01/06/2026
پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن اور بزمِ حیات ادب سرگودھا پاکستان کے اشتراک سے معروف پنجابی شاعر اسماعیل ارشد کے نام شام کے سلسلہ میں ایک ادبی نشست ادبی بیٹھک سرگودھا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حاجی محمد حیات بھٹی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ضلع خوشاب کے سماجی رہنما رائے قلب عباس تھے۔ پروگرام کے منتظمین عاشق حسین راہی، اعجاز راج اور اسد اللہ اسد تھے، اور پنجاب بھر سے شعرائے کرام نے شرکت کی۔ آخر میں صدر بزمِ حیات ادب عاشق حسین راہی نےسرگودھا آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔