01/07/2023
جانوروں کی آلائش و باقیات فری علاقہ جات ڈسٹرکٹ کونسل سرگودہا
عید الضحیٰ کے موقعہ پر جناب ایڈ منسٹریٹر/ ڈپٹی کمشنر سرگودہا اور جناب کمشنر صاحب سرگودہا ڈویژن سرگودہا کی ہدایات کی روشنی میں جناب
چیف آفیسر صاحب اور ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس و دیگر عملہ ڈسٹرکٹ کونسل سرگودہا نے درج ذیل علاقہ جات سے آلائشوں سے پاک کیا ہے
1. پل 78شمالی ، باجوہ کالونی، انجم ٹاؤن ستا رکا لونی، آرائیں کالونی، فضائیہ ٹاؤن ، 88 پھاٹک، چک نمبر96 ،88 شمالی، سیم نالا اور شاہین آبادتک مین روڈ کے دونوں اطراف کے چکوک ، روڑی جات، کو ڈسٹرکٹ کونسل سرگودہا کے متعین عملہ نے اچھے سے چیک کیا ہے اور اس عمل کو یقینی بنایا ہے کہ قربان شدہ جانوروں کی آلائش و باقیات کے کسی قسم کے آثار موجود نہ رہیں ( المحمد اللہ سپروائزری سٹاف نے تصدیق کی ہے)
2. 49 ٹیل روڈ سے آستانہ فضل ،پل سیم ، چک نمبر104 جنوبی کے اطراف سے چک نمبر142 جنوبی تک تمام ایر یا کو چیک کیاگیا ہے اور انتظامیہ پی اے ایف کی ہدایات کی روشنی میں تمام آبادی و غیر آبادی علاقہ جات کو اچھے سے چیک کیا گیا ہے اور جانوروں کی تمام باقیات کو تلف کیاگیا ہے تاکہ چرندے پرندے کی گندگی پر غیر معمولی آمد رفت نہ ہو ( المحمد اللہ سپروائزری سٹاف نے اس امر کی تصدیق کی ہے)
3. لیاقت کالونی، چک نمبر48 جنوبی روڈ، پی اے ایف اڈہ کی دیوار کے ساتھ ساتھ تمام ملحقہ علاقہ کو اچھے چیک کیا ہے اور تمام ٹیموں کی کارگردگی کو سپروائز کیاگیا ہے تمام علاقہ جات کو آلائش و باقیات فری علاقہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
4. لاہور روڈ کے دونوں اطراف ، قینچی موڑ تا دسواں میل، چک نمبر88 جنوبی چک نمبر87 جنوبی بھاگٹانوالہ، چک نمبر23 جنوبی ، 23 الف جنوبی، 23 موڑ، مانگنی ،پل دودھا کے اطراف سے الائشوں ہٹایا گیا ہے اور رپورٹ کی گئی کالز پر فوری طور پر عملہ نے آلائشوں کو اٹھاکر مقرر کرد ڈمپنگ پوائنٹ پر تلف کیا ۔
5. انڈسٹریل ایریا چوک لاہور روڈ سے بائی پاس چک نمبر91شمالی و 91الف شمالی،بائی پاس کے دونوں اطراف 33 پھاٹک تک اور چک نمبر92الف شمالی سے (لڈے والا) سے جھال چکیاں تک سٹرک کے دونوں اطراف ڈسٹرکٹ کونسل کے متعین کردہ عملہ نے آلائش و باقیات ڈھونڈ ڈھونڈ کر تلف کیا ہے۔ ( المحمد اللہ سپروائزری سٹاف نے اس امر کی تصدیق کی ہے)
6. نہر کے دونوں اطراف چونگی نمبر9 سے 33 پھاٹک ، مھٹہ لک ، مٹھ لک اسٹیشن،اجنالہ بھلوال روڈ سے مقررہ کردہ ٹیموں نے آلائشوں کو تلف کیا۔
7. چک نمبر34 جنوبی، چک نمبر35 جنوبی، چک نمبر28 جنوبی اور چک نمبر39 جنوبی والے مین روڈ کے دونوں اطراف سے آلائشوں کو ہٹایا گیا ہے اور کانڈیوال روڈ کے دونوں اطراف سے آلائشوں سے پاک گیا ہے
8. چک نمبر 104،103، 109، 106107 شمالی سبھروال جناح کالونی ، حیدر آباد ٹاوں چکیاں، انجم ٹاون باجوہ کالونی چک نمبر78شمالی چک نمبر86 شمالی چک نمبر87 شمالی چک نمبر 88 شمالی اور ان سےملحقہ تمام علاقہ جات کو آلائش سے پاک کیا گیا ہے۔
9. 85جھال سے 88 پھاٹک تک سڑ ک کے دونوں اطراف سے آلائش اٹھائی گئی ہیں
10. 88 پھاٹک سے چک نمبر 104 جنوبی، 109 جنوبی مین بائی پاس کے دونوں اطراف سیم نالہ کے دونوں اطراف سے الائش اٹھائی گئی ہیں
11. اس سب کے لئے جناب اسد اللہ ہریا، چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل سرگودہا اور جناب شائد محمو د شاکر ، ڈسٹرکٹ آفیسر (آئی اینڈ ایس) نے تیس 30 ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور جن کو سارا دن خود سپروائز کیا اور شکایت والے علاقے جات کا موقعہ ملاحظہ کیا اور فوری طور پر آلائش کو اٹھوایا گیا اس مقصد کے لیے پرائیویٹ طور پر مشینری و عملہ حاصل کیاگیا اور سرکاری عملہ میں سینٹری ورکر ز اور بیلداران نے خدمات سرانجام دیں۔ اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت / لاپرواہی برتنے عملہ کو سخت سزا دی ہے تاکہ صفائی کے امور بطریق احسن سرانجام دئیے جاسکے۔
12. اس کے علاوہ پانچ سابقہ ٹاون کمیٹیاں موجودہ اربن یونٹس ، فروکہ، شاہ پور سٹی، جھاوریاں، پھلروان، اور میانی سے اورا نکے ملحقہ علاقہ جات سے آلائشیوں کو اٹھواکر تلف کیا گیا ہے ۔
13. آج جناب کمشنر سرگودہا ڈویژن سرگودہا صاحب نے پی اے ایف کے اطراف سے متعلقہ تمام علاقہ جات کو خود وزٹ کیا ہے جانوروں کی آلائش و باقیات سے متعلقہ معاملات کو خود بڑی باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کے بعدعملہ ڈسٹرکٹ کونسل و آفیسران، کے کام وانتظامات کو سراہا ہے
المحمد اللہ اس وقت تک درج بالا علاقہ جات میں آلائش کی باقیات موجو د نہ ہے