Municipal Committee Official Sibi

Municipal Committee Official Sibi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Municipal Committee Official Sibi, Government Organization, mc sibi, Sibi.

🔥 بریکنگ نیوز | سبی 🔥سبی // چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کے سخت احکامات پر عمل درآمد، میونسپل کمیٹی کا ع...
02/04/2026

🔥 بریکنگ نیوز | سبی 🔥

سبی // چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کے سخت احکامات پر عمل درآمد، میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک

سبی // مسلسل بارشوں کے دوران شہر میں نکاسی آب کا نظام برقرار رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی سبی کا عملہ گزشتہ تین روز سے فیلڈ میں سرگرم، مختلف شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری

سبی // چیف آفیسر حاجی سیف اللہ سیلاچی اور چیف سینیٹری سلیم بنگلزئی کی نگرانی میں اللہ آباد کے مین نالے کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات

سبی // شہر کے مختلف علاقوں میں نالیوں کی صفائی اور جمع پانی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں تیز

سبی // سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے چیئرمین سردار محمد خان خجک کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین، شہریوں نے بروقت اقدامات کو سراہا

20/03/2026
05/03/2026

`صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا دورہ سبی`

*_پردہ کلب میں سوشل ویلفیر کی جانب سے معذور افراد میں ویلچیئرز، بیساکھی، اور سلائی مشین تقسیم کئے_*

✒️ *PRO To MC Sibi*

صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار میر کوہیار خان ڈومکی نے سبی میں معذور افراد اور خواتین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں کسی بھی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معذوری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور یہ افراد ہماری محبت، توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔
تقریب سبی پردہ کلب میں منعقد ہوئی جہاں معذور افراد میں ویل چیئرز اور بیساکھیاں جبکہ کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد لاشاری، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی، سید آفتاب شاہ، معیز بگٹی، انور لاشاری، یعقوب لاشاری، لیاقت علی لغاری، طارق الماس، کونسلر ظہیر احمد، میر اسلم جتوئی، میر حبیب رند، نبی بخش ڈومکی، مسز زبیدہ اعوان، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعیدالدین طارق، ناشاد بلوچ، میر سلیم گشکوری سمیت خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سبی میں معذور افراد کی بحالی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سمیت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری محکموں کی خالی آسامیوں میں معذور افراد کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے معذور افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی معذوری سے مایوس نہ ہوں کیونکہ حکومت ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے معذور افراد میں ویل چیئرز اور بیساکھیاں جبکہ خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کیں۔

`صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا دورہ سبی` *_پردہ کلب میں سوشل ویلفیر کی جانب سے معذور افراد میں ویلچیئرز، بیساکھی...
04/03/2026

`صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا دورہ سبی`

*_پردہ کلب میں سوشل ویلفیر کی جانب سے معذور افراد میں ویلچیئرز، بیساکھی، اور سلائی مشین تقسیم کئے_*

*_سول ہسپتال میں سردار سرفراز خان ڈومکی مرحوم الٹرا ساونڈ روم کا افتتاح کیا_*

*_ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جہانزیب بلوچ نے مسائل سے آگاہ کیا_*

*_صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے ہسپتال کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی_*

`سبی ///رپورٹ سلیم گشکوری`

صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار میر کوہیار خان ڈومکی نے سبی میں معذور افراد اور خواتین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں کسی بھی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معذوری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور یہ افراد ہماری محبت، توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔
تقریب سبی پردہ کلب میں منعقد ہوئی جہاں معذور افراد میں ویل چیئرز اور بیساکھیاں جبکہ کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد لاشاری، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی، سید آفتاب شاہ، معیز بگٹی، انور لاشاری، یعقوب لاشاری، لیاقت علی لغاری، طارق الماس، کونسلر ظہیر احمد، میر اسلم جتوئی، میر حبیب رند، نبی بخش ڈومکی، مسز زبیدہ اعوان، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعیدالدین طارق، ناشاد بلوچ، میر سلیم گشکوری سمیت خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سبی میں معذور افراد کی بحالی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سمیت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری محکموں کی خالی آسامیوں میں معذور افراد کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے معذور افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی معذوری سے مایوس نہ ہوں کیونکہ حکومت ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے معذور افراد میں ویل چیئرز اور بیساکھیاں جبکہ خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کیں۔
بعد ازاں صوبائی وزیر سردار میر کوہیار خان ڈومکی نے سول ہسپتال سبی کا دورہ کیا اور مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کے نام سے منسوب الٹراساؤنڈ روم کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر جہانزیب بلوچ نے ہسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے سول ہسپتال سبی میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اور کانفرنس ہال کی تعمیر کی یقین دہانی بھی کی۔

سبی// میونسپل کمیٹی سبی کے چیئرمین سردار محمد خان خجک کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں گندے نالے کی صفائی کا کا...
18/02/2026

سبی// میونسپل کمیٹی سبی کے چیئرمین سردار محمد خان خجک کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں گندے نالے کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

چیئرمین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی مہم جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مذکورہ نالے میں طویل عرصے سے گندگی اور کچرا جمع تھا جس کے باعث پانی کی روانی متاثر ہو رہی تھی اور اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نے فوری طور پر متعلقہ عملے کو صفائی کے احکامات جاری کیے۔ عملے نے نالے سے کچرا، ملبہ اور رکاوٹیں ہٹا کر اسے مکمل طور پر صاف کر دیا، جس کے بعد علاقے میں نکاسیٔ آب کی صورتحال واضح طور پر بہتر ہو گئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نالے کی بروقت صفائی سے بالخصوص بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کا مسئلہ کم ہوگا اور نکاسیٔ آب کا نظام بہتر انداز میں کام کرے گا۔ اہلِ علاقہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا رہے گا۔

سبی// چیئرمین سردار محمد خان خجک کی ہدایات پر شہر بھر میں نالیوں کی صفائی کا ہنگامی آغازسبی// چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی ...
16/02/2026

سبی// چیئرمین سردار محمد خان خجک کی ہدایات پر شہر بھر میں نالیوں کی صفائی کا ہنگامی آغاز

سبی// چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک، شہر کے مختلف علاقوں میں نالیوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

سبی// حالیہ بارشوں اور موسم کی تبدیلی کے پیش نظر شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سردار محمد خان خجک نے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد صفائی عملہ بھاری مشینری اور ضروری آلات کے ہمراہ مختلف محلوں میں پہنچ گیا

سبی// نالیوں سے کچرا، ملبہ اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، جس سے نکاسیٔ آب کی روانی بحال ہونے لگی اور گلی محلوں میں جمع پانی کے مسائل میں واضح کمی آئی۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت صفائی مہم سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی کم ہوگا۔

سبی// چیئرمین سردار محمد خان خجک نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور کچرا نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام بہتر انداز میں کام کرتا رہے۔

سردار محمد خان خجک — سبی کی سیاست میں خدمت، جرات اور کردار کا روشن استعارہسلیم گشکوری کے قلم سے سبی جیسے قدیم، تاریخی او...
05/02/2026

سردار محمد خان خجک — سبی کی سیاست میں خدمت، جرات اور کردار کا روشن استعارہ

سلیم گشکوری کے قلم سے

سبی جیسے قدیم، تاریخی اور ہمہ رنگ شہر میں شخصیات بہت آئیں اور گئیں، مگر کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو محض عہدوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ انہی ناموں میں ایک نمایاں اور قدآور نام سردار محمد خان خجک کا ہے، جو آج چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی کی حیثیت سے عوامی خدمت کی ایسی مثال قائم کر رہے ہیں جو آنے والے وقتوں میں یاد رکھی جائے گی۔
چیئرمین منتخب ہونے کے بعد سردار محمد خان خجک نے یہ ثابت کر دیا کہ سیاست اگر نیت کے ساتھ کی جائے تو یہ عبادت بن جاتی ہے۔ انہوں نے کسی فرق، تعصب یا وابستگی کے بغیر سبی کے ہر شہری کو اپنا سمجھا اور عملی طور پر یہ پیغام دیا کہ اقتدار نہیں، خدمت ہی اصل سیاست ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں، محلوں اور گلی کوچوں میں برسوں سے چلے آ رہے مسائل ان کے لیے محض فائلوں کا حصہ نہیں رہے۔ گلیوں کی تعمیر و مرمت، کئی گلیوں میں ٹف ٹائل کی بچھائی، اور نکاسیٔ آب کے لیے مضبوط و دیرپا نالیوں کی تعمیر—یہ سب اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ سردار محمد خان خجک وقتی نمائش نہیں بلکہ پائیدار ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے یہ اقدامات شہریوں کے لیے سہولت، عزت اور بہتر معیارِ زندگی کی ضمانت بن چکے ہیں۔
صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کا وژن قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ قابلِ تقلید ہے۔ شہر کو صاف، خوبصورت اور صحت مند رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سبی کی اہم شاہراہوں اور اندرونی گلیوں میں دو وقت باقاعدہ صفائی کا نظام رائج کیا گیا ہے، اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے نبھا رہا ہے۔ یہ سب اس بات کی علامت ہے کہ قیادت اگر مضبوط ہو تو نظام خود بخود بہتر ہو جاتا ہے۔
سردار محمد خان خجک کی شخصیت کا سب سے مضبوط پہلو ان کی بے خوفی، بہادری اور عوام دوستی ہے۔ وہ دباؤ میں آ کر فیصلے بدلنے والوں میں سے نہیں، بلکہ اپنے قول کے پکے اور وعدے کے سچے ہیں۔ عوام سے جو بات کرتے ہیں، اسے نبھانا اپنا فرض سمجھتے ہیں، اور یہی صف انہیں عوام کے دلوں میں خاص مقام عطا کرتا ہے۔
سیاسی بصیرت، معاملہ فہمی اور گفتگو کی غیرمعمولی صلاحیت نے انہیں ایک مؤثر رہنما بنایا ہے۔ ٹیبل ٹاک ہو یا پیچیدہ سیاسی جوڑ توڑ، سردار محمد خان خجک حالات کو سمجھنے اور درست وقت پر درست فیصلہ کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ وہ اختلاف کو تصادم میں بدلنے کے بجائے دانش اور مفاہمت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سردار محمد خان خجک کسی ایک زبان، قوم یا طبقے کے نمائندہ نہیں بلکہ سب کے سردار ہیں۔ بلوچ و پشتون، سندھی و سرائیکی، پنجابی، اردو اور بروہی بولنے والے—ہر زبان اور ہر قوم کے لوگ انہیں عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ مقبولیت کسی نعتوں یا دعوؤں سے نہیں بلکہ مسلسل خدمت، اخلاق اور خلوص سے حاصل ہوتی ہے۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ سردار محمد خان خجک آج سبی کے لیے ایک امید، اعتماد اور ترقی کی علامت بن چکے ہیں۔ اگر یہی خلوص، یہی رفتار اور یہی عوامی وابستگی برقرار رہی تو وہ دن دور نہیں جب سبی ترقی، صفائی اور نظم و نسق کے حوالے سے ایک مثالی شہر بن کر ابھرے گا—اور اس روشن سفر میں سردار محمد خان خجک کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

*_ چیئرمین سردار محمد خان خجک کی ذاتی نگرانی میں سبی میں پی سی سی سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری_*سبی // چیئرمین میونسپل کمیٹ...
04/02/2026

*_ چیئرمین سردار محمد خان خجک کی ذاتی نگرانی میں سبی میں پی سی سی سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری_*

سبی // چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کی ذاتی دلچسپی، نگرانی اور مسلسل کاوشوں سے میونسپل کمیٹی سبی کے فنڈز سے شہر میں پی سی سی سڑک کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اس اہم ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا جبکہ گلی محلوں کی خستہ حالی کا خاتمہ کرنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے فنڈز کے شفاف اور درست استعمال پر چیئرمین سردار محمد خان خجک کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین کی ذاتی نگرانی میں ہونے والے ترقیاتی کام معیار اور رفتار دونوں لحاظ سے قابلِ تعریف ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ روزمرہ آمد و رفت میں بھی واضح سہولت میسر آ رہی ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین سردار محمد خان خجک اسی جذبے اور لگن کے ساتھ سبی شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

سبی // چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کی ذاتی دلچسپی اور عوامی فلاح کے تحت میونسپل کمیٹی سبی کے فنڈز سے ای...
02/02/2026

سبی // چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کی ذاتی دلچسپی اور عوامی فلاح کے تحت میونسپل کمیٹی سبی کے فنڈز سے ایری گیشن کالونی میں پی سی سی گلی کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کا برسوں پرانا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور عوام کو آمد و رفت کی بہترین سفری سہولت بھی میسر آ گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کام کو چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کی عوام دوست پالیسیوں اور مخلص قیادت کا عملی ثبوت قرار دیتے ہوئے بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سردار محمد خان خجک کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سبی حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا کردار ادا کر رہی ہے اور امید ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

سبی// ڈی ایس پی سبی محمد اشرف جمالی، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک اور ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو نے کہ...
18/12/2025

سبی// ڈی ایس پی سبی محمد اشرف جمالی، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک اور ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو نے کہا ہے کہ سٹی پولیس سبی نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران 13 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مرکزی ملزمان سمیت دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سٹی سبی میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس آئی صحبت خان گشکوری، ایس آئی سید منور شاہ، ایس آئی کرامت خان، اے ایس آئی منور خان گشکوری، اے ایس آئی عامر رند، رب نواز چانڈیو، عبدالرحمن ترین سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 26 نومبر 2025 کو چارج سنبھالا، جس کے بعد شہر میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے ڈی آئی جی پولیس سبی رینج برکت علی کھوسہ اور ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ کے سخت احکامات کی روشنی میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں انہوں نے کہا کہ شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل چوروں کی نشاندہی کی گئی، جبکہ مخبروں کے نیٹ ورک کو بھی متحرک رکھا گیا۔ شناخت ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس کو اہم سراغ ملے۔ ایک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی جس نے اہم انکشافات کیے، جن کی بنیاد پر آپریشن کرکے 13 چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پانچ موٹر سائیکلیں غلام محمد مری سے برآمد کی گئیں، جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف علاقوں میں چوری اور چھیننے کی وارداتیں کیں، جبکہ آٹھ موٹر سائیکلیں مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد ہوئیں۔ چھاپوں کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم ملزمان رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سبی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چار مفرور اور تین اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک نے سبی پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس جوانوں کے لیے 50 ہزار روپے نقد انعام ایس ایچ او سٹی کے حوالے کیا۔پریس کانفرنس کے اختتام پر برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں کے مالکان نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور سبی پولیس کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔۔

*سبی // چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک سبی پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او ...
18/12/2025

*سبی // چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک سبی پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو اور ان کے ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام دے رہے ہیں*

Address

Mc Sibi
Sibi
82000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Committee Official Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share