07/09/2026
ایک دو کام چور ملازمین کے آگے پورا محکمہ، انتظامیہ اور منتخب نمائندے بے بس!
چھقپو بجلی گھر کو بند ہوئے تقریباً دو ماہ گزر گئے، مگر ہزاروں گھرانے آج بھی اندھیرے میں ہیں۔ ہر بار ایک نیا بہانہ، ایک نئی خرابی اور ایک نئی کہانی۔۔۔
کبھی کول خراب، کبھی بیرنگ خراب، کبھی کولر خراب، کبھی لائن شارٹ اور اب پانی کی کمی کا نیا جواز!
حیرت تو اس بات پر ہے کہ ایک دو ملازمین کی نااہلی اور کام چوری کے سامنے پورا محکمہ برقیات بے بس ہے، ضلعی انتظامیہ بے بس ہے اور منتخب نمائندے بھی بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔۔تو پھر سوال یہ ہے کہ عوام جائے تو جائے کہاں؟اس وقت چکی پیسنے کا سیزن ہے۔ یہی چند ہفتے عوام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اگر یہ مہینہ بھی اسی طرح اندھیرے میں گزر گیا تو اگلے ماہ یہی کہا جائے گا کہ اب پانی کم ہے، بجلی کیسے پیدا کریں؟
یعنی عوام کے لیے ہر موسم میں نیا بہانہ تیار ہے، مگر بجلی بحال کرنے کے لیے کوئی مستقل حل نہیں!
Deputy Commissioner Shigar, GB
ڈی سی صاحب! آپ کو بارہا آگاہ کیا گیا، وفود کے ذریعے بھی مسئلہ آپ کے علم میں لایا گیا۔ آخر کب تک عوام کو صرف تسلیاں دی جاتی رہیں گی؟ اگر ایک بنیادی عوامی مسئلہ دو ماہ میں حل نہیں ہوسکتا تو پھر انتظامیہ کی جوابدہی کس بات کی ہے؟
Imran Nadeem
آپ عوام کی آواز ہیں یا صرف انتخابات کے دنوں کے نمائندے؟جب ہزاروں گھرانے اندھیرے میں ہوں، لوگ اپنی فصل اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے پریشان ہوں، تو آپ کی خاموشی کس کے مفاد میں ہے؟
عوام کو اب مزید بہانے نہیں چاہئیں۔
بجلی چاہیے، فوری چاہیے، اور مستقل بنیادوں پر چاہیے۔اب مزید وقت ضائع کیۓ بغیر تمھاری مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنے کیلیۓ کل صبح سے شاہراہ کے ٹو بلاک کرکے سخت ترین احتجاج کیا جاۓ گا یہ ہمارا اٹل فیصلہ ہے بعد میں کوئی انتظامیہ،مجسٹریٹ یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ آکر ہمیں نہیں روک سکے گا اور ہمارا یہ احتجاج فوری بجلی کی فراہمی اور ایک ماہ سے زائد عوام کو جان بوجھ کر اندھیرے میں رکھنے والے حرامخور ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی تک جاری رہے گا محکمہ برقیات Water and Power Division Shigar Shigar Police شگر پولیس ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے سن لیں ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے ۔۔۔۔۔