23/06/2026
Gbwmc Skardu updates:-
23 June 2026
پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ منیجر آپریشنز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سکردو کی ہدایات کی روشنی میں اور محرم الحرام کے دوران عزاداران کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکٹر سپروائزر کی نگرانی میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے گمبہ سب ڈویژن کے مختلف امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوس ہائے عزا کے روٹس پر خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔
اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملے نے جلوس کے راستوں، امام بارگاہوں کے اطراف، بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا۔ صفائی مہم کا مقصد محرم الحرام کے دوران عزاداران کے لیے بہترین اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔
اسکے علاوہ سکردو میں مختلف امام بارگاہیں،اور جلوس کے راستوں کی صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔حسین آباد امام بارگاہ سے کورو بس اڈے جلوس کے راستوں کے درمیان متعدد مقامات پر بدبودار پولٹری کی آلائشیں کی شکایت موصول ہوئی جس پر ڈسٹرکٹ منیجر آپریشنز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ایریا سپروائزر و زیر فدا کی نگرانی میں اسٹاف کو تعیینات کیا اور ویسٹ کو تلف کروایا۔جسپر عمائدین حسین آباد نے ڈی ۔ام۔اؤ کا شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ منیجر آپریشنز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سکردو نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے دوران اور اختتام پر صفائی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
جی بی ڈبلیو ایم سی کی ٹیم عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ صفائی برقرار رکھنے میں اویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر تلف کریں۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Local Government and Rural Development Department, Gilgit-Baltistan
Commissioner Baltistan Division
District Administration Skardu
GB Local Council Board
District Administration Skardu
Information Department Gilgit-Baltistan
محکمہ بلدیہ سکردو Municipal corporation Skardu
Zohaib Ayub