Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla

Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla Assistant Commissioner Headquarters Shangla/ Forest Magistrate/ Municipal Magistrate/Assistant Collector Grade-I "Mr. Abdul Qayoom"

آج اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ الپوری کی سربراہی میں کوزہ الپوری تا بانڈہ، اسلام سر کاگ لنک روڈ پر چلنے وال...
03/06/2026

آج اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ الپوری کی سربراہی میں کوزہ الپوری تا بانڈہ، اسلام سر کاگ لنک روڈ پر چلنے والی جیپ گاڑیوں کے کرایوں کے تعین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریفک پولیس، لوکل پولیس، علاقہ کے معزز مشران، ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں مشاورت اور باہمی اتفاقِ رائے کے بعد مذکورہ روٹ کے لیے جیپ گاڑیوں کا باقاعدہ کرایہ نامہ مقرر کیا گیا۔

اس موقع پر تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ کرایہ نامہ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Deputy Commissioner Shangla

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیلدار الپوری کے ہمراہ حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی...
02/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیلدار الپوری کے ہمراہ حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندان کو صوبائی حکومت کے پالیسی کے مطابق ریلیف سامان بھی فراہم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی اور مزید امدادی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے۔

انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

غمزدہ خاندان سے اظہارِ تعزیتآج اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے رحیم آباد باسی اور شہتوت الپوری کے متاثرہ خاندانوں کےگھر...
02/06/2026

غمزدہ خاندان سے اظہارِ تعزیت

آج اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے رحیم آباد باسی اور شہتوت الپوری کے متاثرہ خاندانوں کےگھر جا کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات گھر اچانک منہدم ہونے کے باعث ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 معصوم بچے شہید ہوگئے، جبکہ ایک بچی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے محفوظ رہی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کے لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے اور زخمیوں و متاثرین کو ہمت و استقامت عطا فرمائے۔ آمین
Deputy Commissioner Shangla

قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضمانت!                🚨 “ہیلمٹ نہیں، پٹرول نہیں” 🚨                 🛵 ہیلمٹ پہنیں، محفوظ ر...
01/06/2026

قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضمانت!

🚨 “ہیلمٹ نہیں، پٹرول نہیں” 🚨

🛵 ہیلمٹ پہنیں، محفوظ رہیں۔

قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضمانت!ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے ٹریفک پولیس ک...
01/06/2026

قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضمانت!

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مین این ایچ اے روڈ پر ناکہ بندی کی۔

کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

انتظامیہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے ہر سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنائیں۔
Deputy Commissioner Shangla

26/05/2026
انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد اور نگرانی مسلسل جاری ہے۔ ایک مسافر سواری کی شکایت موصول ہوت...
25/05/2026

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد اور نگرانی مسلسل جاری ہے۔ ایک مسافر سواری کی شکایت موصول ہوتے ہی آسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ الپوری کی ہدایت پر انچارج شانگلہ ٹاپ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زائد کرایہ تمام سواریوں کو واپس دلوا دیا اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ زائد کرایہ وصولی کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ یا پولیس سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
Deputy Commissioner Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر سرکاری کرایہ نامہ کے مؤثر نفاذ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری کی مسلسل نگرانی جاری ہ...
25/05/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر سرکاری کرایہ نامہ کے مؤثر نفاذ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج صبح 8:00 بجے شانگلہ ٹاپ پر ہمراہ ٹریفک پولیس ناکہ لگاکر مختلف پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ سرکاری کرایہ نامہ، مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں کا جائزہ لیا گیا۔ زائد کرایہ وصولی اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انتظامیہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ یا پولیس سے رابطہ کریں۔
Deputy Commissioner Shangla

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری کی جانب سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ مخت...
24/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری کی جانب سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران مسافروں سے مقررہ کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ زائد کرایہ وصولی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت جاری کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner Shangla

عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر...
24/05/2026

عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں، معیار، صفائی کی صورتحال اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ شانگلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بازاروں میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

Address

Alpurai
Shangla

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

0996-850007

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla:

Share