Shahdadpur Citizen Alliance "SCA"

Shahdadpur Citizen Alliance "SCA" شہری و سماجی خدمت ہمارا نصب العین

...........شہدادپور............شہدادپور پریس کلب میں صحافیوں کے اختلافات کے خاتمے کے بعد سال 2026ء کے لئے متفقہ منتخب ہو...
17/01/2026

...........شہدادپور............
شہدادپور پریس کلب میں صحافیوں کے اختلافات کے خاتمے کے بعد سال 2026ء کے لئے متفقہ منتخب ہونے والے صدر سید ارشاد ظفر بخاری، جنرل سیکریٹری مہدی حسن پہنور، چیئرمین ورکنگ کمیٹی نثار بالادی، وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد رفیق شیخ ودیگر عہدیداران کا گروپ فوٹو.

۔۔۔۔۔۔۔۔شہدادپور۔۔۔۔۔۔۔۔ فیضان فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیراہتمام اور ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدا...
26/11/2025

۔۔۔۔۔۔۔۔شہدادپور۔۔۔۔۔۔۔۔
فیضان فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیراہتمام اور ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدادپور کی زیرنگرانی ایک روزہ فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں کراچی کے ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور ایک ہفتہ کی فری میں ادویات دیں۔ اس کیمپ کا افتتاح پاکستان ہومیوپیتھک کونسل اسلام آباد کے ممبر ڈاکٹر جنید بخاری نے کیا۔ اس موقع پر اس کیمپ میں خدمات پیش کرنے والے کراچی سے آئے ہوئے ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد شفیق صدیقی، ڈاکٹر محسن ملک، ڈاکٹر منور حسین، ڈاکٹر محمد افضل مغل، ڈاکٹر عباس میاں، ڈاکٹر شکیل کھتری، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر شبیر، ڈاکٹر محمد علی اور لیڈی ڈاکٹر عصمت صبا کے علاوہ پریس کلب شہدادپور کے سرپرست ارشاد ظفر بخاری اور پریس کلب شہدادپور کے صدر و فیضان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رفیق شیخ کو لنگی کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان ضلع سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عارف شیخ، ٹاؤن آرگنائزر محمد اعظم بھائی، جماعت اہلسنت کے شفیق احمد شاہد، پیر اکرام رضا، محمد آفتاب قادری، حبیب بیگ مجاہد، پیپلزپارٹی سٹی کے صدر مشتاق احمد قریشی، سینئر نائب صدر محمد اقبال بھٹی، دانش شیخ، پریس کلب شہدادپور کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید کھوسو، عمران خان آرائیں، منصور بیگ، عمران قمر، غلام عباس بلوچ، شعیب اسلام، عبدالحامد حئی، نبیل مصطفیٰ آرائیں، ممتاز بگھیو، اقبال چوہان، محمد فیضان شیخ، فہد کھوسو، شہدادپور سٹیزن الائنس کے ملک شوکت علی، انجینئر شاہد عالم خان، رانا فردوس، مصطفائی تحریک کے منظور بیگ، آل پاکستان مغل ویلفئیر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرم بیگ، حیدرآباد کے سماجی رہنماء عبدالباسط شیخ، جیو انسان بزنس مین کے چیئرمین محمد انور عباسی، وائس چیئرمین تحسین قریشی، ھومیوپیتھک ڈاکٹرز ڈاکٹر فرید محمد خان، ڈاکٹر نعیم اختر، ڈاکٹر جی ایم غوری، ڈاکٹر ممتاز قریشی، سماجی رہنماؤں منور علی راجپوت، ارشد بیگ، اختر حسینی، سید علی، محمد شاہد نربان، محمد عثمان، سہیل اختر انا، غلام مصطفیٰ قریشی، محمد رمضان نقشبندی، ندیم بہلم، جاوید بیگ، ساجد علی شیخ، انجمن طلباء اسلام کے نائب ناظم حافظ عبدالرحمٰن شیخ، محمد اقبال قریشی، منعم شیخ، زوہیب بھٹی، مستقیم مغل، محمد وجاہت شیخ، حماد خان، فرحان اختر شیخ و دیگر نے کیمپ کا وزٹ کیا اور اپنی خدمات بھی پیش کیں۔ اس کیمپ میں 650 سے زائد مریضوں کو چیک اپ کے بعد ایک ہفتہ کی مفت ادویات فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان ہومیوپیتھک کونسل اسلام آباد کے ممبر ڈاکٹر جنید بخاری نے فیضان ھومیوپیتھک کلینک اینڈ اسٹور کا بھی افتتاح کیا اور خصوصی دعا بھی کی۔

08/11/2025

سحر نیوز چینل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ پرونیشنلائزڈ بوائز ہائی اسکول شہدادپور میں 1983ء کی کلاس 10th-B کے 6-طالبعلم دوستوں کی سالگرہ کی پروقار تقریب کا زم زم ریسٹورنٹ شہدادپور میں اہتمام کیا گیا.

شہدادپور:گورنمنٹ پرونیشنلائزڈ بوائز ہائی اسکول شہدادپور میں 1983ء کی کلاس 10th-B کے 6-طالبعلم دوستوں ڈاکٹر محمد رفیق شیخ...
07/11/2025

شہدادپور:
گورنمنٹ پرونیشنلائزڈ بوائز ہائی اسکول شہدادپور میں 1983ء کی کلاس 10th-B کے 6-طالبعلم دوستوں ڈاکٹر محمد رفیق شیخ (صدر پریس کلب شہدادپور)، ڈاکٹر محمد اکرم راجپوت (انچارج ریلوے اسپتال فیصل آباد)، محمد انور راجپوت (UK)، اشتیاق احمد شیخ(ٹیچر)، محمد عامر جونیجو (ٹیچر) اور محمد ارشد بیگ (ٹیچر) کی سالگرہ کی پروقار تقریب کا زم زم ریسٹورنٹ شہدادپور میں اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں کراچی سے آئے ہوئے گروپ ایڈمن اکرام اللہ خان اور مرزا عثمان نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ شہدادپور سے پرانے کلاس فیلوز نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب کی منیجمنٹ کمیٹی کے مسعود خان, منور علی راجپوت، ڈاکٹر محمد خالد شیخ، شوکت علی ملک، ڈاکٹر مشتاق مغل، فضل محمود منگریو سمیت دیگر اراکین نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس پروقار تقریب میں سالگرہ والے دوستوں کو اجرک اور لنگی کا تحفہ پیش کیا گیا اور تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا خوبصورت کیک کاٹا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے دوستوں نے ایک دوسرے سے رابطوں کے بعد یکجا ہو کر آپس میں مل کر خلوص اور محبت کی شاندار مثال قائم کر دی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اولاد کو موجودہ دور کے مطابق تعلیم وتربیت کے ساتھ دینی تعلیم دینے کی بھی سخت ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ سالگرہ کے کیک کی کٹنگ اور پرتکلف عشائیے کے بعد تمام دوست نصف شب تک پرانی یادوں پر مبنی تاریخی یادگار لمحات اور پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کچہری میں مصروف رہے اور رات دو بجے کے بعد سالگرہ کی یہ تقریب اختتام کو پہنچی۔

میری آواز سنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔کل رات حیسکو کی جانب سے شہدادپور میں لائٹ کی مینٹینس کی وجہ سے مورخہ 19-اکتوبر 2025ء بروز اتوار صب...
19/10/2025

میری آواز سنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل رات حیسکو کی جانب سے شہدادپور میں لائٹ کی مینٹینس کی وجہ سے مورخہ 19-اکتوبر 2025ء بروز اتوار صبح 8/30 بجے سے دوپہر 2/30 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رکھنے کے اعلان کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے بجلی بند کر دی گئی تھی۔ لیکن حیسکو ون اور ٹو شہدادپور میں شام کے پونے چھ بجے تک بجلی بحال نہیں کی گئی ہے۔

وائس آف شہدادپور سٹیزن آرگنائزیشن (VOSCO)
19-10-2025

۔۔۔۔۔۔۔۔شہدادپور۔۔۔۔۔۔۔۔دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام۔۔۔۔۔۔۔رانا شاہد (جٹیا) کی جانب سے نادرا آفس (جٹیا گو...
04/10/2025

۔۔۔۔۔۔۔۔شہدادپور۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام۔۔۔۔۔۔۔
رانا شاہد (جٹیا) کی جانب سے نادرا آفس (جٹیا گوٹھ) کے برابر ہوٹل پر دوستوں اعظم بھائی، ڈاکٹر نعیم اختر شیخ، عتیق احمد، سہیل اختر عرف (انا)، رانا شاہد (جٹیا)، ڈاکٹر عبدالحمید نربان، محمد شاہد قادری، وحید بیگ، غلام اصغر عرف من اور پریس کلب شہدادپور کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق شیخ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دیسی مرغی کا کڑاہی گوشت، بڑے کی بریانی اور کھیر کے بعد چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے پرانی یادوں پر مبنی کچہری کا سلسلہ جاری رہا۔

اطلاع عام۔۔۔۔۔۔ریھیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے تحت "حکومت سندھ کی جانب سے گھر گھر مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے پروگرام""...
01/10/2025

اطلاع عام۔۔۔۔۔۔
ریھیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے تحت "حکومت سندھ کی جانب سے گھر گھر مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے پروگرام"
"مفت موبائل اسپتال سروس"
مورخہ 2-اکتوبر 2025ء
بروز: جمعرات
بوقت: صبح 9 بجے سے دن 30-2 بجے تک
بمقام: جمال پیراڈائز گرینڈ سٹی
بالمقابل پی ٹی سی، برہون روڈ شہدادپور
میں حیدرآباد کے معروف ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کرے گی۔ اس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کریں گے۔
منجانب: رانا انور جمال، ونود کمار
اونر: جمال پیراڈائز گرینڈ سٹی شہدادپور

پریس کلب شہدادپور میں عظیم الشان اور پروقار "محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ" و "پیغام محسن انسانیت محمد ﷺ کانفرنس" کا انعقاد کیا گی...
25/09/2025

پریس کلب شہدادپور میں عظیم الشان اور پروقار "محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ" و "پیغام محسن انسانیت محمد ﷺ کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔
23-9-2025
سرپرست اعلیٰ: فقیر غلام حسین بھمبھرو
سرپرست: ارشاد ظفر بخاری
صدر: ڈاکٹر محمد رفیق شیخ
جنرل سیکریٹری: عبدالحمید کھوسو

........شہدادپور........ شہدادپور کے علاقے اسٹیشن روڈ پر علی چوک سے پل تک ایک سال سے زائد عرصے سے نئی بننے والی ٹف ٹائلز...
13/09/2025

........شہدادپور........
شہدادپور کے علاقے اسٹیشن روڈ پر علی چوک سے پل تک ایک سال سے زائد عرصے سے نئی بننے والی ٹف ٹائلز کی نامکمل سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ بھاری بھرکم ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کا سڑک میں دھنسنا روز کا معمول بن گیا ہے۔ گزشتہ شب شہر کے بیچوں بیچ نیشنل بینک کے پاس ایک کریش سے بھرے ٹرک کے پچھلے ٹائر سڑک میں دھنس گئے۔ جس کو بڑی مشکل سے مزدوروں سے خالی کر کے ٹریکٹر ٹرالی میں کریش کو دو حصوں میں ڈال کر ٹرک خالی کیا گیا۔ اس کی وجہ سے نئی سڑک میں بہت بڑا گڑھا پڑ گیا۔ جس کو میونسپل کمیٹی شہدادپور کے افسران نے مزدوروں کی مدد سے بھر کر چاروں جانب سے اینٹیں رکھ کر بند کیا۔

Address

Sawai Road
Shahdadpur
68030

Telephone

+923332867324

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahdadpur Citizen Alliance "SCA" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shahdadpur Citizen Alliance "SCA":

Share

Category