01/06/2026
سوئمنگ پولز کے خلاف کریک ڈاؤن
حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شرقپور بلال زبیر نے غیر قانونی اور غیر محفوظ سوئمنگ پولز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوٹ محمود میں واقع سوئمنگ پول کو سیل کر دیا۔
حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے اور شہریوں بالخصوص بچوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کا واضح پیغام ہے کہ شہریوں کی حفاظت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام سوئمنگ پولز مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی معیار کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Sheikhupura