GHS Shadia

GHS Shadia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS Shadia, Government Organization, Shadia.

گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ ایک پبلک سکول ہے جہاں نرسری سے میٹرک تک ںچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
الحمدللہ ہمارے سکول کا سٹاف اعلی تعلیم یافتہ ہے اور ادارہ کے طلباء کے ساتھ انتہائی مخلص ہے۔

07/04/2026
01/04/2026
گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ میانوالی میں سالانہ تقریب انعامات ۔۔                      تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی...
01/04/2026

گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ میانوالی میں سالانہ تقریب انعامات ۔۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی بیان فرمائی گئی اس تقریب میں ہیڈ ماسٹر ملک احمد شیر صاحب معزز اساتذہ کرام جن میں سینیئر ترین ٹیچر ملک محمد اکرم صاحب ملک محمد عمران صاحب سجیل اکبر صاحب سکندر حیات صاحب پی ای ٹی عبدالعزیز صاحب ڈرائنگ ماسٹر عبدالعزیز صاحب ملک طفیل گھنجیرہ صاحب رانا نعیم اللہ صاحب بلال احمد صاحب میاں وقاص صاحب حافظ قمر عزیز صاحب عبداللہ حارث صاحب اسامہ خان صاحب اور ملک شاہد قدیر صاحب صاحب اور اس کے علاوہ والدین کی بھرپور شرکت کنٹرولر امتحانات ملک محمد فیاض نے جماعت ششم اور ہفتم کا رزلٹ اناؤنس کیا جس میں کامیاب ہونے والے بچوں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیے گئے تقریب کے آخر پر ہیڈ ماسٹر ملک احمد شیر صاحب نے طلباء کو سخت محنت کرنے کی نصیحت کی اور ان کو یہ باور کروایا کہ سخت محنت کر کے ہی آپ ملک و قوم کے لیے مفید شہری بن سکتے ہیں اگر آپ محنت کریں گے تو اپ اپنی منزل کو پا لیں گے وگرنہ آپ ناکام ہو جائیں گے اس کے علاوہ انہوں نے جناب سی ای او ایجوکیشن میانوالی کی جانب سے حالیہ طے کردہ ٹارگٹس کے بارے میں بھی بتایا اور اساتذہ پر زور دیا کہ جب آپ سکول میں آئیں تو آپ کا مقصد صرف اور صرف بچوں کی تعلیم اور بچوں کی فلاح و بہبود ہی ہونا چاہیے اپ جتنا وقت بھی اسکول میں گزاریں وہ سارے کا سارا بچوں کے لیے وقف ہو علاوہ ازیں انہوں نے داخلہ مہم پر بھی زور دیا اور بچوں کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے بھائیوں کو جو پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم ہیں ان کو گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ میں داخل کروائیں مزید انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہمارے پاس ایم فل پی ایچ ڈی ٹیچر موجود ہیں اور یہی اساتذہ ہمارے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اخر پر بزرگ ٹیچر صوفی محمد خان صاحب نے ادارہ ہذا کی ترقی اور طلباء کی عملی اور اخروی زندگی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور آخر پر انے والے معزز مہمانان گرامی اور والدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی گوناں گوں مصروفیات میں سے ٹائم نکالا اور ہمیں عزت بخشی

30/03/2026

السلام علیکم انشاءاللہ یکم اپریل 2026 کو گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ میں سالانہ تقریب انعامات منعقد ہوگی تمام طلباء نوٹ فرما لیں کہ انہوں نے 31 مارچ کی بجائے یکم اپریل 2026 کو حاضر ہونا ہے
منجانب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ

11/03/2026

A new chapter in quality education is beginning at Govt High School Shadia. 💻📚

A state-of-the-art computer system is being installed for Matric Tech and Computer Science students under the visionary leadership of Super CM Maryam Nawaz Sharif and the guidance of Education Minister Sikandar Hayat khan.

This modern facility will give students access to advanced technology, practical learning, and skills needed for the digital world. It is a proud moment for our school and our community.

The level of equipment and learning environment being provided here is something many private schools cannot match.

📢 Admissions are now open.
Parents who truly care about their children’s future should choose wisely and choose quality education.

📍 Govt High School Shadia
Building the future of our students with modern education.
Rana Sikandar Hayat District Education Authority Mianwali

گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ میں کلاس ششم تا نہم داخلے جاری ہیں ۔روشن مستقبل کی جانب  آپ کا پہلا قدم​ماہانہ ٹیسٹ سیریز: طالب ...
26/02/2026

گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ میں کلاس ششم تا نہم داخلے جاری ہیں ۔
روشن مستقبل کی جانب آپ کا پہلا قدم
​ماہانہ ٹیسٹ سیریز: طالب علموں کی مسلسل تعلیمی جانچ۔
​ماہانہ والدین اساتذہ میٹنگ: بچے کی کارکردگی پر براہِ راست گفتگو۔
​جدید سائنس اور کمپیوٹر لیب: جدید آلات کے ساتھ عملی تربیت (Practical Learning)۔
: ​پنجاب گورنمنٹ سالانہ مقابلہ جات سٹیم (STEAM competition)
انعامات اور لیپ ٹاپ جیتنے کا سنہری موقع۔

​اسپورٹس ٹیم اور سالانہ کھیل: مستقبل کے ایتھلیٹس کی تیاری اور جسمانی نشوونما۔
​اعلیٰ معیار کی لائبریری: کتاب دوست اور پرجوش طلباء کے لیے بہترین ماحول۔
​تفریحی اور تعلیمی دورے: مشاہدے اور تجربے سے سیکھنے کے مواقع۔
​سالانہ محفلِ میلاد: مذہبی اور اخلاقی تربیت کا خاص اہتمام۔

روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم​ماہانہ ٹیسٹ سیریز: طالب علموں کی مسلسل تعلیمی جانچ۔​ماہانہ والدین اساتذہ میٹنگ: بچے کی کارک...
26/02/2026

روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم
​ماہانہ ٹیسٹ سیریز: طالب علموں کی مسلسل تعلیمی جانچ۔
​ماہانہ والدین اساتذہ میٹنگ: بچے کی کارکردگی پر براہِ راست گفتگو۔
​جدید سائنس اور کمپیوٹر لیب: جدید آلات کے ساتھ عملی تربیت (Practical Learning)۔
: ​پنجاب گورنمنٹ سالانہ مقابلہ جات سٹیم (STEAM competition)
انعامات اور لیپ ٹاپ جیتنے کا سنہری موقع۔

​اسپورٹس ٹیم اور سالانہ کھیل: مستقبل کے ایتھلیٹس کی تیاری اور جسمانی نشوونما۔
​اعلیٰ معیار کی لائبریری: کتاب دوست اور پرجوش طلباء کے لیے بہترین ماحول۔
​تفریحی اور تعلیمی دورے: مشاہدے اور تجربے سے سیکھنے کے مواقع۔
​سالانہ محفلِ میلاد: مذہبی اور اخلاقی تربیت کا خاص اہتمام۔

04/12/2025

Govt High school shadia 🏫
ECCE class
Activity

🎗️الحمدللہ! گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ کی قابلِ فخر کامیابی🎗️وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور وزیر تعلیم را...
03/12/2025

🎗️الحمدللہ! گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ کی قابلِ فخر کامیابی🎗️

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان صاحب کے وژن کے تحت منعقد ہونے والے سالانہ سٹیم مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولوں میں شامل ہونا ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی
ہمارے ہونہار طلباء نے اپنی محنت، جذبے اور لگن کے ذریعے ضلع سطح کے STEAM مقابلہ 2025 میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے اساتذہ بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا

ہمارے طلباء نے نہایت محنت اور مہارت کے ساتھ سائنسی ماڈل — پنجاب سیف سٹی ماڈل تیار کیا، جسے ججز نے بے حد سراہا اور یہ ماڈل ہماری نمایاں کامیابی کا سبب بنا۔

میڈیا اور اخبارات میں اس کامیابی کی گونج ہمارے ادارے کے بڑھتے ہوئے معیارِ تعلیم، نظم و ضبط اور تعلیمی وژن کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
ہم اپنے محنتی طلباء، مخلص اساتذہ، والدین اور ہر اس فرد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی دعا، تعاون اور ساتھ نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
یہ کامیابی صرف آج کا لمحہ نہیں — یہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول شادیہ — محنت، امید اور
کامیابی کا نام۔
STEAM Pakistan
Rana Sikandar Hayat
District Education Authority Mianwali

Address

Shadia

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Shadia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share