DPR Sargodha Offical

DPR Sargodha Offical DGPR Sargodha Division

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*یومِ دفاع پاکستان، سرگودھا میں قومی جوش و جذبے سے مرکزی تقریب...
06/09/2026

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*یومِ دفاع پاکستان، سرگودھا میں قومی جوش و جذبے سے مرکزی تقریب ۔ھلال استقلال لہرایا گیا اور شاندار ریلی*

سرگودھا (6 ستمبر 2026ء): یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سرگودھا میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مرکزی تقریب اور شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

مرکزی تقریب کے موقع پر ھلال استقلال لہرایا گیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔ آرٹس کونسل کی گیلری میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی جس کا افتتاح محترمہ ارم حامد حمید نے کیا۔جس میں شہدائے وطن، دفاعِ پاکستان اور قومی جذبے کی عکاسی کرنے والی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تصویری نمائش کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

تقریب میں سکول و کالج کے طلبہ و طالبات نے یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے تقاریر، ملی نغمے اور خصوصی ٹیبلو پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ طلبہ و طالبات کی شاندار پرفارمنس نے تقریب میں وطن سے محبت اور قومی جذبے کو مزید اجاگر کیا۔

بعد ازاں آرٹس کونسل سے یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے شاندار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے کی۔ ریلی میں ایم این اے محترمہ ارم حامد حمید، سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید، صدر مسلم لیگ ن سرگودھا و سابق ایم پی اے چودھری عبدالرزاق ڈھلوں، ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول ڈیفنس رضاکاران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے شرکاء کا جوش و خروش اور قومی جذبہ قابلِ دید تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔ 1965ء میں پاک افواج اور پاکستانی قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر عزم، بہادری اور قومی یکجہتی کی بے مثال تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ قومی اتحاد، نظم و ضبط، محنت اور جذبۂ حب الوطنی کے ذریعے پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

تقریب سے ایم این اے محترمہ ارم حامد حمید، سابق ایم این اے چودھری حامد حمید اور صدر مسلم لیگ ن سرگودھا و سابق ایم پی اے چودھری عبدالرزاق ڈھلوں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے یومِ دفاع پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے شہدائے وطن کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی یکجہتی و ملکی سلامتی کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران قومی نغمے، ملی ترانے، طلبہ و طالبات کی تقاریر اور خصوصی ٹیبلو پیش کیے گئے، جنہوں نے شرکاء کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام و خوشحالی اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن ہینڈ آؤٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سلانوالی میں یونیورسٹی آف س...
04/09/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سلانوالی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا سب کیمپس اور سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کی منظوری دے دی

سلانوالی میں 50 ایکڑ اراضی یونیورسٹی آف سرگودھا کے لیے مختص، پہلے مرحلے میں سینٹر آف ایکسیلنس قائم ہوگا

سرگودھا (4 ستمبر 2026) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث کی سفارش پر تحصیل سلانوالی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس اور سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی منظوری دے دی۔ منصوبے کو عملی شکل دینے اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت ڈی سی دفتر کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث، اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل ، یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈین سائنسز ڈاکٹر امیر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد ضیاء الحسن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجوزہ یونیورسٹی سب کیمپس اور سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے موزوں جگہ، اراضی اور دیگر انتظامی و تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برہانہ روڈ پر 50 ایکڑ رقبہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے لیے مختص کیا ہے، جہاں پہلے مرحلے میں سینٹر آف ایکسیلنس اور بعد ازاں سب کیمپس قائم کیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیکنیکل ٹیم مختص کردہ اراضی کا تفصیلی معائینہ اور جائزہ لے گی، جس کے بعد منصوبے کے ڈیزائن، ضروریات اور دیگر تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مجوزہ سینٹر آف ایکسیلنس میں پہلے مرحلے کے دوران اعلیٰ سطح کی تعلیم و تحقیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کلاسز اور جدید ریسرچ کی سہولیات شروع کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یونیورسٹی کے سب کیمپس کے تحت بی ایس سطح کے مختلف تعلیمی پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد نے متعلقہ افسران کو منصوبے کے انتظامی و تکنیکی امور تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو تحصیل کی سطح تک وسعت دینا حکومت پنجاب کی تعلیمی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلانوالی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس اور سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام علاقے کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*کمشنر سرگودھا ڈویژن کی زیرِ صدارت 41 مثالی دیہات میں جاری ترق...
04/09/2026

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژن

ہینڈ آؤٹ

*کمشنر سرگودھا ڈویژن کی زیرِ صدارت 41 مثالی دیہات میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس*

سرگودھا (4 ستمبر 2026): کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت سرگودھا ڈویژن کے 41 دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، انفراسٹرکچر سے متعلق تمام افسران اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں 41 مثالی دیہات میں جاری مختلف ترقیاتی و انفراسٹرکچر کے کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز نے اپنے اپنے اضلاع میں منصوبے کے تحت جاری سرگرمیوں، درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور پیش رفت رپورٹس بروقت فراہم کی جائیں ۔

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کے قیام پر پیش رفت کا جائ...
04/09/2026

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ، باقی ماندہ امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت*

سرگودھا (4 ستمبر 2026): کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کے قیام، انتظامی امور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو اٹیچڈ ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر فعال کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر میانوالی و پراجیکٹ ڈائریکٹر، پرنسپل مریم نواز شریف میڈیکل کالج اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی نے شرکت کی۔

اجلاس میں مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کو باقاعدہ میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ دیے جانے کے بعد ادارے کے انتظامی، قانونی اور تدریسی امور میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو میڈیکل کالج کے ساتھ بطور اٹیچڈ ٹیچنگ ہسپتال منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے میڈیکل طلبہ کو عملی تربیت اور تدریسی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کالج کے پرنسپل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی پہلے ہی عمل میں لائی جا چکی ہے، جبکہ کالج کے لیے 260 آسامیوں پر مشتمل ایس این ای کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

اجلاس میں کالج کے لیے منظور شدہ آسامیوں پر بھرتی کے عمل، تدریسی و انتظامی عملے کی فراہمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تدریسی سہولیات، انفراسٹرکچر اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے منصوبے کو عملی طور پر فعال بنانے کے لیے درکار اقدامات اور ٹائم لائن پر بھی غور کیا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کالج اور منسلک ڈی ایچ کیو ہسپتال کے انتظامی امور کی نگرانی کے لیے ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو باقاعدہ بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام اور فعال ہونے تک متعلقہ انتظامی ذمہ داریاں انجام دے گی۔

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی اور منسلک ٹیچنگ ہسپتال سے متعلق تمام باقی ماندہ امور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کی فراہمی، انتظامی معاملات، تدریسی سہولیات اور ہسپتال کو ٹیچنگ مقاصد کے لیے مکمل طور پر فعال کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔

کمشنر نے کہا کہ مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کا قیام میانوالی اور گردونواح کے عوام کے لیے معیاری طبی سہولیات اور نوجوانوں کے لیے اپنے علاقے میں میڈیکل تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ حکومت پنجاب کے اس اہم منصوبے کو معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*کمشنر سرگودھا کی زیرِ صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اج...
04/09/2026

دفتر ڈائریکٹر اطلاعات، حکومتِ پنجاب، سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*کمشنر سرگودھا کی زیرِ صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ، نئی سکیموں کی منظوری*

سرگودھا (4 ستمبر 2026ء): کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرگودھا، خوشاب اور بھکر اضلاع میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ بعض نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، خوشاب اور بھکر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز/ایگزیکٹو انجینئرز ہائی ویز و بلڈنگز، ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ سرگودھا، خوشاب و بھکر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل و فنانشل پراگریس، معیارِ تعمیر، تخمینہ لاگت، فنڈز کے استعمال، کام کی رفتار اور تکمیل کی مقررہ مدت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نئی ترقیاتی سکیموں کے مجوزہ منصوبوں، تخمینہ لاگت اور عوامی افادیت کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بعض سکیموں کی منظوری دی گئی۔

کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ تمام محکمے باہمی رابطے کو مؤثر بناتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔

کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ جاری سکیموں کی فزیکل اور فنانشل پراگریس سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے جبکہ نئی منظور شدہ سکیموں پر قواعد و ضوابط کے مطابق عملی اقدامات تیز کیے جائیں تاکہ ان کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ سکیں۔

دفتر ڈائریکٹر دفتر، حکومت پنجاب، سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*ماحولیاتی آلودگی کے خلاف محکمہ تحفظ ماحولیات کی مؤثر کارروائیاں، ...
03/09/2026

دفتر ڈائریکٹر دفتر، حکومت پنجاب، سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*ماحولیاتی آلودگی کے خلاف محکمہ تحفظ ماحولیات کی مؤثر کارروائیاں، اگست میں ایک بھٹہ سیل، 7 مسمار، 11 اسٹون کرشرز بند، لاکھوں روپے جرمانے*

سرگودھا (3 ستمبر 2026) ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیرِ نگرانی محکمہ تحفظ ماحولیات نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ماہِ اگست کے دوران متعدد کارروائیاں کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محمد رانا کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک اینٹوں کا بھٹہ سیل، 7 بھٹے مسمار اور 3 مقدمات درج کیے گئے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے 11 اسٹون کرشرز بھی سیل کیے گئے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1,559 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، ماحولیاتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کو صاف و صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

03/09/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
3 ستمبر 2023

سرگودھا۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس

سرگودھا۔ کریشنگ سیزن کے دوران ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

سرگودھا۔ ڈبل ٹرالی کی اجازت نہیں ہوگی، مقررہ حد سے زائد وزن پر بھی سخت کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا۔ مقررہ سائز اور وزن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حسین احمد رضا چوہدری

سرگودھا۔ تمام ٹریکٹر ٹرالیاں مکینکلی فٹ اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق ہونی چاہئیں، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا۔ ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور چائنہ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائیں،حسین احمد رضا چوہدری

سرگودھا۔ گنے سے لدی ٹرالیاں سڑکوں پر کھڑی کرنے کے بجائے شوگر ملز کے یارڈ میں پارک کی جائیں، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کے ساتھ مل اور گاڑی مالک کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ڈی پی او

سرگودھا۔ مقررہ وزن، سائز اور حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی، توقیر محمد نعیم

سرگودھا۔ شوگر ملز نمائندگان کی ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن، حکومت پنجاب،سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر ...
03/09/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن، حکومت پنجاب،سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا*

سرگودھا (3 ستمبر 2026) ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر بروز اتوار کو قومی جوش و جذبے اور شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف تقریبات اور پروگرامز کے انعقاد کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد مغیث کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ تعلیم، کالجز، سپورٹس، میونسپل کارپوریشن، آرٹس کونسل ، انفارمیشن، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کے شہداء، غازیوں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو نوجوان نسل تک اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہلال استقلال لہرانے کی مرکزی تقریب اور ریلی کے انعقاد کے حوالے سے بھی اجلاس میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع کے موقع پر ملی نغموں اور میوزیکل پروگرام، ہاکی، فٹبال، مارشل آرٹس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے، پینٹنگز کے مقابلے اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ پینٹنگز کے مقابلوں اور دیگر پروگرامز کا مرکزی تھیم یوم دفاع پاکستان ہوگا۔
تصویری نمائش میں 6 ستمبر 1965ء کی جنگ کے شہداء و غازیوں اور دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیوں کو نمایاں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہریوں کی جانب سے دفاع وطن میں ادا کیے گئے کردار اور قربانیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ یوم دفاع کے حوالے سے ایک خصوصی فلوٹ بھی تیار کیا جائے گا۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے مابین تقریری مقابلے اور ٹیبلوز بھی منعقد کیے جائیں گے، جن کا موضوع یوم دفاع پاکستان ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری عمارات اور نجی اداروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ یوم دفاع کی مناسبت سے عمارات کو قومی جذبے کے اظہار کے لیے سجایا جائے گا۔ اے ڈی سی جی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام پروگرامز کو حتمی شکل دے کر ان کا باقاعدہ شیڈول جلد مرتب کیا جائے تاکہ تمام سرگرمیوں کو منظم اور مؤثر انداز میں عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اس لیے تقریبات کا بنیادی مقصد نئی نسل کو دفاع وطن کے جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی سے روشناس کرانا ہونا چاہیے۔

*ضلعی دفتر اطلاعات حکومت پنجاب، خوشاب*3 ستمبر 2026ہینڈ آؤٹ نمبر: 627*کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور کا ...
03/09/2026

*ضلعی دفتر اطلاعات حکومت پنجاب، خوشاب*
3 ستمبر 2026
ہینڈ آؤٹ نمبر: 627

*کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور کا دورہ، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ*

(خوشاب) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور شازیہ رحمان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور امیر عمر، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سہولیات اور دیگر علاج معالجے کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہسپتال کے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، فارمیسی، ریسپشن کاؤنٹر، لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور طبی عملے کو مریضوں کی دیکھ بھال میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہسپتال کے انتظامی امور میں بھی مزید بہتری یقینی بنائی جائے۔ بعد ازاں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپور تھل کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور شازیہ رحمان نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو تحصیل نورپور تھل کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی و دیگر سرکاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب،سرگودھا ڈویژنہینڈ آؤٹ*کریشنگ سیزن، ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پر سختی سے عملدرآمد کا فیص...
03/09/2026

دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب،سرگودھا ڈویژن
ہینڈ آؤٹ

*کریشنگ سیزن، ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ، ڈبل ٹرالی پر پابندی*

*مقررہ سائز اور وزن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر*

*ٹریکٹر ٹرالیوں کی مکینیکل فٹنس، ریفلیکٹرز اور چائنہ لائٹس یقینی بنائی جائیں، ڈی پی او*

سرگودھا (3 ستمبر 2026) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور کریشنگ سیزن کے دوران ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر، ٹریفک ، پٹرولنگ پولیس، ہائی ویز، ڈی ایف سی ، انڈسٹری کسان اتحاد اور تمام شوگر ملز کے نمائندگان نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ گنے کی کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل ٹریفک قوانین اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔ تمام ٹریکٹر ٹرالیاں مکمل طور پر مکینکلی فٹ ہونی چاہئیں اور مقررہ سائز اور وزن کی حدود کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی مقررہ سائزنگ اور حفاظتی اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور چائنہ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ رات کے اوقات میں حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ حفاظتی اقدامات یقینی بنانا شوگر ملز کی بھی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ اس عمل میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈبل ٹرالی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مقررہ حد سے زائد وزن بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرنا انتظامیہ کا مقصد نہیں، تاہم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گنے سے لدی ٹرالیاں سڑکوں پر کھڑی کرنے کے بجائے شوگر ملز کے یارڈ کے اندر کھڑی کی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے ایکسین ہائی ویز کو لاہور روڈ اور خوشاب روڈ کا دورہ کرکے ٹریفک کی روانی اور ٹرالیوں کی پارکنگ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف ڈرائیور کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی بلکہ متعلقہ مل، گاڑی کے مالک اور دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ گنے کی ترسیل کے دوران مقررہ وزن، سائز اور حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں شوگر ملز کے نمائندگان نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور مقررہ حد سے زائد وزن والی ٹرالیاں سڑکوں پر نہیں لائی جائیں گی۔

Address

Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPR Sargodha Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share