Deputy District Education Office - Female Lower & Central Kurram

  • Home
  • Pakistan
  • Sadda
  • Deputy District Education Office - Female Lower & Central Kurram

Deputy District Education Office - Female Lower & Central Kurram The page is managed by Deputy District Education Office Lower and Central Kurram.

15/06/2026
Enrollment Notification for Regular students of class 9th for the year 2026-27
03/06/2026

Enrollment Notification for Regular students of class 9th for the year 2026-27

Local Holiday of Eid-e-ghadir (2026).
02/06/2026

Local Holiday of Eid-e-ghadir (2026).

14/05/2026
Date Sheet - HSSC Annual-I Examination 2026
15/04/2026

Date Sheet - HSSC Annual-I Examination 2026

محمد عزیر علی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اُن نادر، باصلاحیت اور بااصول افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی پوری پیشہ...
07/04/2026

محمد عزیر علی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اُن نادر، باصلاحیت اور بااصول افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی دیانت، اخلاص اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ گزار کر ایک روشن مثال قائم کی۔ 7 اپریل کو انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرم اپنی طویل اور باوقار سرکاری خدمات مکمل کرتے ہوئے عزت و وقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ حاصل کی۔

آپ 8 اپریل 1966 کو ضلع صوابی کے گاؤں تورڈھیر میں ایک علمی و تعلیمی ماحول میں پیدا ہوئے، جہاں سے علم سے محبت اور خدمت کا جذبہ انہیں ورثے میں ملا۔ ابتدائی تعلیم پشاور اور صوابی میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی اور بیچلر کی ڈگریاں حاصل کیں، جبکہ پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز مکمل کیا۔

انہوں نے اپنے عملی سفر کا آغاز 1994 میں بطور سی ٹی استاد کیا، اور اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، تدریسی مہارت اور محنت کے بل بوتے پر جلد ہی گورنمنٹ ڈگری کالج اوگی، مانسہرہ میں بطور لیکچرر سیاسیات تعینات ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے آبائی ضلع صوابی سمیت مختلف اضلاع میں خدمات انجام دیں۔ 2011 میں تعلیمی اصلاحات کے تحت متعارف کرائے گئے مینجمنٹ کیڈر میں انہوں نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 19 میں بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور پھر مختلف اضلاع میں اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا لوہا منوایا۔

محمد عزیر علی اپنی پوری ملازمت کے دوران ایک متحرک، ایماندار، باکردار اور فرض شناس افسر کے طور پر پہچانے جاتے رہے۔ انہوں نے ہمیشہ میرٹ، شفافیت اور انصاف کو ترجیح دی، اور تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کی رہنمائی اور معیارِ تعلیم کو بلند کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔ اصول پسندی ان کی شخصیت کا نمایاں وصف رہا، جس کی وجہ سے انہیں مختلف مواقع پر دباؤ اور بار بار تبادلوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرم، انہوں نے خاص طور پر غیر فعال تعلیمی اداروں کی بحالی پر توجہ مرکوز کی، جس کے نتیجے میں سنٹرل اور لوئر کرم میں تقریباً 40 نان فنکشنل سکولز کو دوبارہ فعال کیا گیا۔ یہ کارنامہ ان کی غیر معمولی لگن، مؤثر قیادت اور تعلیم کے فروغ کے لیے سنجیدہ کاوشوں کا واضح مظہر ہے۔

ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ محکمہ تعلیم ایک نہایت مخلص، باصلاحیت اور بااصول افسر سے محروم ہو گیا ہے، تاہم ان کی خدمات، دیانت داری اور پیشہ ورانہ بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کا تجربہ اور رہنمائی آئندہ بھی تعلیمی میدان میں مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور ایک نئی زندگی عطا فرمائے اور ان کے آنے والے دنوں کو مزید بابرکت بنائے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے یکم اپریل سے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا!!تمام اسکولوں میں حاض...
31/03/2026

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے یکم اپریل سے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا!!
تمام اسکولوں میں حاضری کا وقت صبح 7:30 ہوگا۔ پرائمری اسکولوں کی چھٹی 1:35 بجے، مڈل اسکولوں کی 2:35 بجے جبکہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی چھٹی 3:00 بجے ہوگی۔

28/03/2026

بروز پیر 30 مارچ کو خیبرپختونخوا کے تمام سکولز تعطیلات موسم بہار کے بعد معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

Address

Opposite AC Office Sadda
Sadda
26290

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+923000091918

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy District Education Office - Female Lower & Central Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy District Education Office - Female Lower & Central Kurram:

Share