12/08/2026
میں پاکستان ہوں – خدمتِ خلق کا ایک روشن باب
"ہماری ٹیم، ہمارا فخر!"
الفاظ کم پڑ جاتے ہیں جب ان جذبے سے بھرپور چہروں کا ذکر کیا جائے جو پچھلے 15 سال سے دن رات انسانیت کی خدمت میں پیشِ خدمت ہیں۔ سال 14اگست 2013 میں رکھی جانے والی "میں پاکستان ہوں" فلاحی تنظیم کی بنیاد آج ایک مضبوط درخت بن چکی ہے، اور اس سفر کی سب سے بڑی طاقت ہمارے وہ مخلص اور نڈر والینٹیر ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس قافلے کو آگے بڑھایا ہے۔
اس بار ہم نے اپنی 13ویں سالگیرہ 14 اگست 2026 کو روایتی کیک کٹنگ کی تقریبات سے ہٹ کر ایک انوکھے اور یادگار انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابرکت موقع پر ہم عسکری پارک صادق آباد میں ایک بڑی شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک سبز اور صحت مند ماحول کی ضمانت بنے گی۔
اس خوشی کے موقع پر ہم شہر کی تمام سول سوسائیٹی، معزز شہریوں اور فلاحی سوچ رکھنے والے احباب کو پُرخلوص دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس کارِ خیر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
ہمارے لازوال والینٹیر کے نام:
> "وہ رضاکار جو بغیر کسی ذاتی غرض، سخت گرمی ہو یا سردی، محض انسانیت کی محبت اور وطن کے جذبے سے سرشار ہو کر سڑکوں پر، شجرکاری میں، مستحقین کی امداد میں اور ہر مشکل وقت میں صفِ اول میں کھڑے رہے — آپ سب اس تنظیم کا اصل دل اور روح ہیں۔ بہت سے ساتھی آئے، کارواں بنتا گیا، اور آپ کی بے لوث محنت نے ہی 'میں پاکستان ہوں' کو ایک تحریک بنا دیا۔ آپ کا ہر قدم، ہر قطرہ پسینہ اور ہر قربانی اس قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ صرف والینٹیر نہیں، بلکہ اس دھرتی کے حقیقی ہیرو ہیں, اس سالگرہ پر عہد کریں کہ ہم مل کر اپنے شہر کو مزید سرسبز اور خوبصورت بنائیں گے۔
آپ سب کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر ہوگی!