Hafiz Abdul Hameed Mahr

Hafiz Abdul Hameed Mahr یہ پیج حافظ عبدالحمید مھر سیکریٹری جنرل JUI سکھر کے فین آپریٹ کرتے ہیں

صوبائی دورہ سکھر بسلسلہ عالمی اجتماع 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے ضلع سکھر میں منعقد اجلاس کو قائد سندہ حضرت علامہ راشد خ...
15/04/2026

صوبائی دورہ سکھر بسلسلہ عالمی اجتماع 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے ضلع سکھر میں منعقد اجلاس کو قائد سندہ حضرت علامہ راشد خالد محمود سومرو صاحب خصوصی خطاب فرمارہے ہیں

جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیاروواھ روھڑی میں نئے تعلیمی سال کا بابرکت آغاز صوبائی امیر مخدوم العلماء حضرت مولانا...
01/04/2026

جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیاروواھ روھڑی میں نئے تعلیمی سال کا بابرکت آغاز صوبائی امیر مخدوم العلماء حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ھالیجوی صاحب کی دعا سے ہوا۔

اس موقع پر حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ھالیجوی صاحب اور جامعہ کے مہتمم حافظ عبدالحمید مہر صاحب نے طلباء کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے نہایت اہم اور اصلاحی خطاب فرمایا، جس میں علم کے ساتھ عمل، اخلاص اور نظم و ضبط کی تلقین کی گئی۔

تقریب میں جامعہ کے اساتذہ کرام، طلباء اکرام اور علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی،

آج جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پياروواه میں ہردل عزیز شخصیت، قائد لاڑکانہ حضرت مولانا علامہ ناصر خالد محمود سومرو ...
29/03/2026

آج جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پياروواه میں ہردل عزیز شخصیت، قائد لاڑکانہ حضرت مولانا علامہ ناصر خالد محمود سومرو صاحب کی پروقار آمد ہوئی۔
اس بابرکت موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع سکهر کی امیرِ حضرت مولانا محمد صالح انڈر صاحب اور سکریٹری جنرل ضلع سکھر حافظ عبدالحمید مہر صاحب بھی موجود تھے۔
حضرت علامہ ناصر خالد محمود سومرو صاحب کی تشریف آوری اور ان کی ولولہ انگیز قیادت ہمارے لیے سرمایہِ افتخار ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کے سائے کو تادیر سلامت رکھے اور ان کی دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔"

جماعتِ اسلامی وفد کی جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیاروواہ روہڑی آمد،وفد نے جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل حافظ...
28/03/2026

جماعتِ اسلامی وفد کی جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیاروواہ روہڑی آمد،

وفد نے جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہر سے خصوصی ملاقات کی، جس میں ضلع سکھر کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفد نے قاری نصراللہ سکھروی (کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع سکھر) کی عیادت کرتے ہوئے اُن کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جماعتِ اسلامی کے وفد میں مرکزی و صوبائی قیادت شامل تھی، جن میں مولانا اسداللہ بھٹو مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان، مولانا حزب اللہ جکھرو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سندھ اور مولانا سلطان احمد لاشاری نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر شامل تھے۔

ملاقات نہایت خوشگوار اور باوقار ماحول میں ہوئی، آخر میں مہمانوں کی خدمت میں سندھ کی ثقافتی پہچان، محبت اور روایتی مہمان نوازی کی علامت اجرک پیش کی گئی،

کندھرا روھڑیصوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و امیر ضلع سکھر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ صاحب ، حافظ عبدالحمید مھر صاحب عید کی ...
23/03/2026

کندھرا روھڑی
صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و امیر ضلع سکھر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ صاحب ، حافظ عبدالحمید مھر صاحب عید کی رات دھاریجا برادری کے چار بھائیوں کے قتل پر انکے ورثاء سے تعزیت کر رہے ہیں

"عید الفطر کے دوسرے روز ایک پروقار ملاقات؛ جمیعت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر، حضرت مولانا محمد صالح انڈر صاحب سے سکھر ک...
22/03/2026

"عید الفطر کے دوسرے روز ایک پروقار ملاقات؛
جمیعت علماء اسلام ضلع سکھر کے
امیر، حضرت مولانا محمد صالح انڈر صاحب سے
سکھر کی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالحمید مہر صاحب ، ایڈوکیٹ رحمان پٹھان صاحب
انس کانگرو صاحب
نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عید کی مبارکباد دی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ محبتیں سدا قائم رکھے
۔"اللہ کریم اس خوبصورت ملاقات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کی زندگیوں میں ایسی ہزاروں خوشیاں نصیب کرے۔ آمین۔

جمعیت علمائے اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل، حافظ عبدالحمید مہر صاحب نے منڈودیرو کی مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ک...
21/03/2026

جمعیت علمائے اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل، حافظ عبدالحمید مہر صاحب نے منڈودیرو کی مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز کی امامت فرمائی۔

اس عظیم الشان اجتماع میں علاقے بھر سے عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔

نماز کے بعد حافظ عبدالحمید مہر صاحب نے اپنے فکر انگیز خطاب میں عیدالفطر کے حقیقی پیغام، اتحادِ امت، اخوت و بھائی چارے اور باہمی رواداری پر روشنی ڈالی، جبکہ ملک کی سلامتی، استحکام اور امتِ مسلمہ کی فلاح و کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کروائیں۔

جے یوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع سکھر

21/03/2026
جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیاروواھ روھڑی کے طالب علموں کے ختم القرآن کی تقریب منعقد ہوئی 29 رمضان المبارک کی رات...
18/03/2026

جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیاروواھ روھڑی کے طالب علموں کے ختم القرآن کی تقریب منعقد ہوئی
29 رمضان المبارک کی رات 🌃
گائوں حاجی محمد مراد آریجو میں حافظ عبدالرحمان میتلو نے قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی،
خصوصی شرکت جامعہ کے مہتمم حافظ عبدالحمید مھر صاحب نے کی
اللّٰہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین یارب العالمین

مرکزی عیدگاہ، گاؤں ارباب علی میرانی منڈودیرو میں عیدالفطر کی نماز صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت...
18/03/2026

مرکزی عیدگاہ، گاؤں ارباب علی میرانی منڈودیرو میں عیدالفطر کی نماز صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔

تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔

ختمُ القرآن کی بابرکت تقریبات میں شرکترمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں ختمُ القرآن کی مختلف روحانی تقریبات میں شرکت کی ...
17/03/2026

ختمُ القرآن کی بابرکت تقریبات میں شرکت

رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں ختمُ القرآن کی مختلف روحانی تقریبات میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔
پہلا پروگرام گاؤں کوڑل خان عباسی پیاروواھ میں منعقد ہوا۔
دوسرا پروگرام گاؤں علی ھزارو قاضی،میں منعقد ہوا۔
تیسرا پروگرام ارڑو کے علاقے میں منعقد ہوا
چوتھا پروگرام گائوں حسن چوہان میں منعقد ہوا
ان تمام پروگراموں حافظ عبدالحمید مہر صاحب ناظم عمومی جے یوآئی ضلع سکھر نے خصوصی شرکت فرمائی اور اپنی دعاؤں سے محفل کو رونق بخشی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآنِ کریم کی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

Address

Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Abdul Hameed Mahr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share