PERA Sarai Alamgir

PERA Sarai Alamgir Punjab Enforcement & Regulatory Authority, Sarai Alamgir, District Gujrat.

پہلے عزت، پھر نفاذ

پیراسرائے عالمگیر کی جانب سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ مارکیٹ ٹائم شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔⚠️ خلاف ورز...
11/04/2026

پیراسرائے عالمگیر کی جانب سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ مارکیٹ ٹائم شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

⚠️ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیرا سرائے عالمگیر
عوامی سہولت اور قانون کی پاسداری کے لیے ہمہ وقت متحرک 🚨
کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے پیرا اسٹیشن سرائے عالمگیر تشریف لائیں۔

پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن سرائے عالمگیر کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اسے پہلے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کے طور پر فاروق اعظم گو...
09/04/2026

پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن سرائے عالمگیر کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اسے پہلے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کے طور پر فاروق اعظم گوندل صاحب جیسی قیادت میسر آئی۔ آپ کی شفقت، تدبر اور راہنما قیادت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ آنے والی ذمہ داریوں کے لیے ہماری مخلصانہ دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

07/04/2026

آگاہی مسیج برائے کاروباری حضرات و عوام الناس۔

کاروباری حضرات و عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا...
07/04/2026

کاروباری حضرات و عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکومتِ پنجاب کی طرف سے، چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس میں موجودہ حالات کے پیشِ ن...
07/04/2026

حکومتِ پنجاب کی طرف سے، چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر فوری طور پر کفایت شعاری اور عوامی سہولت کے لیے کچھ اقدامات نافذ کیے گئے ہیں، جو اگلے احکامات تک جاری رہیں گے۔
تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم میڈیکل اسٹورز، ہسپتال، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، تندور، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 10 بجے بند ہوں گے، لیکن ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔
تمام شادی ہالز، بینکوئٹس اور شادی کی تقریبات بھی رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا، چاہے یہ تقریبات گھروں یا فارم ہاؤسز میں ہی کیوں نہ ہو رہی ہوں۔
ضلع سطح پر پیٹرول کی دستیابی اور تقسیم کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے۔
نجی شعبے کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری تقریبات سے گریز کریں اور جہاں ممکن ہو ورک فرام ہوم اپنائیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

06/04/2026

پیرا سرائے کی جانب سے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ پٹرول کے پیمانے (میٹر) اور سرکاری مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی زائد وصولی سے بچایا جا سکے۔
پیرا سرائے عالمگیر کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی کہ پیمانے میں خردبرد یا مقررہ قیمت سے زائد وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پیرا سرائے عالمگیر   کا  نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔پیرا سرائے عالمگیر نے شکریلہ اور سرائے ع...
02/04/2026

پیرا سرائے عالمگیر کا نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پیرا سرائے عالمگیر نے شکریلہ اور سرائے عالمگیر شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دکانوں اور گوداموں کی چیکنگ کی ۔ شکریلہ اور سرائے عالمگیر شہر میں متعدد گوداموں اور ریٹیل آؤٹ لیٹ جعلی سٹیمپ کے ساتھ فروخت ہونے والے 3800 سے زائد سگریٹس پیکٹس ضبط کئے گئے، پیرا سرائے عالمگیر کی غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ غیر قانونی سگریٹس کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانے اور دیگر سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔ نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کی فروخت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچتا ہے۔دکاندارصرف ٹیکس ادا شدہ سگریٹس فروخت کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

02/04/2026

پیرا سرائے عالمگیر کی غیر قانونی/ نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے خلاف بڑی کارروائی۔
کارروائی میں مختلف دکانوں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی/ نان کسٹم پیڈ سگریٹس کو قبضہ میں لے کر دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت پاکستانی قانون کے ...
01/04/2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت پاکستانی قانون کے تحت جرم ہے۔ ایسے سگریٹس کی پہچان کے لیے پیکٹ پر FBR کا ٹریک اینڈ ٹریس سٹیمپ، کمپنی اور برانڈ کا نام، اور قیمت واضح طور پر درج ہونا ضروری ہے۔
یاد رکھیں: ▪️ سگریٹ پیکٹ پر اصل ٹریک اینڈ ٹریس سٹیمپ موجود ہونا چاہیے۔
▪️ پیکٹ پر 60٪ تک ہیلتھ وارننگ واضح ہونی چاہیے۔
▪️ قیمت فروخت درج ہونی چاہیے۔
▪️ 18 سال سے کم عمر افراد کو فروخت کرنا منع ہے۔
غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت سے مکمل گریز کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت کی ڈبلٹی کے برابر جرمانہ اور کاروبار بند کرنے جیسی سخت سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔
قانون کی پاسداری کریں اور معاشرے کو نقصان دہ و غیر قانونی کاروبار سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خلاف ورزی کی صورت میں پیرا سرائے عالمگیر کی طرف سے حسب ضابطہ کارروائی عمل لائی جائے گئی۔

24/02/2026

🚨 اہم اطلاع
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ یکم مارچ 2026ء سے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا)، سرائے عالمگیر کے تحت ہاتھ سے لکھے گئے (مینول) چالان مکمل طور پر غیر قانونی قرار دے دیے گئے ہیں۔ اب صرف ڈیجیٹل چالان ہی قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔
اگر کوئی بھی شخص آپ کو PERA کی جانب سے کاغذی چالان دے، تو اسے فوراً مسترد کریں اور انفورسمنٹ اسٹیشن، سرائے عالمگیر کو اطلاع دیں۔
📌 ضروری وضاحتیں:
✔️ یکم مارچ 2026ء سے قبل جاری کیے گئے تمام کاغذی چالان بدستور قانونی تصور ہوں گے۔
✔️ یہ ڈیجیٹل نظام فی الحال صرف PERA کے لیے ہے۔

پیرا سرائے عالمگیر کا پرائس کنٹرول کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کی انسپکشن کی گئی۔دکانداروں کو وا...
21/02/2026

پیرا سرائے عالمگیر کا پرائس کنٹرول کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کی انسپکشن کی گئی۔
دکانداروں کو واضح کہا گیا کہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سرکاری فہرستیں آویزاں کریں۔
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس چیکنگ کا یہ عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

پیرا سرائے عالمگیر رمضان المبارک کے دوسرے دن بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر و اسسٹن...
20/02/2026

پیرا سرائے عالمگیر رمضان المبارک کے دوسرے دن بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم گوندل صاحب نے سرائے عالمگیر شہر میں موجود ماڈل بازار اور کیش اینڈ کیری سٹورز کا معائنہ کیا اور اشیائے ضرورت کے سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Address

Sarai Alamgir
50000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA Sarai Alamgir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share