PRO SEPCO

PRO SEPCO Sukkur Electric Power Company (SEPCO)

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)Public Relation OfficeUpdates  #701040926Friday, 04 September 2026Follow us:httpss:/...
04/09/2026

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)
Public Relation Office
Updates #701040926
Friday, 04 September 2026
Follow us:
httpss://facebook.com/pro.sepco

مورخہ: 4 ستمبر 2026
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)
دفتر تعلقاتِ عامہ، سکھر

*پریس ریلیز*

*نیپرا کے کنزیومر سروس مینیوئل کی ڈٹیکشن پالیسی پر عدم عملدرآمد، سیپکو میں سخت کارروائی*

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO) میں صارفین کے خلاف ڈٹیکشن بلز / چارجز کے معاملے میں نیپرا کے کنزیومر سروس مینیوئل کی ڈٹیکشن پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مجیب الرحمٰن عباسی، ڈی سی ایم آپریشن سرکل سیپکو دادو کو ڈٹیکشن پالیسی نیپرا کنزیومر سروس مینیوئل کی عدم تعمیل کے باعث فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے تمام چیف انجنیئرز، سپرنٹنڈنگ انجنیئرز، ایگزیکٹو انجنیئرز، ایس ڈی اوز اور متعلقہ فیلڈ افسران کو واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے خلاف Detection Bills/Charges کی تیاری اور وصولی کے دوران NEPRA کے Consumer Service Manual (CSM) میں وضع کردہ Detection Policy اور تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

سی ای او سیپکو نے کہا ہے کہ ڈٹیکشن کے معاملات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، اختیارات کا ناجائز استعمال، مقررہ طریقہ کار کی خلاف ورزی یا صارفین کو بلاجواز مالی بوجھ میں مبتلا کرنا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ افسران ذاتی طور پر اس امر کے ذمہ دار ہوں گے کہ ان کی نگرانی میں تیار ہونے والے Detection Cases مکمل طور پر مقررہ پالیسی اور قواعد کے مطابق ہوں۔

انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے مزید واضح کیا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ، شفافیت، میرٹ اور قواعد کے مطابق کارروائی سیپکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ تمام افسران اپنے ماتحت عملے کی بھی مؤثر نگرانی کریں اور Detection Policy کی خلاف ورزی کی کسی بھی صورت میں فوری اصلاحی و محکمانہ کارروائی یقینی بنائیں۔

حالیہ کارروائی تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ NEPRA کی Detection Policy پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی یا عدم تعمیل کو معمولی خلاف ورزی نہیں سمجھا جائے گا۔

اگر کسی افسر یا اہلکار کی جانب سے آئندہ بھی Detection Policy کی خلاف ورزی یا Non-Compliance سامنے آئی تو اس کے خلاف بھی بلاامتیاز اسی نوعیت کے سخت محکمانہ ایکشن لیے جائیں گے۔ سیپکو انتظامیہ اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
*ترجمان*
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)

04/09/2026
03/09/2026
Sukkur Electric Power Company (Ltd.)Public Relation OfficeUpdates  #700030926Thursday, 03 September 2026Follow us:httpss...
03/09/2026

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)
Public Relation Office
Updates #700030926
Thursday, 03 September 2026
Follow us:
httpss://facebook.com/pro.sepco

مورخہ: 3 ستمبر 2026
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)
دفتر تعلقاتِ عامہ، سکھر

*پریس ریلیز*

*سیپکو میں زائد ڈیٹیکشن چارج کرنے پر سخت کارروائی، ایکسین خیرپور معطل*

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO) میں صارفین کے خلاف Excess Detection / زائد ڈیٹیکشن چارجز عائد کرنے کے معاملے پر سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

محمد جان بگٹی، ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن سیپکو خیرپور کو Misconduct (Charging of Excess Detection) کے الزام میں فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ دورانِ معطلی انہیں آپریشن ڈائریکٹر سیپکو ہیڈکوارٹر سے منسلک کیا گیا ہے۔

*چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجنیئر اعجاز احمد چنہ* نے تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف کو واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے خلاف ڈیٹیکشن بلز/چارجز صرف قوانین، ضوابط اور مقررہ طریقہ کار کے عین مطابق عائد کیے جائیں۔ کسی بھی صارف پر بلاجواز، غیر قانونی یا مقررہ مقدار سے زائد ڈیٹیکشن چارج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے افسران کو خبردار کیا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ، شفافیت اور میرٹ سیپکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، لہٰذا کسی بھی سطح پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت یا Excess Detection کی شکایت ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر/اہلکار کے خلاف بلاامتیاز سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی افسر یا اہلکار کو یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ وہ صارفین پر غیرضروری یا زائد مالی بوجھ ڈال کر محکمانہ قواعد سے انحراف کرسکتا ہے۔ جو افسران مقررہ قوانین اور طریقہ کار کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف اسی نوعیت کے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

*چیف ایگزیکٹو آفیسر* کی جانب سے جاری یہ کارروائی تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کے لیے واضح پیغام ہے کہ Excess Detection یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز قابلِ قبول نہیں اور اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔

جاری کردہ:
*ترجمان*
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)

*Monday, 31st August - 2026*Worthy *CEO SEPCO, Engr. Aijaz Ahmed Channa,* is addressing the newly appointed Junior Engin...
31/08/2026

*Monday, 31st August - 2026*

Worthy *CEO SEPCO, Engr. Aijaz Ahmed Channa,* is addressing the newly appointed Junior Engineers (JEs) and Revenue Officers (ROs) at SEPCO Headquarter, Sukkur.

Address

Admn. Block, Thermal Power Station, Old Sukkur
Sukkur
65200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO SEPCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PRO SEPCO:

Shortcuts

Share