Sambrial Mera Shehar سمبڑیال میرا شہر

Sambrial Mera Shehar سمبڑیال میرا شہر Sambrial City is located 16-km from sialkot towards wazirabad. Sambrial is fastly growing city & Busi

Sambrial is fastly growing city & Business Hub with having Sialkot Dryport & Airport.

02/06/2026
24/05/2026

ایم پی اے حناء ارشد جاوید وڑائچ کی قیادت میں سمبڑیال اور گردونواح میں ترقیاتی کاموں کی فہرست، اگر کوئی ان کے علاوہ نوٹ کروانا چاہے تو ضرور بتائیں تاکہ لوگوں کو آگاہی مل سکے

عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، جن سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ان کے خصوصی تعاون سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سمبڑیال کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 1 کروڑ 54 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے، جبکہ اس منصوبے کے ٹینڈر کا باقاعدہ اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔

سمبڑیال سٹی کے لیے تقریباً 30 نئے بجلی ٹرانسفارمرز کی منظوری دی گئی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پرانی اور خستہ حال بجلی کی تاروں کی جگہ نئی تاریں بچھانے کا کام بھی جاری ہے، جس سے بجلی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

حلقے کی مختلف یونین کونسلز میں نئی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ درجنوں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر پراسیس جاری ہیں۔ مزید نئی سڑکوں اور عوامی فلاحی منصوبوں کی فہرست بھی تیار کی جا رہی ہے تاکہ حلقے کا کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہ رہے۔

محلہ نواب پورہ میں جدید سیوریج سسٹم کی تنصیب پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ محلہ رسول پورہ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں گلیوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ شہر بھر میں ٹف ٹائلز، گلیوں اور نالیوں کی تعمیر سے شہری انفراسٹرکچر میں واضح بہتری آئی ہے۔

سمبڑیال شہر میں ماڈل اسٹریٹس کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ مختلف فیملی پارکس کی اپگریڈیشن اور جدید سپورٹس ارینا جیسے گراؤنڈ کی تعمیر نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید برآں، پرانے سول ہسپتال سمبڑیال کے قریب بارشی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے خصوصی ٹینکی کی تعمیر بھی جاری ہے،
جس کا مقصد نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

سمبڑیال اور گردونواح کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لیے خطیر فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے، جن کے تحت بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کے نتیجے میں نہ صرف شہر کا انفراسٹرکچر مضبوط ہو رہا ہے بلکہ عوام کو جدید اور معیاری سہولیات بھی میسر آ رہی ہیں۔

23/05/2026

تعلیم کی ترقی کی جانب ایک اور بڑا اور اہم قدم!
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے "پڑھا لکھا پنجاب" ویژن کے عین مطابق، عوامی ایم پی اے پی پی-52 محترمہ حناء ارشد وڑائچ صاحبہ کی خصوصی اور مخلصانہ کاوشوں سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سمبڑیال کی مینٹیننس اور رپئیر (M&R) کے لیے 1 کروڑ 54 لاکھ روپے کا خطیر فنڈ منظور کروا دیا گیا ہے، اور اس کا ٹینڈر بھی جاری ہو چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی وژن کے تحت تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو بین الاقوامی معیار کا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

09/04/2026

عوام کی سہولت، ہمارا عزم!
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوامی خدمت کا ایک اور بڑا سنگ میل طے کر لیا گیا ہے۔
اب سیالکوٹ اور سمبڑیال کے درمیان سفر ہوگا مزید آسان اور بالکل مفت!
محفوظ، آرام دہ اور باعزت سفر کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
اس مفت ٹرانسپورٹ سسٹم سے نہ صرف عام شہری بلکہ طلباء، ملازمین اور محنت کش طبقہ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکے گا۔
📍 روٹ: سیالکوٹ ٹو سمبڑیال | سمبڑیال ٹو سیالکوٹ
✅ سہولت: فری پبلک ٹرانسپورٹ سروس

مشکل چاہے جیسی بھی ہو، حکومتِ پنجاب ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

شکریہ مریم نواز شریف صاحبہ ❤️

Address

Sambrial City
Sambrial
51070

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sambrial Mera Shehar سمبڑیال میرا شہر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sambrial Mera Shehar سمبڑیال میرا شہر:

Share