Awaz News Shangla آواز نیوز شانگلہ

Awaz News Shangla آواز نیوز شانگلہ ہمارا پیج اور یو ٹیوب چینل نیوز اور عوام کے مسائل کیلئے Visit Shangla Health Website

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Abu M***a Khilji, Haji Sarfaraz, مزمل سعید, Shayan Aziz, ...
06/08/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Abu M***a Khilji, Haji Sarfaraz, مزمل سعید, Shayan Aziz, Kareem Gul, Taskeen Haider, Meer Dost, Fazal Hussain, Ali Khan, Muhammad Shafiq

25/07/2026
06/07/2026

Celebrating my 8th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

10/06/2026

آج بمورخہ 10.06.2026 الپوریڈی ڈرایونگ لائسنس برانچ میں ٹسٹ کے دوران تقریبا 50 افراد فوٹو ویریفیکیشن کی وجہ سے انتہائ ذلیل ہوگئے لایسنس برانچ الپوری والے بار بار پشاور اے ڈی سی آفس تصاویر اور شناختی کارڈ بیجھواتے رہے لیکن پشاور آفس میں افریٹر کے ڈیوٹی پر مامور فراز نامی شخص نے کسی ایک کو بھی ویری فائی نہیں کیا اور نا کسی کی کال اٹھائ صبح سے لے کر شام 5 بجے تک شانگلہ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگ پورا دن ذلیل ہو کر شام کو بغیر ٹسٹ دئے واپس چلے گئے۔ہم ڈی سی شانگلہ اور ڈی سی پشاور حسن خان صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ شانگلہ کے غریب عوام کے ساتھ ایسا ظلم ہونے والے لوگوں صرف اور صرف اپنا ڈیوٹی سر انجام دینے کی ھدایت کرے۔اور حسن خان صاحب سے خصوصی درخواست کرتے ہیں کہ فراز صاحب کو شانگلہ کے بارے خصوصی ھدایت جاری کرے کیونکہ شانگلہ کے بارے میں حسن خان صاحب زیادہ جانتے ہیں۔اس مسلے کے حل کیلئے اہم اقدامات سر انجام دے۔شکریہ

🚨 تلاشِ ورثا / گمشدہ بچہ 🚨تمام اہل علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین متوجہ ہوں!شانگلہ سے گم ہونے والا بچہ، زین اللہ ولد ظاہر ا...
10/06/2026

🚨 تلاشِ ورثا / گمشدہ بچہ 🚨
تمام اہل علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین متوجہ ہوں!
شانگلہ سے گم ہونے والا بچہ، زین اللہ ولد ظاہر اللہ اس وقت ہمارے پاس تھانہ صوابی میں بحفاظت موجود ہے۔
📍 اہم تفصیلات:
بچے کا نام: زین اللہ
والد کا نام: ظاہر اللہ
کہاں سے گم ہوا: شانگلہ
موجودہ لوکیشن: تھانہ صوابی (بچہ اس وقت تھانے میں موجود ہے)
📞 رابطہ نمبر:
اگر آپ کے پاس اس بچے کے والدین یا ورثا کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہیں، تو فوراً درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں یا خود آ کر بچہ وصول کریں:
👉 0938-920063
🙏 ایک اہم گزارش:
انسانیت کے ناطے اس پوسٹ کو اپنے تمام گروپس اور ٹائم لائن پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام جلد از جلد بچے کے پریشان حال والدین تک پہنچ سکے۔ آپ کا ایک شیئر کسی بچھڑے ہوئے بچے کو اس کے خاندان سے ملا سکتا ہے۔

بخدمت جناب اے سی صاحب، الپوری شانگلہ درخواست ہے کہ ٹی ایم اے والوں کی طرف سے روڈ سائیڈ پر گھروں کے سامنے کچرا پھینکا جا ...
02/05/2026

بخدمت جناب اے سی صاحب، الپوری شانگلہ
درخواست ہے کہ ٹی ایم اے والوں کی طرف سے روڈ سائیڈ پر گھروں کے سامنے کچرا پھینکا جا رہا ہے، جس کی بدبو سے نہ صرف محلے کے رہائشی بلکہ قریبی کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے انجینئرز ملازمین اور پولیس اہلکاراں بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست ہے کہ ٹی ایم اے والہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ کچرا پھینکنے کے لیے کوئی اور مناسب جگہ منتخب کریں جو ابادی سے دور ہو تاکہ لوگوں کو اس بدبو اور گندگی سے نجات مل سکے۔

عرضے دار،
اہلیان بیلا٫ مارین، GRC پراجیکٹ انجینئرز و ملازمین ، پولیس اہلکاران KHPP کروڑہ ضلع شانگلہ

عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ پر گولی چلانے والے ملزم کا عدالت میں بیان۔کاپی دہ اولس چغہ/Da olas chagha
15/02/2026

عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ پر گولی چلانے والے ملزم کا عدالت میں بیان۔کاپی
دہ اولس چغہ/Da olas chagha

 شانگلہ سے تعلق رکھنے والے حاجی فضل خالق گزشتہ چالیس برس سے(جب شانگلہ اور سوات ایک ضلع تھا ) سوات کے علاقے سیدو شریف، شن...
13/02/2026


شانگلہ سے تعلق رکھنے والے حاجی فضل خالق گزشتہ چالیس برس سے(جب شانگلہ اور سوات ایک ضلع تھا ) سوات کے علاقے سیدو شریف، شنہ کڑپہ میں سکونت پذیر ہیں۔ اسی طرح ایڈووکیٹ عطاء اللہ جان جن کا آبائی تعلق بونیر سے تھا، تقریباً تیس سے چالیس سال سے اسی علاقے میں آباد تھے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی احترام اور خوشگوار روابط قائم تھے۔
ایڈووکیٹ عطاء اللہ جان متعدد مواقع پر حاجی فضل خالق کے آبائی علاقے شانگلہ، پیرخانہ بھی تشریف لے گئے تھے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین بھائی چارے، محبت اور اعتماد کی فضا موجود تھی۔
بدقسمتی سے بروز منگل بچوں کے درمیان محض دس روپے کے معاملے پر ایک معمولی جھگڑا پیش آیا۔ اس موقع پر حاجی فضل خالق کے خاندان کے بڑوں نے معاملے کو سنجیدگی اور بردباری سے لیتے ہوئے ایڈووکیٹ عطاء اللہ جان کے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ چونکہ یہ بچوں کی لڑائی تھی، اس لیے اسے یہیں ختم سمجھا جائے۔ تاہم افسوس کہ چند افراد اس صلح پر آمادہ نہ ہو سکے اور معاملہ پوری طرح ختم نہ ہو سکا۔
اگلے روز بروز بدھ دوپہر کے بعد حاجی فضل خالق اپنے چھوٹے بیٹے اشفاق (عمر تقریباً 9 سال)، دوسرے بیٹے سرتاج (عمر تقریباً 26 سال) اور بھتیجے فضل رحیم کے ہمراہ بازار سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں دوبارہ ایڈووکیٹ عطاء اللہ جان اور ان کے دیگر اہلِ خانہ نے راستہ روک رکھا تھا اور اندھا دھند فائیرنگ شروع کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں حاجی فضل خالق، سرتاج، اشفاق اور فضل رحیم شدید زخمی ہو کر سڑک پر گر پڑے۔ ہر ایک کو سینہ اور پیٹ میں تین تین چار چار گولیاں لگی ہے۔
دوسری جانب زخمی افراد اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش سے دوچار ہیں، جن کی صحتیابی کے لیے ہر دل دعاگو ہے۔ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ بعض عناصر اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور علاقائی نفرت اور تعصب پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں، جو حالات کو مزید بگاڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔
ایڈووکیٹ عطاء اللہ جان کی وفات پر ہم دل سے افسردہ ہے۔ ایسے نازک موقع پر ضرورت اس امر کی ہے کہ جذبات کے بجائے عقل و تدبر سے کام لیا جائے، دونوں فریقین کے مابین میرٹ پر مبنی، شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کی جائے، اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو اور معاشرے میں امن و بھائی چارہ قائم رہ سکے۔

عطاء اللہ جان پر ہم سب افسردہ ہے ، ان کے خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے ۔کاپی

درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ۔جام شورو واقع مقتولہ کے بھائی کا بیان؛ میری بہن کے اغواء کا پرچہ کٹوانے گیا تو ای...
12/02/2026

درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ۔
جام شورو واقع مقتولہ کے بھائی کا بیان؛

میری بہن کے اغواء کا پرچہ کٹوانے گیا تو ایس ایچ او نے 50,000 مانگے -
جس گھر پر شک تھا اس گھر کو دکھنے کے لئے مجھ سے 3000 لئے گئے مگر حوالدار آدھے راستے سے واپس آگیا مقتولہ کے بھائی کا بیان ، یہ حال ہے جامشورو پولیس کا لڑکی کے بھائی کا بیان ہے ۔

صابرہ بی بی جو چار پچوں کی ماں تھی اور گھروں میں کپڑے بیچا کرتی تھی ۔

Deputy Commissioner Jamshoro
Ssp Jamshoro
District Police Hyderabad - SSP Hyderabad
DIG NASIR AFTAB
Hyderabad news
New Times Jamshoro
Kotri Jamshoro

صبرو نام کی لڑکی تعلق بنوں سے بتای جاتی ھے۔ سندھ جامشورو میں مقیم تھی : صبرو گھروں میں کپڑے وغیرہ بیجھتی تھی :  کچھ دنوں...
11/02/2026

صبرو نام کی لڑکی تعلق بنوں سے بتای جاتی ھے۔ سندھ جامشورو میں مقیم تھی : صبرو گھروں میں کپڑے وغیرہ بیجھتی تھی : کچھ دنوں سے لاپتہ صبرو کی لاش مل گئ چار بچوں کی والدہ
صبرو بیچاری کو پولیس رپورٹ کے مطابق جنسی تشدد کے بعد قتل کیا گیا ھے اس واقع کے خلاف سندھ کے قوم پرستوں نے بھی بھرپور آواز اٹھایا۔ اور۔ سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آواز اٹھایا گیا اور۔ آج ایف آی آر بھی کاٹی گئ ھے کچھ معلوم ملزمان اور کچھ نامعلوم کے خلاف سندھ حکومت سندھ پولیس کو اب اس کیس کے مجرمان کو نہ صرف سامنے لانا چاہیے بلکہ نشان عبرت بھی بنا نا چاہیے : افسوس کا مقام ھے کہ قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال صوبہ پختونخواہ اور پھر خوبصورت بنوں کے علاقے سے لوگ سندھ نقل مکانی کرتے ہیں اور خانہ بدوشی کی زندگی بسر کرتے ہیں : ادھر پختون لیڈرشپ ایک دوسرے کو نیچھا دکھانے اپس کی لڑایوں اور کسی پنجابی کو اقتدار کی کرسی۔ تک پہنچانے کے لیے آپس میں گتھم گتھا ھے :
اپنے عوام کی بے بسی سے بے خبر : ھر ایک لاکھ پتی سے کروڑ پتی اور کروڑ پتی سے ارب پتی بنتے جارہا ھے جب کہ عوام زلیل خوار
سندھ کے وزیر اعلی کو بھی اس کیس میں خصوصی دلچسپی لینی چاہیے اور مجرمان چائیے کوئ بھی ھو اس کے ساتھ نرمی نہین بلکہ سخت ترین سزا دینی چاہیے

Address

Shangla
1111

Telephone

+923329407995

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz News Shangla آواز نیوز شانگلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Awaz News Shangla آواز نیوز شانگلہ:

Shortcuts

Share