Deputy Commissioner Shangla

Deputy Commissioner Shangla Serving the people of Shangla with dedication, transparency, and commitment.

Here you’ll find updates on public services, development initiatives, emergency responses, community outreach, and government directives.

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کے مطابق، آج اسسٹنٹ کمشنر پورن نے پولیس کے ہمراہ چوگا میں ایک چیک پوائنٹ قائم کیا۔ دورانِ چی...
03/06/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات کے مطابق، آج اسسٹنٹ کمشنر پورن نے پولیس کے ہمراہ چوگا میں ایک چیک پوائنٹ قائم کیا۔ دورانِ چیکنگ کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے GGPS تنگئی چکیسر اور BHU کٹکور کا دورہ کیا۔اس دوران سکول میں اساتذہ...
03/06/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے GGPS تنگئی چکیسر اور BHU کٹکور کا دورہ کیا۔

اس دوران سکول میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ BHU کٹکور میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ عملے کو بہتر سروس ڈیلیوری اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے ٹریفک حکام کے ہمراہ کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا...
02/06/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے ٹریفک حکام کے ہمراہ کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کے دوران متعدد کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

مزید برآں، مختلف دکانوں پر سگریٹس کی فروخت چیک کی گئی اور بغیر درست ایف بی آر ٹیکس اسٹیمپ والے سگریٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دکانداروں اور ڈرائیوروں کو متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

منگل 02 جون 2026ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہ...
02/06/2026

منگل 02 جون 2026
ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بشام کا سرپرائزدورہ کیا۔
دورے کے دوران DMS نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر بشام نے ہسپتال میں عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
معائنے کے دوران بعض مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر بشام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو فوری طور پر صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ نے رحیم آباد میں گزشتہ شب پیش آنے والے المناک سانحے میں چھ معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے...
02/06/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ نے رحیم آباد میں گزشتہ شب پیش آنے والے المناک سانحے میں چھ معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، تعزیت کی اور مرحوم بچوں کے درجاتِ بلندی جبکہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے سانحے میں زخمی ہونے والے بچے کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے اس افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مالی، انتظامی اور اخلاقی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

02/06/2026

منگل 02 جون 2026
اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او دندئی نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرِ صحت مرغی کے پنجے بغیر مقررہ SOPs کے فروخت کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے FIR درج کر دی گئی۔
بعد ازاں ملزم کو اسسٹنٹ کمشنر بشام کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عوامی صحت سے کھیلنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریباً 80 کلو گرام غیر معیاری اور مضرِ صحت مرغی کے پنجے تلف کر دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا کھیل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر معیاری، مضرِ صحت اور غیر قانونی اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ سید علی وجاہت نے رحیم آباد میں گزشتہ شب پیش آ...
02/06/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ سید علی وجاہت نے رحیم آباد میں گزشتہ شب پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے چھ بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی بچے کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

منگل 02 جون 2026صفائی نصف ایمان ہےعیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل بشام میں صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور ماحول کو...
02/06/2026

منگل 02 جون 2026
صفائی نصف ایمان ہے
عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل بشام میں صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے دن رات خدمات انجام دینے والے ٹی ایم اے بشام اور لوکل گورنمنٹ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال اور ٹی ایم او بشام نے تحصیل کمپلیکس بشام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب کے دوران صفائی مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے نوجوانوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشام نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں ان نوجوانوں کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باصلاحیت اور ذمہ دار نوجوان معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں چائے کا اہتمام بھی کیا گیا، جبکہ صفائی عملےکی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
صاف ستھرا بشام، ہماری مشترکہ ذمہ داری۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے جی جی پی ایس دیوال گلئی، جی جی پی ایس شلمانو، جی پی ایس دنہ کول اور...
02/06/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے جی جی پی ایس دیوال گلئی، جی جی پی ایس شلمانو، جی پی ایس دنہ کول اور جی ایچ ایس دنہ کول کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران تدریسی عملے کی حاضری، طلبہ کی حاضری اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ حکام کو طلبہ کی حاضری بہتر بنانے اور تعلیمی معیار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیلدار الپوری کے ہمراہ حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی...
02/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیلدار الپوری کے ہمراہ حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندان کو صوبائی حکومت کے پالیسی کے مطابق ریلیف سامان بھی فراہم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی اور مزید امدادی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے۔

انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Address

Deputy Commissioner Office At Alpurai District Shangla
Shangla
19100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92996850005

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Shangla:

Share