RC News HD

RC News HD HASHTAG RENALA social media group, Public relations, All update provider related

28/09/2024

رینالہ خورد//بارش

رینالہ خورد اور گردنواح میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
رینالہ خورد: بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب گلیاں بازار پانی سے بھر گئے

28/08/2024

رینالہ خورد مرکزی قبرستان تکیہ تارے شاہ رینالہ خورد کا سب سے بڑا قبرستان ھے یہاں نکاسی آب کے حوالے سے کوئی انتظامات موجود نہیں
اہل علاقہ کی حکام بالا سے فوری نوٹس کی اپیل

--------
Hafiz M. Bilal Bhuttah
---------
Deputy Commissioner Okara
Assistant Commissioner Renala Khurd
____________
Reported By
Bilal Bhuttah
______
Renala Khurd رینالاخورد
Renala Journalist Group
رینالہ جرنلسٹ گروپ الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا

دارارقم سکول کا نصب العین ہی خوبصورت دنیا بہترین آخرت ہے؛ بدر عباس دارارقم سکول رینالہ خورد کیمپس میں تعلیمی سال 2023-24...
22/03/2024

دارارقم سکول کا نصب العین ہی خوبصورت دنیا بہترین آخرت ہے؛ بدر عباس

دارارقم سکول رینالہ خورد کیمپس میں تعلیمی سال 2023-24 کے اختتام پر شاندار تقریب کا اہتمام علاقہ بھر سے اہم شخصیات کی شرکت طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے



رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر) دارارقم سکول رینالہ خورد کیمپس میں تعلیمی سال 2023-24 کے اختتام پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء وطالبات کے والدین سمیت تحصیل بھر سے اہم شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت رسول ہاشمی اور مختلف موضوعات پر تقاریر میں بھی طلباء و طالبات نے خوب جوہر دکھائے تقریب میں سال بھر ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے. اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول بدر عباس نے بتایا کہ اس سال ادارہ ہذا سے 8 طلبا و طالبات نے حفظ القرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی. سکول میں پلے گروپ سے لیکر میٹرک تک تعلیم دی جاتی ہے. جس میں طلبا و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دارارقم سکول کا نصب العین ہی خوبصورت دنیا بہترین آخرت ہے۔ادارہ ہذا و جملہ اسٹاف اس نصب العین کے حصول کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں بچوں میں حب الوطنی، فرض شناسی، والدین کا احترام اور دین اسلام سے محبت کے پہلو کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جاتا ہے.تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز پروفیسر خالد سیف اللہ کے ہمراہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور بچوں کو انعامات دیکر انکی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر سکول پرنسپل نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آپ سب کی تشریف آوری کا تہہ دل سے مشکور ہیں دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالی میرے ملک و قوم کا حامی و ناصر ہو آمین

Hafiz M. Bilal Bhuttah

Daily Azmat Lahore
Dar E Arqam School, Renala Khurd

Address

Renala Khurd
Renala Khurd
56130

Telephone

+923027943265

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RC News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RC News HD:

Share