Voice of Surgull

Voice of Surgull WELL COME TO THE LAND OF ROSSES✋��

25/08/2025

السلام وعلیکم
وائس آف سورگل✌️ کی جانب سے جو بلڈ بینک🩸کیمپ ہوا تھا الحمدللہ خیر و عافیت کے ساتھ مُکمل ہوا اور بلڈ کیمپ سے 32 بیگ فاؤنڈیشن کے حوالے کیے
اُمید کرتے ہیں آگے بھی گاؤں کے لوگ اسی طرح بلڈ کیمپ میں حصہ لیں گے اور گاؤں کے مریضوں کی سہولت کی وجہ بنے گے
ہر اُس شخص کا شُکریہ جس نے شرکت کی
خاص طور علماء کرام کا جنہوں نے اِس عظیم کام میں شرکت کی
نور سپر سٹور اور عاشق سپر سٹور کا شکریہ جنہوں نے اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا
الحمدللہ یہ سلسلہ مستقبل میں جاری رہے گا
ان شاء اللہ اور اِس کامیاب بلڈ کیمپ کا سہرا گاؤں کے تمام چھوٹے ، بڑے نوجوانوں کو جاتا ہے
اور گاؤں کے جس فرد کو بلڈ کی ضرورت پڑے وہ ہماری ٹیم سے رابطہ کرے یا یونائٹڈ فاؤنڈیشن جاکر بلڈ وصول کرے انشاء اللہ اسے بروقت خون فراہم کیا جائے گا
یہ بلڈ ایمرجنسی بیسس پر پڑا ہوتا ھے کوشش کرے ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ وصول کرے نورمل کیس میں استعمال سے گریز کریں
شکریہ

01/08/2025

جہاں تک مُجھے یاد ہے یہ بات تقریباََ 2003 / 2004 کی ہوگی جب نویں اور دسویں جماعت کے پرچے تھے وہ میرا پہلا تجربہ تھا جب نقل کلاس روم کی کھڑکیوں سے پھینکی جاتی تھی اور اندر بیٹھے طالبعلم اسی انتظار میں ہوتے تھے کہ کب ہمارے لیئے کوئی تعویذ پھینکے گا اور ہمارا بیڑا پار ہوگا
جب سے میں نے ہوش سمبھالا ہے یہی سلسلہ تھا شاید اُس پہلے بھی یہی ہوتا ہوگا جہاں تک میرا اندازہ ہے ہماری پستی کا حال یہی ہماری نقل کی ثقافت ہی ہے کیوں کہ مجھے نہیں یاد کے ہمارے گاؤں سے پچھلے 20 سے 25 سالوں میں کوئی اچھی پوسٹ پر ڈائریکٹ تعینات ہوا ہو اور میرے خیال میں اس کے ذمدار ہم سب ہی ہیں ہم بچوں کو سکول میں داخل کروا کر بھول جاتے ہیں کہ ہمارے بچوں کا حال کیا ہے اُنکی کلاس میں کیا کارکردگی ہے حتی کہ صرف نتیجے والے دن ہی پتہ چلتا ہے کہ بچہ پاس ہو یہی بہت ہے کبھی ہم نے یہ سوچا ہے کہ آخر یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا ہم اپنے ہاتھوں سے ہی اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں
میری سوچ کے مطابق جس معاشرے میں (بھاؤ اور جیو) ہو وہاں کیا خاک ترقی کرنی ہے ہم نے گاؤں کے تقریباً بچوں کے پاس اینڈروئیڈ فونز ہیں سارے کے سارے ٹک ٹاک اسٹارز بنے ہوئے ہیں اسلحہ کی نمائش اور سگریٹوں کی ویڈیوز کے علاوہ کوئی ایک دو بندے دیکھا دیں جو پوزیٹو میسج دے رہے ہوں افسوس کی بات ہے
اِس بار جس طرح کا رزلٹ آیا ہے ہم سب کو سر جوڑ کر سوچنا چاہیئے کہ آخر یہ کیا وجہ ہے بےشک پورے صوبے میں نتیجہ بہت خراب آیا ہے پر پہلے ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا بچوں کو نقل جیسی لعنت سے دور رکھنا ہوگا اپنے بل بوتے پر محنت کر کے پاس ہونا ہوگا تب جاکر کامیابی ہمارے قدم چومے گی
نمبروں کی ریس میں ہم لوگوں نے ہمارے بچوں کو تباہ کردیا ہے ہمارا فوکس صرف اچھے نمبروں پر ہے مجال گئی ہم نے کبھی بچوں سے سکول کے کورس کے متعلق کبھی پوچھا ہو یہی وجہ ہے کہ ہم صرف میٹرک تک جاکر رک جاتے ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ گاؤں کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے نویں جماعت میں میری اطلاع کے مطابق ایک بچہ پاس نہیں ہوا ( جہاں تک مجھے پتہ چلا ہے شاید کُچھ پاس بھی ہوں) یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے پورے گاؤں پورے سکول اور مزے کی بات پرائیویٹ سکولز کا بھی بیڑا غرق رہا ہے صرف گورنمنٹ سکول ہی نہیں پرائیویٹ سیکٹر بھی کامیاب نہ ہوسکے
اور اس سے پہلے جتنے بچے اچھے نمبروں سے پاس ہوئے وہ بیچارے پڑھنا تک نہیں جانتے ایسے نمبروں کا کیا فائدہ کم نمبر ہوں پر اپنی محنت کے ہوں اپنے اردگرد آپ دیکھ لیں تقریباََ بچوں کا یہی حال ہے اگر یقین نہیں آتا تُو تجربہ کر کے دیکھ لیں
اور کیا اب اِس کے لیئے کوئی لائحہ عمل ہوگا ؟
کیا ہمارے معزز اساتذہ ہمارے محترم والدین پورا گاؤں کُچھ سوچے گا ؟
مستقبل میں کیا ایسے اقدام کرنے ہوں گے جس سے نقل کا سسٹم ہی ختم ہوجائے۔
گاؤں میں ہمیں چاہیئے سکولز میں مشترکا ایکٹیویٹیز کروانی چاہیئے تاکہ بچوں کا حوصلا بلند ہو ، بچوں کے لیئے مقابلے رکھے جائیں آپس میں تاکہ اُنکے اندر خود اعتمادی آئے میں خود اِس بات کا گواہ ہوں ہمارے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے بچوں نے جس طرح ( سر زرمست صاحب) کی الوداعی تقریب میں تقریری مقابلے کیئے وہ قابلِ تعریف تھے اور اسکا سہرا خاص طور پر ہمارے اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے اُنکو تیاری کر وائی ( سر سلمان صاحب ، سر جاوید صاحب سر ریاض صاحب ) آپ تمام لوگوں کی خدمات ہمارے گاؤں کے لیئے قابل تعریف ہیں آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ فرنٹ پر آئیں تاکہ ہماری آنے والی نسل کامیابی کی طرف گامزن ہو
کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تُو معاف کر دیجیۓ گا شُکریہ

09/07/2025
09/07/2025

کوہاٹ : سور گل بنگش امن تڑون کا شہباز خیل لکی مروت سے ایف سی ساوتھ کے اہلکاروں کے اغواء کےبعد بے دردی سے شہید کئے جانے والے جوانوں کے جسد خاکی حوالے کرنے کا مطالبہ۔
امن نہیں دے سکتے۔ تحفظ نہیں دے سکتے لاشیں تو دے سکتے ہیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔

09/07/2025
09/07/2025
19/06/2025

"صفائی نصف ایمان ہے"
دی گئی ویڈیو ہمارے گاؤں کے مین روڈ کی عکاسی کر رہی ہے تقریباً میرے اندازے کے مطابق 60 سے 70 فیصد آبادی کا گزر بسر اسی روڈ سے ہے مگر افسوس کے مُجھ سمیت کسی کو اتنی فُرصت نہیں کہ صفائی کر کے نالی کو صاف کرلیں افسوس !
جہاں تک مجھے یاد ہے کُچھ عرصہ پہلے صفائی مہم شروع کی تھی
وائس آف سور گل کی ٹیم کی طرف سے جو کہ میرے نزدیک بہت اہم قدم تھا گاؤں کو خوبصورتی کی طرف لے جانے کا، اس کے علاوہ متعدد لوگوں کی طرف سے کُچھ ایسی باتیں بھی سامنے آئیں جن کی وجہ سے نوجوانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی مگر خُدا گواہ ہے یہ نیک عمل صرف اور صرف خالص اللہ تعالیٰ کی رضا اور لوگوں کی بھلائی کے لیئے شروع کیا تھا سب نے، جو کہ کُچھ مجبوریوں اور مصروفیات کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔
مگر بحثیت قوم ہم جیسی لاپرواہ شاید ہی کوئی ہو خواہ وہ کوئی بھی کام ہو ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے سہارے شروع کرنے کی بجائے چند گنے چنے لوگوں کے حصے میں ڈال دیتے ہیں حالانکہ گاؤں کی بقاء اور بہتری ہم سب کے ساتھ اور سب کی مدد سے ہونی چاہیئے ۔
تقریبا کوہاٹ کے بڑے دیہاتوں میں شمار ہمارا گاؤں "سُورگل" ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ کسی کام میں بھی ہم آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے سے پیچھے ہوتے چلے جارہے ہیں۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیئے کیا کررہے ہیں ہمیں سوچنا چاہیئے ہر ایک چیز ممکن ہے اگر صدقے دل سے کیا جائے تو۔
#پینڈو

السلام وعلیکم وائس آف سورگل ✌️ کی جانب سے رمضان پیکیج کے دوسرے مرحلے میں گاؤں کے مستحقین 41 فیملیز میں رمضان پیکیج کی تق...
29/03/2025

السلام وعلیکم
وائس آف سورگل ✌️ کی جانب سے رمضان پیکیج کے دوسرے مرحلے میں گاؤں کے مستحقین 41 فیملیز میں رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہںے اور ٹوٹل فیملیز 129 بنتی ہیں۔
وائس آف سورگل ✌️ کی ٹیم ان تمام حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہںے جنہوں نے اس نیک میں ہماری ٹیم پر اعتماد کرکے اس میں شرکت فرمائی اور حسبِ توفیق فنڈز فراہم کئے
وائس آف سورگل ✌️ کی فلاح وبہبود کا یہ سفر انشاء اللہ آئندہ بھی جاری رہںے گا جزاک اللّہ
آپ کی دعاؤں کے طلب گار
ال ٹیم ممبرز آف وائس آف سورگل ✌️

01/09/2024

السلام وعلیکم
وائس آف سورگل✌️ کی جانب سے جو آج بلڈ بینک🩸کیمپ ہوا تھا الحمدللہ خیر و عافیت کے ساتھ مُکمل ہوا اور آج بلڈ کیمپ کا پہلا سلسلہ
تھا اُمید کرتے ہیں آگے بھی گاؤں کے لوگ اسی طرح بلڈ کیمپ میں حصہ لیں گے اور گاؤں کے مریضوں کی سہولت کی وجہ بنے گے
ہر اُس شخص کا شُکریہ جس نے شرکت کی
خاص طور پر مدارس کے طلباء اور علماء کرام کا جنہوں نے اِس عظیم کام میں شرکت کی
الحمدللہ یہ سلسلہ مستقبل میں جاری رہے گا
ان شاء اللہ اور اِس کامیاب بلڈ کیمپ کا سہرا گاؤں کے تمام چھوٹے ، بڑے نوجوان کو جاتا ہے
اور گاؤں کے جس فرد کو بلڈ کی ضرورت پڑے وہ ہماری ٹیم سے رابطہ کرے انشاء اللہ اسے بروقت خون فراہم کیا جائے گا
شکریہ

Address

University Road Surgul Kohat
Surgul
26000

Telephone

03335233831

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Surgull posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Voice of Surgull:

Share