19/02/2026
ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب محمد عبد اللہ شاہ صاحب اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد صاحب کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کے زیر اہتمام 18 فروری 2026ء کو حرا سکول اینڈ کالج آلوچ تحصیل پورن میں ایک روزہ خصوصی سیمینار بعنوان: Building Resilient Communities Against the Violent Extremism
کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں انتہا پسندی کے خلاف شعور بیدار کرنا اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کرنا تھا ، جہاں امن، رواداری اور بھائی چارہ غالب ہو۔ سمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ معاشرے سے منفی رجحانات کے خاتمے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انتہا پسندی کے اسباب اور ان کے سدباب کے لیے کمیونٹی کی سطح پر مکالمے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
پروگرام کے آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے علاقے میں امن کے سفیر بن کر ابھریں گے اور کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی یا نظریے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Shangla District Youth Affairs Shangla Directorate of Youth Affairs KP