07/11/2025
استقبالیہ پروگرام بھرنڈ جٹاں سہنسہ
چوہدری غلام ربانی رہنما تحریک انصاف کی برطانیہ سے اپنے آبائی گاؤں آمد اور پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے عملی سیاست کا باقاعدہ آغاز کا اعلان
چوہدری غلام ربانی کا تحصیل سہنسہ پی ٹی آئی ٹیم نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ہولاڑ پل پر استقبال کیا اور ایک ریلی کی صورت میں بھرنڈ جلسہ گاہ لایا۔
جبکہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ ممبر کشمیر کونسل کی قیادت میں ایک زبردست ریلی کے ذریعے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی پنجیڑہ سرساوہ سیاح اور انوہی سرہوٹہ جلسہ گاہ کی جانب آئے۔انوہی سرہوٹہ کے مقام پر رہنما تحریک انصاف راجہ گل نذر نے بھی ریلی کو جوائن کیا۔سہنسہ بڈلی کے مقام پر رہنما تحریک انصاف ملک بابر اعوان نے اپنے کارکنان کے ہمراہ سردار عبدالرزاق اور ریلی کا استقبال کیا۔اور ایک بڑا قافلہ بھرنڈ جٹاں جلسہ گاہ پہنچا۔جہاں پر چوہدری محفوظ رہنما تحریک انصاف، چوہدری غلام ربانی رہنما تحریک انصاف، سردار زعیم رہنما تحریک انصاف، چوہدری جہانزیب ایڈووکیٹ صدر تحریک انصاف حلقہ سہنسہ، سردار خالد عابدی صدر تحریک انصاف تحصیل سہنسہ، سردار مہتاب جلال صدر تحریک انصاف ٹاون کمیٹی سہنسہ،چوہدری عمر یعقوب لوکل کونسلر، چوہدری نذاکت، سردار حق نواز، چوہدری ماسٹر ممتاز،سردار مولوی اخلاق، سردار خالد ممبر سی ای سی اور سینکڑوں سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ اور شرکاء ریلی کا والہانہ استقبال کیا۔
سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ نے منتظمین جلسہ اور پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو ایک کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد پیش کی۔
پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب عمران خان کے پرچم تلے منظم ہیں ایک ہیں۔اور مستقبل میں پارٹی فیصلوں کو قبول کریں گے۔پارٹی کو منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے۔اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ اور عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر غداری کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گئے۔