30/05/2026
💫 عید کی خوشیاں برقرار رکھنے کے لیے ٹاؤن مکی شاہ سکھر کا صفائی و فیومیگیشن آپریشن رات گئے تک جاری🧹⏱️
عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن-1، مکی شاہ سکھر کی ٹیمیں شہریوں کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے متحرک رہیں۔ رات گئے تک ٹاؤن کی اینٹی ملیریا ٹیم نے فوکل پرسن عبدالسمیع شیخ کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں جراثیم کش فیومیگیشن اسپرے کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ قربانی کے بعد پیدا ہونے والے مضر اثرات، جراثیم اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔
دوسری جانب ٹاؤن کے فوکل پرسن و سینیٹیشن انسپکٹر عبداللہ چاچڑ نے اینڈورینس کمپنی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت منتقلی اور تلفی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے آپریشن کو کامیابی سے جاری رکھا۔
ٹاؤن چیئرمین محمد دین راجپوت، وائس چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگھور، ٹاؤن میونسپل کمشنر آصف علی دایو اور دیگر افسران پورے آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے رہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا گیا۔
عید کے مقدس ایام میں صفائی، سینیٹیشن اور عوامی خدمت کے لیے دن رات کام کرنے والے تمام افسران، فوکل پرسنز، اینٹی ملیریا ٹیم، صفائی عملے اور متعلقہ اداروں کے محنت کش ملازمین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جن کی انتھک کاوشوں سے ٹاؤن مکی شاہ سکھر میں صفائی اور عوامی سہولیات کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا۔
✒️: پبلک ریلیشن آفیسر - انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 )
Syed Khursheed Ahmed Shah Syed Nasir Hussain Shah Syed Kumail Hyder Shah Muhammad Din Rajput Murtaza Ghanghro Asif Dayo Ghulam Akbar Soomro Babar Ali Mangi Abdul Samee Shaikh Abdullah Abdullah Endurance Pakistan Sindh Solid Waste Management Board Sukkur Municipal Corporation