Pakistan Peoples Party kharmang

Pakistan Peoples Party kharmang Progressive Political Party

The Pakistan Peoples Party is a left-wing, socialist-progressive political party of Pakistan.

Affiliated with the Socialist International, its political philosophy and position, in the country's political spectrum

25/05/2026
25/05/2026

کاش پپلز پارٹی گلگت بلتستان میں نظریاتی کارکنوں کو اولین ترجیح دیتے نہ کہ موسموں پرندوں اور ابن الوقت لوگوں کو سفارشات پر الیکشن ٹکٹ دیتے۔
افسوس ہوتا ہے آج بھٹو اور بی بی کی پارٹی میں پورے بلتستان میں عمران ندیم کے سوا سارے سودے بازی کرتے نظر آتے ہیں ورنہ وزیر وقار کو چھوڑ کر ناشاد جیسے جو لوٹا کریسی کے پیداوار ہیں یقین نہیں تو سابق سی ایم حافظ حفیظ الرحمان کے انٹرویو دیکھ لیجئے گا اور ہمیشہ اپنی پچھلی پارٹی کو اپنے مفاد کیلئے دغا دینے کیلئے مشہور ہیں اور کھرمنگ میں
جی ایم پاروی کو چھوڑ کر اقبال حسن کو ٹکٹ دیا ۔۔۔۔
لہزا اگر پپلز پارٹی کو بھٹو کے نظریات پر چلانے ہوں تو ہمیں اپنے نظریاتی کارکنوں کو اہمیت دینے ہونگے نہ کہ موسمی بٹیروں اور مفاد پرست لوگوں کے.۔۔

04/05/2026
17/04/2026


صدر انجمن امامیہ سکردو
حرذمان سید باقر الحسینی سبزواری

17/04/2026

مزاحمت زندہ باد!
*ایف سی کو فورا گلگت بلتستان بدر کیا جائے عوامی مطالبہ*..
*گلگت بلتستان والوں چاہیے کہ مکمل طور اس مطالبہ کی حمایت کرنا ھوگا ضرورت پڑنے پر مزاحمت کرنا ھوگا*

سکردو۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کی جانب سے آج ایک نہایت پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو پارٹی کے ضلعی...
17/04/2026

سکردو۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کی جانب سے آج ایک نہایت پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو پارٹی کے ضلعی صدر *جناب جی ایم پاروی* کے گھر پر منعقد ہوئی۔ یہ تقریب دو خوشیوں کا حسین امتزاج تھی؛ ایک طرف *جناب جی ایم پاروی کی سعادتِ حج پر روانگی* اور دوسری جانب پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع کھرمنگ کی نو منتخب تنظیم کی حلف برداری کی خوشی۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے اہم قائدین، ضلع کھرمنگ اور سکردو کے عہدیداران، سوشل میڈیا ٹیم، معززین علاقہ، بزرگان، جیالے اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا جس نے تقریب کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں صدر پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن جناب بشارت ظہیر، جنرل سیکرٹری محمد بشیر، ضلع سکردو کے سینئر نائب صدر وزیر اقبال، راجا یاسر، پیپلز یوتھ بلتستان ڈویژن کے صدر میر لیاقت، جنرل سیکرٹری ناصر نذیر،ضلع سکردو یوتھ کے صدر شاہد راجپوت، ضلع کھرمنگ کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ نیاز صیام،بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری یوسف جیالہ اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ جناب اقبال حسن سمیت ضلع کھرمنگ کے معزز عمائدین اور کارکنان بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔تمام قائدین نے اپنے خطابات میں جناب جی ایم پاروی کو فریضہ حج کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی پیپلز یوتھآرگنائزیشن ضلع کھرمنگ کی نو منتخب قیادت—صدر، جنرل سیکرٹری اور کابینہ کے اراکین—کو ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان قیادت پارٹی کے منشور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔یہ تقریب نہ صرف پارٹی کے اندر اتحاد، یگانگت اور باہمی احترام کی عکاس تھی بلکہ اس بات کا بھی واضح پیغام تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی یوتھ قیادت مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

*حسن عسکری ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ*

28/02/2026

India & Israel, May Almighty Curse both!

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Peoples Party kharmang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share