15/05/2025
مریم نواز نے تاریخ پلٹ دی
کاشتکاروں کا حقیقی ترجمان رانا تنویر حسین
پنجاب کا دورہ کالا شاہ کاکو کے احوال ،،،
عوام کے جذبات ، خیالات اور محبت بھرے جذبات
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجنئیر رانا احمد عتیق انور ایم این اے اراکینِ صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول رانا طاہر اقبال نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پر تپاک استقبال کیا
تحریر و اہتمام
صاحب زادہ ریاض اکبر معصومی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹراور کیش گرانٹ دے کر کاشتکاروں کے دل جیت لیے
پنڈال ،، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کے نعروں سے گونج اٹھا وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلا ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی
"تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے
کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر
گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز"
وزیراعلی مریم نواز شریف نےرائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹراور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلا ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کو خاتون کاشتکار نے چادر کا تحفہ پیش کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نےگندم کے کاشتکارہارون بھٹی کو 50 ہزار کیش گرانٹ دی
گندم کے کاشتکار غلام صابر کو 35 ہزار ،محمد نواز کو 30 ہزار اور محمد اکرم کو 40 ہزار کیش گرانٹ دی گئی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے چین کی طرف تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کو ر نئے اور جدید ترین ٹریکٹر اور زرعی آلات کے بارے میں بریفننگ دی گئی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 12 نئے اور جدید چینی ٹریکٹرز کا معائنہ کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے روٹا ویٹر ، روٹری ٹیلر فرٹیلائزر سیڈر، کارن ہارویسٹر ۔کلٹیویٹر اور ٹری ٹریمر کا جائزہ لیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کرالر ٹائپ ویٹ رائس کمبائن ہارویسٹر ، کارن ہارویسٹر ، ہوشز سپرنکلر اور فوٹووولٹک واٹر پمپنگ سسٹم کا معائنہ کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کو رائس کے لئے ایکو فرینڈلی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا