voice of renala khurd

voice of renala khurd to highlight the problems of community and raise awareness in ppl to stand for their fundamental rights

11/03/2026

تم مریض ِ دانائی
مصلحت کے شیدائی
جانتے نہیں یہ سب
جانتے ہوۓ سب کچھ
ظلم جب کوئ دیکھے
اور اس پہ چُپ بھی ہو
ہاتھ سے بھی نہ روکے
اور زبان سے بھی خاموش
پھر وہ آگ ظلمت کی
سب تلک ہی پہنچے گی
سب کے گھر جلاۓ گی
میں بھی بچ نہ پاؤں گا
تم بھی بچ نہ پاؤ گے

09/03/2026

دورنگی چھوڑ دے ، یک رنگ ہوجا
سراسر موم ، یا پھر سنگ ہوجا

09/03/2026

میرا سوہنا شہر رینالہ خورد
یہ شہر میرا آپ کا ، ہم سب کا ہے ، ایک جیسا ہے نہ۔کسی کا کسی سے کم اور نہ کسی کا کسی سے زیادہ ، بلکہ۔ہم۔سب کا ایک جیسا اور ہم سب اس کے ہیں ناکسی سیاسی جماعت کے اور نہ کسی تنظیم یا شخصیت کے تابع

اپنے شہر سے پیار کیجئے ، اپنے حق کو پہچانیے

09/03/2026

میں رینالہ خورد کی آواز ہوں ، میری کوئ سیاسی پارٹی نہیں ، میرا کسی سیاست سے کوئ تعلق نہیں ، میرا مقصد اور مطلوب ہے اس شہر کی بہتری ، مجھے مقصود ہے اس شہر کے لوگوں کے بنیادی حقوق کی عزت ، مجھے چاہئیے اس پیارے شہر کے ہر ایک شہری کیلئے ایک پُرسکون معیار زندگی ، پرایک دوکاندار ، ریہڑی بان ، پھڑی فروش ، ٹھیکے والے کیلئے روزگار کے حصول کا حق ، مجھے چاہئیے اپنے ٹیکس کا پیسہ میری صحت اور میرے بچوں کی تعلیم کے متبادل کی شکل میں ، یہ مرا حق ہے اور میری آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ میں رینالہ خورد کی آواز ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09/03/2026

میرا سوہنا شہر رینالہ خورد
میرا اپنے اہلیانِ شہر سے سوال ہے کہ کیا آپ لوگ رینالہ میں ہونیوالے تجاوزات آپریشن کی شفافیت اور بیوٹیفیکیشن کے پراسس اور معیار سے مطمئن ہیں ،

1ـ کیا یہ آپریشن میرٹ پر ہورہا ہے یا اس میں کوئی تفریق رکھی جارہی ہے ؟

2- کیا بیوٹیفیکیشن کے عمل میں انتظامیہ اور دوکانداروں کے مابین اعتماد اور رابطے کی فضاء قائم ہے یاکہ غیر یقینی کی صورتحال ہے ؟

3 کیا بیوٹیفیکیشن پراسس میں ٹھیکیدار کے کام اور میٹیریل کی کوالٹی ٹھیک ہے یا کہ ناقص ؟

4-ـ اپنی راۓ ضرور دیجئیے گا کسی بھی سیاسی وابستگی یا شخصیات کے تعلق کو ایک سائیڈ پر رکھتے ہوۓ ، اپنے شہر کیلئے ، اپنے گھر کیلئے

یاد رکھیں آپکی آواز بہت زیادہ اثر رکھتی ہے ،
اگر آپ اپنی آواز کو اپنے حق کیلئے استعمال کرینگے تو آپکے بچوں کے مستقبل کا فایدہ ہوگا اور اگر آپ مصلحت یا کسی سیاسی وابستگی کیوجہ سے حق بات کہنے سے گریزاں رہینگے تو آخر کار نقصان کے بھی برابر حصے دار اور ذمے دار ہونگے

09/03/2026

السلام علیکم ، میرے پیارے شہر کے باسیوں ، آیئے مل کر اپنے شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کریں

22/09/2023
20/03/2023

"voice of renala khurd"
جوکہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے رینالہ خورد کے لوگوں کی بہتری اور مسائل کے حل کی کوشش کیلئے بنایا گیا ہے ،

اس میں ہم رینالہ خورد کے عوام کی بنیادی حقوق کے بارے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کرینگے اور علاؤہ کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری سطح پر آواز اٹھائیں گے

کسی بھی شخصیت ، ادارے ، یا فرم کا نام لیئے بغیر صرف رینالہ کے لوگوں کے مسائل کو سامنے لایا جائیگا ،

اس پیج کے کوئ سیاسی مقاصد نہ ہیں

والسلام

Address

Sadar Bazar
Renala Khurd

Telephone

+923116440655

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when voice of renala khurd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category