Al- Khidmat Foundation Dir Upper

Al- Khidmat Foundation Dir Upper The Official page Al Khidmat Foundation Dir Upper

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع دیر بالا کے زیرِ اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے اسٹڈی سنٹرز، اسلامک کمپریہینسو اکیڈمی شرینگل، دیر بالا ...
22/04/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع دیر بالا کے زیرِ اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے اسٹڈی سنٹرز، اسلامک کمپریہینسو اکیڈمی شرینگل، دیر بالا میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ایک بامقصد اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے دوران ٹرینر جناب زین العابدین صاحب نے طلبہ (شائننگ اسٹارز) سے صحت کی اہمیت، صفائی ستھرائی، متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے جامع اور رہنمائی پر مبنی گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک صحت مند جسم ہی کامیاب اور روشن مستقبل کی بنیاد ہوتا ہے۔

آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت مزید خلوص، جذبے اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔

آج بروز اتوار، گورنمنٹ پرائمری اسکول ریحان کوٹ 01 اسٹڈی سنٹر میں عالمی یومِ صحت کے موقع پر ایک مختصر مگر بامقصد پروگرام ...
21/04/2026

آج بروز اتوار، گورنمنٹ پرائمری اسکول ریحان کوٹ 01 اسٹڈی سنٹر میں عالمی یومِ صحت کے موقع پر ایک مختصر مگر بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

پروگرام کے دوران بچوں کو صحت و صفائی، متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں عملی سرگرمیوں کے ذریعے مؤثر انداز میں آگاہی فراہم کی گئی، جس سے بچوں کے علم اور شعور میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اس موقع پر ٹرینر جناب مختیار علی صاحب نے بچوں کی رہنمائی کی اور نہایت مؤثر انداز میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اہم نکات سمجھائے۔

ساتھ ہی "ہمدردی" کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں بچوں کو کہانیوں اور عملی مثالوں کے ذریعے دوسروں کے ساتھ تعاون، احساسِ ذمہ داری اور اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دی گئی۔

#ہمدردی

آج بروز جمعہ،  گورنمنٹ ہائی اسکول داروڑہ اسٹڈی سنٹر میں عالمی یومِ صحت کے موقع پر ایک مختصر مگر بامقصد پروگرام کا انعقاد...
17/04/2026

آج بروز جمعہ، گورنمنٹ ہائی اسکول داروڑہ اسٹڈی سنٹر میں عالمی یومِ صحت کے موقع پر ایک مختصر مگر بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

پروگرام کے دوران بچوں کو صحت و صفائی، متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں عملی سرگرمیوں کے ذریعے مؤثر انداز میں آگاہی فراہم کی گئی، جس سے بچوں کے علم اور شعور میں اضافہ ہوا۔

ساتھ ہی "ہمدردی" کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں بچوں کو کہانیوں اور عملی مثالوں کے ذریعے دوسروں کے ساتھ تعاون، احساسِ ذمہ داری اور اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دی گئی۔

#ہمدردی

15/04/2026

افسوسناک حادثہ - الخدمت ٹیم متاثرہ گھر پہنچ گئی

گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا اکرام اللہ انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ دیر بالا فرمان اللہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن عزیز الحق اور دیگر زمہ داران اور رضاکار شریک تھے

غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا اور فوری امدادی سامان جس میں راشن، بستر اور دیگر سامان شامل تھی، حوالے کی گئی۔

الخدمت دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

افسوسناک حادثہ - الخدمت ٹیم متاثرہ گھر پہنچ گئیگزشتہ رات  پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے م...
15/04/2026

افسوسناک حادثہ - الخدمت ٹیم متاثرہ گھر پہنچ گئی

گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا اکرام اللہ انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ دیر بالا فرمان اللہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن عزیز الحق اور دیگر زمہ داران اور رضاکار شریک تھے

غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا اور فوری امدادی سامان جس میں راشن، بستر اور دیگر سامان شامل تھی، حوالے کی گئی۔

الخدمت دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

افسوسناک خبر دیر داروڑہ میں مکان کی چھت گر گئی ۔دو بچے ملبے تلے دبنے کی وجہ سے ایک بچی جانبحق دوسری زخمی دوسری بچی کو زخ...
14/04/2026

افسوسناک خبر
دیر داروڑہ میں مکان کی چھت گر گئی ۔دو بچے ملبے تلے دبنے کی وجہ سے ایک بچی جانبحق دوسری زخمی دوسری بچی کو زخمی حالت میں واڑی ہسپتال منتقل الخدمت فاؤنڈیشن واڑی کے رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ۔۔۔

الرٹ: مسلسل بارش سے دریا پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلندالخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹمسلسل ...
07/04/2026

الرٹ:
مسلسل بارش سے دریا پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند
الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ

مسلسل بارشوں کے باعث دریا پنجکوڑہ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل واڑی کے رضاکار مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

الخدمت کی ریسکیو ٹیم تیار ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ دریا کے کناروں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔

اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

* #الرٹ #واڑی

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا اکرام اللہ صاحب کی والد اور نانا کے وفات پر ف...
05/04/2026

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا اکرام اللہ صاحب کی والد اور نانا کے وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔۔۔

الرٹ دیر بالا میں انتہائی خطرناک زلزے کی جھٹکے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ بروقت رابطہ کرے 0315...
03/04/2026

الرٹ
دیر بالا میں انتہائی خطرناک زلزے کی جھٹکے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ بروقت رابطہ کرے

03159732423. 03105959217
فرمان اللہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ٹحصل واڑی انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ دیر بالا

02/04/2026

Address

Sheringal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al- Khidmat Foundation Dir Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share