Nokar e Moula Hussain a.s

Nokar e  Moula Hussain a.s نوکر مولا حسین علیہ السلام ❤️

اسلام علیکم یا علی ع مدد 💖
25/09/2025

اسلام علیکم یا علی ع مدد 💖

12/08/2023

*25 محرم الحرام*
*شهادت امام زین العابدين💔*
*میرا سلام ہو اُس قیدی پر*
*جس کے بدن کا گوشت زنجیریں کھاگئی💔🥀*

16/07/2023

شہادت امام حسین علیہ السلام:

جب کوئی نہ بچا اور امام حسین تنہا رہ گئے اور جب میدان کی طرف جانے لگے اور گھوڑے کو ایڑ لگائی تو سواری آگے نہ بڑھی تو دیکھا کہ گگوڑے کے سموں سے ننھی شھزادی لپٹی ہوئی ہیں اور کہہ رہی میرے بابا کو نہ لے جا ابھی تک جو بھی گیا وہ واپس نہ آیا۔

پھر امام نہ شھزادی کو اٹھایا اور تسلی دی پھر امام میدان میں آئے اور یہ کہہ کر میمانہ پر حملہ کیا کہ دیکھو بھوکے پیاسے جنگ، پھر میسرا پر حملہ کیا اور کہا دیکھو جوان بیٹے کا لاشہ اوٹھنے والی کی جنگ پھر لشکر کے بیچ میں حملہ یہ کہہ کر دیکھو جس کا جوان بھائی مارا گیا۔
پھر امام فرات ہر آگئے اور چاہ کہ گھوڑا پانی پیلے لیکن گھوڑے نے پانی نہیں پیا۔ (کیسے پی لیتا وہ بھی جان گیا تھا جب حجت پیاسی ہے تو امت کیسے پانی پی لے)۔ امام نے اپنی سواری کو پانی پلانے کے لئے کہا کہ میں بھی پیاسا ہوں تو بھی پیاسا ہے۔ لیکن گھوڑے نے پانی نہیں پیا۔
اتنے میں یزیدیوں میں کھلبلی مچ گئی اگر حسین نے پانی پی لیا تو ہم سب مارے جائیں گے اتنے میں شمر معلون نے سدا بلند کی حسین تم یہاں پانی پی رہے ہو اور وہاں خیموں میں آگ لگ گئی ہے۔
امام نے فورا گھوڑے کا رخ موڑا اور سیدھے خیموں پر آئے۔
اور پھر سے حملہ کیا اور لاکھوں کو مارنے کے بعد ندائے غیبی آئی
"یا ايها النفس المطمئنة" ارجعي الى ربك راضية مرضية."
امام نے تلوار کو میان میں رکھ لیا۔ چاروں طرف سے تیروں اور پتھروں کی بارش ہونے لگی۔
مولا حسین تیروں میں الجھ کر زمین پر آئے جب زمین کی طرف آئے اور جسم اس طرح سے معلق تھا کہ نہ زمین پر تھا اور نہ زین پر۔

(ایک طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں اور ایک مثال دینا چاہتا ہوں ایک گوشت کا ٹکرا لیجئے اور اس کے تیز دہاری چھری سے آدھا گزار دیجئے اور اس چھری کو کھڑا کردیں دیکھئے گا گھر جاک کتنی دیر میں وہ نیچے آتا ہے)

امام کا جسم جب تیروں پر تھا کسی کی ہمت نہ ہوئی کہ پاس جائے جسم جیسے جیسے نیچے جا رہا تھا ملعون سمجھ رہے تھے حسین زندہ ہیں۔ آہستہ آہستہ جسم۔سے تیر آر پار ہوئے۔ اور اس کے بعد دس گھوڑ سواروں نے اپنے گھوڑوں کے نعل تبدیل کر کے مولا حسین کو اس طرح پامال کیا کہ پیٹ کو سینے سے ملا دیا۔

جب شمر ملعون امام کا سر الگ کرنے آیا تو دیکھا کہ ایک بچی امام حسین کے لاشے سے لپٹی ہوئی ہے اس وقت شمر ملعون نے شھزادی سکینہ(س ) کو الگ کرنے کے لئے شھزادی کو
بالوں سے پکڑ کر اپنے قد کے برابر اوپر اٹھایا اور اتنی زور سے پھینکا کہ شھزادی تین یا چار قلابازی کہا کر گریئں اس کے بعد شھزادی نے میدان میں گول گول دوڑنا شروع کردیا اور کہتی جاتی تھی. کوئی ہے جو میرے بابا کو بچالے. کوئی ہے جو میرے بابا کو بچالے. دادا علی میرے بابا کو بچالیں.
جب شام غریباں میں جب سارا اسباب لوٹ لیا گیا خیام جلا دیئے گئے شھزادی زینب (س ) نے سب کو ایک ایک کر کے دیکھا تو ان میں شھزادی سکینہ (س ) لا پتہ تھیں. شھزادی سکینہ (س ) کو تلاش کرنا شروع کیا جب کہیں نہیں ملیں تو مقتل کی طرف آئیں تو دیکھاکہ ایک لاشے سے شھزادی سکینہ (س ) لپٹی ہوئی ہیں.
شھزادی زینب (س ) نے شھزادی سکینہ (س ) کو اٹھایا اور پوچھا، " کس کے لاشے سے لپٹی ہوئی ہو."
شھزادی سکینہ (س ) نے کہا، پھوپھی"مجھے بابا کے سینے پر ہی نیند آتی ہے.
شھزادی زینب نے پوچھا کہ، " تم کو کیسے پتہ کہ یہ ہی بابا ہیں."
شھزادی سکینہ نے کہا، "پھوپھی جب میں لاشوں کے درمیان آئی تو کہا،
"این یا ابي، اين يا ابي" میرے بابا کہاں ہیں میرے بابا کہاں ہیں تو اس لاشے سے آواز آئی آجا سکینہ تیرا بابا یہاں ہے.

کتاب۔ مقتل امام حسین علیہ السلام۔
مولف: احمد خلف الحویزی۔
مترجم: سئد ثاقب الحسن۔
Hye 😪 😪 hye moula Hussain as
Hye hye hye Mazloom Paigham E Karbala پیغام کربلا

16/07/2023
31/12/2022
05/01/2020

Address

Hyderabad
Sehwan
JOYO

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nokar e Moula Hussain a.s posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category