12/02/2025
ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی سربراہی میں ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا
،جس میں ضلعی افسران اور ڈی سی آفس کے اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور دیگر افسران بھی موجود تھے
جنہوں نے ایڈٰیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے اعتزاز اسلم مارتھ کی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز اسلم مارتھ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی اوران کی محنت اور لگن کے باعث ضلعی امور میں نمایاں بہتری آئی۔
انہوں نے اعتزاز اسلم مارتھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ اپنے آئندہ ذمہ داریوں میں بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ نے تمام ساتھی افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ گزارا گیا وقت نہایت خوشگوار اور یادگار رہا۔
انہوں نے اپنی خدمات کے دوران ٹیم ورک اور باہمی تعاون کو سب سے اہم قرار دیا