District Council Sialkot

District Council Sialkot District Council Sialkot

موسلادھار بارش کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرکسیالکوٹ میں آج ہونے والی موسلادھار بارش کے پیشِ ن...
23/07/2026

موسلادھار بارش کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک
سیالکوٹ میں آج ہونے والی موسلادھار بارش کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی ٹیمیں شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح فیلڈ میں متحرک ہیں۔

23/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق صاحب کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر اور عملہ ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔

موسلادھار بارش کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرکسیالکوٹ میں آج ہونے والی موسلادھار بارش کے پیشِ ن...
21/07/2026

موسلادھار بارش کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک

سیالکوٹ میں آج ہونے والی موسلادھار بارش کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی ٹیمیں شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح فیلڈ میں متحرک ہیں۔
چیف آفیسر، ڈسٹرکٹ آفیسر (I&S)، سب انجینئرز اور متعلقہ عملہ علاقوں کا نگرانی کر رہا ہے تاکہ جہاں بھی بارشی پانی جمع ہو، وہاں فوری کارروائی کرتے ہوئے بروقت نکاسیٔ آب کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی تمام ٹیمیں مون سون کے دوران 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے عوام کو بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔
عوامی خدمت، ہماری اولین ترجیح۔

آج ہونے والی بارش کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی بروقت کارروائیآج ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ڈسکہ روڈ، سٹی ہاؤسنگ ...
21/07/2026

آج ہونے والی بارش کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی بروقت کارروائی

آج ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ڈسکہ روڈ، سٹی ہاؤسنگ کے سامنے بارش کا پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشینری موقع پر روانہ کی۔ عملے نے انتھک محنت کے ذریعے جمع شدہ بارش کا پانی نکال کر سڑک کو کلیئر کیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی اور شہریوں کو دوبارہ بلا تعطل سفر کی سہولت میسر آ گئی۔

ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔ بارش کے دوران ایسے بروقت اقدامات شہریوں کی مشکلات میں کمی اور ٹریفک کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

عوامی خدمت، ہماری اولین ترجیح۔

🌧️ بارش کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی فوری کارروائیمسلسل بارش کے باعث نول موڑ سبلائم چوک سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر بارش ...
13/07/2026

🌧️ بارش کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی فوری کارروائی

مسلسل بارش کے باعث نول موڑ سبلائم چوک سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ نے فوری طور پر مشینری موقع پر روانہ کی۔ عملے نے بھرپور محنت کے ساتھ جمع شدہ پانی کو نکال کر سڑک کو کلیئر کیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی دوبارہ معمول پر آ گئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئی۔

ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی عوامی خدمت اور شہری سہولت کے عزم کی عکاس ہے۔ بارش کے دوران ایسے فوری اقدامات نہ صرف ٹریفک کی بحالی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے بھی بچاتے ہیں۔

عوامی خدمت، ہماری اولین ترجیح۔

بارش کے بعد گھوئینکی روڈ پر جمع ہونے والا پانی، ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشینری بھجوا کر کلیئر کر...
13/07/2026

بارش کے بعد گھوئینکی روڈ پر جمع ہونے والا پانی، ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشینری بھجوا کر کلیئر کر دیا، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی جانب سے موضع موماں کلاں میں چھپڑ کی صفائی کے لیے مشینری بھجوا دی گئی ہے، اور چھپڑ کی صفائی کا کا...
13/07/2026

ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی جانب سے موضع موماں کلاں میں چھپڑ کی صفائی کے لیے مشینری بھجوا دی گئی ہے، اور چھپڑ کی صفائی کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

چیف آفیسر، ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ نے سب انجینئر پکی کوٹلی کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جاری سیوریج منصوبے کا معائنہ...
08/07/2026

چیف آفیسر، ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ نے سب انجینئر پکی کوٹلی کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جاری سیوریج منصوبے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے معیارِ تعمیر اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر نے سب انجینئر کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور کام کے دوران تمام تکنیکی تقاضوں اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ نے ڈالووالی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھڑے اور ری...
08/07/2026

ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ نے ڈالووالی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھڑے اور ریمپ مسمار کر دیے۔ یہ کارروائی سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور عوام کو آمدورفت میں سہولت مل سکے۔

ضلع کونسل سیالکوٹ نے مون سون سیزن کے پیش نظر عدالت گڑھا روڈ پر نالوں کی صفائی اور ان پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپ...
08/07/2026

ضلع کونسل سیالکوٹ نے مون سون سیزن کے پیش نظر عدالت گڑھا روڈ پر نالوں کی صفائی اور ان پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات، شیڈز اور دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا تاکہ بارش کے پانی کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد مون سون کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانا، شہری علاقوں کو زیرِ آب آنے سے بچانا اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انتظامیہ نے دکانداروں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اراضی، نالوں اور سڑکوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

Fort (Qila) Sialkot
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Council Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share