Safe City Sargodha

Safe City Sargodha Safe City Sargodha ensures 24/7 surveillance, smart policing, and quick emergency response through modern technology. Join us in building a safer, smarter city.
(4)

Your safety is our mission. Powered by PSCA.

06/06/2026

تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجہ ہے
محفوظ رہیں، رفتار کم رکھیں

05/06/2026

السلام علیکم! صبح بخیر۔
گمشدہ شناختی دستاویزات کی رپورٹ اب چند کلکس کی دوری پر! پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم دستاویزات کی گمشدگی فوری طور پر رپورٹ کریں۔ اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں، گھر بیٹھے آسان، محفوظ اور تیز سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ شہری سہولت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمت پنجاب پولیس کی ترجیح ہے۔

04/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بیرونِ ملک اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم شہریوں کیلئے خصوصی ایمرجنسی ہیلپ لائن متعارف کروا دی ہے۔

شہری جو پنجاب سے باہر یا بیرونِ ملک رہتے ہیں لیکن ان کے اہلِ خانہ، گھر یا جائیداد پنجاب میں موجود ہے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں براہِ راست پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دیگر صوبوں سے: 042-111-111-015
بیرونِ ملک سے: +92-42-111-111-015

مدد اب صرف ایک کال کی دوری پر ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے ایک وفد نے آج سیف سٹی سرگودھا کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مینیجر سیف ...
03/06/2026

یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے ایک وفد نے آج سیف سٹی سرگودھا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مینیجر سیف سٹی سرگودھا نے طلباء کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کے طریقہ کار اور مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ طلباء کو سیف سٹی کے مختلف آپریشنل یونٹس بشمول پولیس 15، VCCS اور VWPS کا معائنہ بھی کروایا گیا تاکہ وہ ان کے کام کرنے کے انداز اور جدید ترین فنکشنز کو قریب سے سمجھ سکیں۔

وفد نے پبلک سیفٹی کے لیے استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سیف سٹی سرگودھا اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی شاندار کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔

سیف سٹی سرگودھا کے تحت شہر کے 31 اہم پوائنٹس پر CM مریم نواز فری وائی فائی سروس فعال ہے۔آپ کسی بھی ایمرجنسی میں ان پوائن...
03/06/2026

سیف سٹی سرگودھا کے تحت شہر کے 31 اہم پوائنٹس پر CM مریم نواز فری وائی فائی سروس فعال ہے۔آپ کسی بھی ایمرجنسی میں ان پوائنٹس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں -اب انٹرنیٹ تک رسائی ہوگی اور بھی آسان۔

واللہ المستعانیہ کہانی ہے زینب طالب کی، ایک معصوم بچی کی جو سال 2022 میں تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کے علاقے سے لاوارث حالت...
03/06/2026

واللہ المستعان
یہ کہانی ہے زینب طالب کی، ایک معصوم بچی کی جو سال 2022 میں تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کے علاقے سے لاوارث حالت میں ملی تھی۔
ابتدائی طور پر بچی اپنی مکمل شناخت، گھر یا اہلِ خانہ کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھی۔ بچی کی حفاظت اور بہتر دیکھ بھال کے لیے اسے ایدھی سینٹر لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ محفوظ ماحول میں رہی، مگر اپنے گھر اور پیاروں سے دوری کا درد اس کے ساتھ رہا۔ اسی دوران “میرا پیارا” ٹیم نے اس کیس کو لیا۔ ٹیم نے ابتدائی طور پر مختلف ذرائع سے ورثاء کی تلاش شروع کی،
وقت گزرتا گیا، مگر ٹیم کی کوششیں جاری رہیں۔ بچی سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس کی فراہم کردہ معمولی معلومات کو بھی انتہائی باریکی سے جانچا گیا۔ انہی کوششوں کے دوران بچی کی بتائی گئی معلومات کی بنیاد پر ٹیم اسے تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کے علاقے میں لے کر گئی، جہاں مزید تحقیقات اور فیلڈ ورک کیا گیا۔ میرا پیارا ٹیم نے بچی کی دی گئی معلومات سے اس کے ورثاء کی تلاش جاری رکھی۔
اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص کرم فرمایا… دن رات کی محنت، مختلف ذرائع اور مسلسل رابطوں کے بعد آخرکار بچی کے اہلِ خانہ تک رسائی حاصل کر لی گئی۔ تصدیق کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ یہ بچی زینب طالب ہی ہے، جو 2022 سے اپنے خاندان سے بچھڑی ہوئی تھی۔ یہ خبر اس کے خاندان کے لیے کسی معجزے سے کم نہ تھی۔ برسوں کی بے چینی، انتظار اور دعاوں کے بعد امید ایک بار پھر حقیقت میں بدل گئی۔ آخرکار وہ دن آیا جب زینب کو اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ ملاقات کا لمحہ انتہائی جذباتی تھا.
یہ صرف ایک بچی کی واپسی نہیں تھی بلکہ ایک گھر کی مکمل ہونے والی کہانی تھی، ایک خاندان کی بکھری ہوئی دنیا کے دوبارہ جڑنے کا لمحہ تھا۔
یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل، “میرا پیارا” ٹیم کی مسلسل محنت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔
الحمدللہ!

سرگودھا سے خوشاب جانے اور وہاں سے آنے والے تمام مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس وقت سرگودھا خوشاب روڈ پر ٹریفک کی روان...
03/06/2026

سرگودھا سے خوشاب جانے اور وہاں سے آنے والے تمام مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس وقت سرگودھا خوشاب روڈ پر ٹریفک کی روانی آہستہ ہے

سرگودھا میں فری وائی فائی اب ایمرجنسی میں رہے رابطہ برقرار فری وائی فائی استعمال کرنے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں  ...
02/06/2026

سرگودھا میں فری وائی فائی اب ایمرجنسی میں رہے رابطہ برقرار

فری وائی فائی استعمال کرنے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں

سرگودھا کے شہریوں کی سہولت اور ڈیجیٹل رسائی کو ممکن بنانے کے لیے، سیف سٹی سرگودھا کے زیرِ اہتمام شہر کے 31 اہم پوائنٹس پ...
02/06/2026

سرگودھا کے شہریوں کی سہولت اور ڈیجیٹل رسائی کو ممکن بنانے کے لیے، سیف سٹی سرگودھا کے زیرِ اہتمام شہر کے 31 اہم پوائنٹس پر CM مریم نواز فری وائی فائی (Free Wi-Fi) کی سہولت فعال ہے

02/06/2026

ماشااللہ لا قوۃ الا باللہ

Address

Zaka Ullah Shaheed Police Lines Sargodha
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share