحت تمام خراب اسٹریٹ لائٹس کو نئی لائٹس سے تبدیل کر کے روشنی بحال کر دی۔ اس کے علاوہ ٹی ایم اے کی طرف سے کسی قسم کی صفائی مہم بھی نہیں چلائی گئی، جو کہ لمحۂ فکریہ ہے۔

عیدالفطر کے لئے صفائی کے بعد کے مناظر ۔
22/03/2026

عیدالفطر کے لئے صفائی کے بعد کے مناظر ۔

آج ہماری تنظیم نے عیدالفطر کے موقع پر ایک عظیم الشان صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ہم صرف بڑی گلیوں تک محدود نہیں بلکہ ذیلی گ...
17/03/2026

آج ہماری تنظیم نے عیدالفطر کے موقع پر ایک عظیم الشان صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ہم صرف بڑی گلیوں تک محدود نہیں بلکہ ذیلی گلیوں اور سب اسٹریٹس تک پہنچ کر ہر کونے کو صاف بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔پہلا دن عزم اور خدمت کے جذبے کے ساتھ مکمل ہوا—آئیں، ہم سب مل کر اپنے ماحول کو صاف اور خوبصورت بنائیں۔ 🌿

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہماری تنظیم کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ وہ بھی اس مقدس مہینے...
08/03/2026

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہماری تنظیم کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ وہ بھی اس مقدس مہینے کی خوشیوں میں آسانی کے ساتھ شریک ہو سکیں۔ہم تمام رضاکاروں اور مخیر حضرات کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ کارِ خیر ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔

ماشاءاللہ 🌿آج ہماری تنظیم کی جانب سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کامیابی کے ساتھ کر دیا گیا، جس میں ہمارے علاقے کے بزرگو...
18/02/2026

ماشاءاللہ 🌿

آج ہماری تنظیم کی جانب سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کامیابی کے ساتھ کر دیا گیا، جس میں ہمارے علاقے کے بزرگوں نے بھرپور شرکت کر کے اس نیک مقصد کو چار چاند لگا دیے۔ یہ صرف پودے لگانے کا عمل نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، صاف اور خوبصورت مستقبل کی بنیاد ہے۔

آئیے مل کر زمین کو پھر سے سانس لینے کا موقع دیں۔ 🌻☘️

آج فقیرآباد مانیری پایان کے لیے ایک نئی روشنی کا آغاز ہو رہا ہے۔ہم نے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور عملی رہنمائی کے لیے ...
16/02/2026

آج فقیرآباد مانیری پایان کے لیے ایک نئی روشنی کا آغاز ہو رہا ہے۔

ہم نے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور عملی رہنمائی کے لیے ادبی سوسائٹی قائم کر دی ہے — ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں خوابوں کو سمت دی جائے گی اور صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔

📚 امتحانات کے دوران مفت ٹیوشن
🎓 کیریئر کونسلنگ
🗣️ اسٹڈی سرکلز و آگاہی سیمینارز
🏫 تعلیمی ترقی کے اقدامات
💼 غیر تعلیمی نوجوانوں کے لیے کاروباری رہنمائی

ہمیں یقین ہے کہ جب علم عام ہوگا تو فلاح خود بخود آئے گی۔
“علم سب کے لیے، فلاح سب کے لیے”
آئیے، مل کر اپنے مستقبل کو روشن کریں۔

اہم اطلاع / مدد کی اپیلسن 2021 میں ایک معصوم بچہ انبار انٹرچینج سے لاپتہ ہوگیا تھا۔نام: محمد جنیدولد: محمد فہیمنواسہ: مح...
03/02/2026

اہم اطلاع / مدد کی اپیل
سن 2021 میں ایک معصوم بچہ انبار انٹرچینج سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
نام: محمد جنید
ولد: محمد فہیم
نواسہ: محمد آمین
سکنہ: فقیر آباد، مانیری پایان، صوابی
اہلِ خانہ کی جانب سے واقعے کے فوراً بعد ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس کی کاپی موجود ہے، جبکہ بچے کی فائل فوٹو بھی دستیاب ہے۔ اس کے باوجود افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اگر کسی کے پاس محمد جنید کے بارے میں کوئی بھی مصدقہ معلومات ہوں یا کسی نے اسے کہیں دیکھا ہو تو خدارا فوراً درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
📞 0344-0956600
📞 0311-1155411
آپ کی ایک چھوٹی سی اطلاع ایک خاندان کو اس کا بچھڑا ہوا چراغ واپس دلا سکتی ہے۔
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
اللہ تعالیٰ محمد جنید کو بحفاظت اس کے گھر والوں سے ملا دے۔ آمین 🤲

خراجِ تحسین 🤍ہمارے علاقے میں 200 KVA کے ٹرانسفارمر کی تنصیب ایک قابلِ فخر کام ہے جو جناب بابر سلیم صاحب(سابق MPA اور موج...
11/01/2026

خراجِ تحسین 🤍

ہمارے علاقے میں 200 KVA کے ٹرانسفارمر کی تنصیب ایک قابلِ فخر کام ہے جو جناب بابر سلیم صاحب
(سابق MPA اور موجودہ Coordinator to Prime Minister on Youth Affairs, Khyber Pakhtunkhwa)
کی ذاتی توجہ اور سنجیدہ کوششوں سے ممکن ہوا۔

یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن فقیرآباد مانیری پایان نے جب اس مسئلے کو ان کے سامنے رکھا، تو انہوں نے اسے محض وعدہ نہیں بنایا بلکہ عمل کر کے دکھایا۔ یہ کام ثابت کرتا ہے کہ جب نیت خدمت کی ہو تو اختیار واقعی عوام کے کام آتا ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے جناب بابر سلیم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور Youth Welfare Organization کو بھی سراہتے ہیں جو عوام کی آواز بنی۔
اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہمیشہ کامیاب رکھے۔ آمین

الحمدللہجامعہ مکی مسجد (تہ خانی جماعت) کی صفائی کا کام احسن طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ نیک کام یوتھ ویلفئر آرگنائزیش...
10/01/2026

الحمدللہ
جامعہ مکی مسجد (تہ خانی جماعت) کی صفائی کا کام احسن طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ نیک کام یوتھ ویلفئر آرگنائزیشن کے تعاون اور ذمہ داران کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں اپنے گھروں کو اسی طرح پاک صاف رکھنے کی توفیق دے۔
آمین 🤲

نوٹ:فقیرآباد کے باقی مساجد میں صفائی کا کام باری باری ہوگا.

شکریہ بابر سلیم صاحبیوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن فقیر آباد اور اہلیانِ محلہ فقیر آباد کی جانب سے جناب بابر سلیم صاحب کا دلی ش...
06/01/2026

شکریہ بابر سلیم صاحب
یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن فقیر آباد اور اہلیانِ محلہ فقیر آباد کی جانب سے جناب بابر سلیم صاحب کا دلی شکریہ ادا کیا جاتا ہے جن کی خصوصی توجہ، ذاتی دلچسپی اور بروقت کاوشوں کے نتیجے میں محلہ فقیر آباد کے لئے نیا ٹرانسفارمر فراہم کر دیا گیا ہے۔
ان شاء اللہ چند دنوں میں ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد علاقے کو بجلی کے مسائل سے نمایاں ریلیف حاصل ہوگا۔ ٹرانسفارمر کی فراہمی بابر سلیم صاحب کے عوام دوست رویے اور خدمتِ خلق کے جذبے کی واضح مثال ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بابر سلیم صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں عوامی خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق دے۔
یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن فقیر آباد
اہلیانِ محلہ فقیر آباد

17/12/2025

اہم اطلاع

یہ وہ جگہ تھی جہاں بعض لوگ راستے میں بیٹھ کر پیشاب کر لیا کرتے تھے، جو نہ صرف غیر اخلاقی عمل تھا بلکہ عوام کے لیے شدید تکلیف اور گندگی کا سبب بھی بن رہا تھا۔
اب اس جگہ کو باقاعدہ طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ اس غلط عمل کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو سکے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ آئندہ یہاں یا کسی بھی عوامی مقام پر اس قسم کی حرکت سے مکمل اجتناب کریں۔
صفائی نصف ایمان ہے، اور عوامی مقامات کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ شکریہ

مانیری پایاں،آما خیل حال سکنہ فقیرآباد میں مرحوم سید افضل کاکا کی زوجہ کچھ عرصہ علالت کے بعد بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ...
09/12/2025

مانیری پایاں،آما خیل حال سکنہ فقیرآباد میں مرحوم سید افضل کاکا کی زوجہ کچھ عرصہ علالت کے بعد بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ہیں۔مرحومہ شاکر اللہ، حمد اللہ، طاہر اور ناصر کی والدہ تھیں جبکہ ایاز محمد سید کی چچی تھیں۔

نمازِ جنازہ آج بروز منگل، 09 دسمبر 2025، مرکزی جنازہ گاہ مانیری پایاں لختے چم میں ادا کی جائے گی۔
وقتِ جنازہ: دوپہر 2 بجے۔
فاتحہ خوانی حجرہ مرحوم حاجی مدثر بابا، فقیر آباد، مانیری پایاں میں ہوگی۔
إنا لله وإنا إليه راجعون۔

Address

Mohlla Faqirabad Maneri Payan Swabi
Swabi
23430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فقیرآباد مانیری یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category