02/09/2023
جیسا کے آپ سب جانتے ہے مہنگائی نے پورے پاکستان کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔آئے روز بجلی کی قیمت میں اضافہ۔پیٹرول کی قیمت میں اضافہ،عوام سے بنیادی سہولیات چھین لینا،غربت کی چکی میں عوام پس چکی ہے۔آج کے دور میں جینا مشکل ہو چکا ہے۔ مہنگائی کا ہونا صرف مخصوص لوگوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر شہری کو مسئلہ ہے۔اس لیے بروز ہفتہ 2 ستمبر صبح 9 بجے ایک احتجاجی ریلی اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس احتجاجی ریلی میں بغیر کسی تفریق کے(خواہ وہ سیاسی ہو یا مذہبی) سے نکل کر اس احتجاج میں شامل ہوں۔اگر کوئی شخص کسی بھی جھنڈے کے ساتھ آنا چاہے تو بے شک آئے۔لیکن خدارا اس احتجاج کو کامیاب بنائیں ۔انشاءاللہ ہماری یہ کوشش ضرور رنگ لائے گی ۔انشاء اللہ ہم اپنی آوز کو اس قدر مؤثر بنائیں گے کہ وقت کے حکمرانوں تک ہماری یہ آواز پہنچ جائیں ۔اور وہ اس بات پہ مجبور ہو جائیں کہ وہ اس مہنگائی کے طوفان کو ختم کر دیں۔آپ سے اس احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
ڈیم ہمارے ۔۔۔۔قبضہ تمھارا۔۔۔نا منظور نامنظور
بجلی ہماری ۔۔۔قبضہ تمھارا۔۔۔نامنظور ۔نامنظور۔۔
عیاشی تمھاری ۔۔۔ٹیکس ہمارا ۔۔۔نا منظور نا منظور ۔۔
ریلی انشاء اللہ صبح 9 بجے دفتر جماعت اسلامی سنجرپور سے شروع ہو گی۔
واسلام ۔۔۔