04/05/2026
گروپ جوائن کریں
قبائلی اتحاد پاکستان
(Tribal Alliance Pakistan)
( ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز ) برابر
مقصد و منشور
مقصد:
قبائلی اتحاد پاکستان کا بنیادی مقصد تمام قبائل، ذاتوں اور برادریوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارہ اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم اجتماعی طور پر ملک و قوم کی ترقی اور فلاح انسانیت کے لیے اہم کردار ادا کر سکیں۔
منشور:
اتحاد اور بھائی چارہ:
تمام قوموں، قبیلوں اور ذاتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تاکہ تفریق ختم ہو اور سب ایک دوسرے کے مددگار بنیں۔
باہمی احترام:
ہر قوم، ذات اور برادری کی عزت و وقار کا احترام کرتے ہوئے باہمی تعلقات مضبوط بنانا۔
تعلیم و شعور:
تعلیم، شعور اور مثبت سوچ کو عام کرنا تاکہ نئی نسل بہتر مستقبل کے لیے تیار ہو۔
فلاحِ عامہ:
ضرورت مندوں کی مدد کرنا، فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا۔
امن و سکون:
اختلافات اور تعصبات ختم کر کے محبت اور امن کی فضا قائم کرنا۔
قومی ترقی:
قبائلی اور ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرنا۔
بین الاقوامی ربط:
اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا بھر میں موجود افراد کو ایک دوسرے سے جوڑنا تاکہ قومی وقار بلند ہو۔
اصل مقصد فلاح انسانیت ہے
منجانب
ملک محمد ارشد اقبال کھوکھر فرام سرگودھا
قبائلی اتحاد پاکستان
Tribal Alliance Pakistan