Safe City Rawalpindi

Safe City Rawalpindi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Rawalpindi, Government Organization, PPIC3 Rawalpindi opposite to Jinnah Park Main Gate, Rawalpindi.
(1)

Safe City Rawalpindi Project is an initiative led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) to enhance public safety and security through technology and data-driven approaches.

07/09/2026

Virtual Women Police Station
خواتین کے تحفظ اور انصاف کا مؤثر پلیٹ فارم
Speak Without Fear. Report Without Delay.

07/09/2026
07/09/2026

یہ دونوں بچے جو اپنا نام بلال اور جنت بتاتے ہیں۔ والد کا نام اقبال بتاتے ہیں۔ ان کی عمریں تقریباً 12 اور 8 سال ہیں۔سال 2025 سے اسلام آباد کے علاقے تارامڑی سے لاوارث ملے تھے۔ اپنے گھر کا پتہ سرگودھا بتاتے ہیں، جبکہ مزید معلومات دینے سے قاصر ہیں۔
ان بچوں کے ورثاء کی تلاش میں میرا پیارا ٹیم کا ساتھ دیں، تاکہ انہیں ان کے پیاروں تک پہنچایا جا سکے۔ اگر آپ ان بچوں کو جانتے ہیں یا ان کے ورثاء کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو براہِ کرم میرا پیارا ٹیم کو اطلاع دیں۔
contact: 03090000015
Case id: 388350466/ 388348166

07/09/2026

Your Voice Matters. We Are Here to Help.
اگر آپ کو کسی بھی قسم کے تشدد، ہراسانی، دھمکی، گھریلو تشدد یا کسی اور زیادتی کا سامنا ہے تو خاموش نہ رہیں۔
Virtual Women Police Station سے رابطہ کریں اور اپنی شکایت درج کروائیں۔
Dial 15 & Press 2
آپ کی بات سنی جائے گی، آپ کی رہنمائی کی جائے گی، اور آپ کو ممکنہ قانونی کارروائی کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
ہم مدد کے لیے یہاں ہیں، ہم سننے کے لیے یہاں ہیں۔
آپ اکیلی نہیں ہیں۔ 💜

07/09/2026

عالم خاتون زوجہ غلام شبیر، 06 ستمبر 2026 سے لاپتہ ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 70 سال ہے. نیازی چوک مدینہ کالونی راولپنڈی کی رہائشی ہیں۔ اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو براہِ کرم 15 پر یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 389117276
Help in reunite with her family

07/09/2026

یہ بچہ جو اپنا نام علی بتاتا ہے۔ اس کی عمر تقریباً 4سال ہے۔قاسم بازار، دھمیال، راولپنڈی سے لاوارث ملا ہے۔ اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے۔ اگر کسی کو اس کے ورثاء بارے علم ہو تو 15 یا 03090000015 پر رابطہ کریں۔

Case ID: 388786776
Help in reunite with his family

07/09/2026

ہم اپنے اردگرد ہر روز ایسی بے شمار خواتین کو دیکھتے ہیں جو اپنے بہتر مستقبل اور اپنے گھر والوں کے بہتر کل کے لیے صبح گھر سے نکلتی ہیں۔

شگفتہ بس ہوسٹس ہے۔
آمنہ ایک فاسٹ فوڈ چین میں سرور ہے۔
نازیہ سپر اسٹور پر سیلز گرل ہے۔

ان کے کام مختلف ہیں، لیکن ایک چیز مشترک ہے:
ہر روز گھر سے نکلنا، سفر کرنا اور محفوظ واپس لوٹنا۔

راستے میں انہیں مختلف لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ کبھی کوئی اچھا تجربہ ایک نیا سبق دے جاتا ہے، تو کبھی کسی کی غیر مناسب نظر یا رویہ انہیں محتاط رہنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اور بعض اوقات ڈیوٹی کی وجہ سے رات گئے بھی سفر کرنا پڑتا ہے۔

لیکن ایک سوال ہمیشہ اہم رہتا ہے:

اگر سفر کے دوران اچانک کوئی مشکل پیش آ جائے تو مدد کہاں سے اور کیسے حاصل کرنی ہے؟

شگفتہ کو اکثر بس میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ اسے ہر سڑک، ہر چوک اور ہر علاقے کا نام معلوم نہیں ہوتا۔ اگر کبھی اسے ایمرجنسی پیش آئے تو وہ شاید اپنا درست مقام نہ بتا سکے۔

لیکن اگر اسے اپنی Live Location شیئر کرنا آتا ہو؟
تو مدد اس کے مقام تک پہنچ سکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہر خاتون کے لیے صرف محتاط رہنا کافی نہیں،
بلکہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ایمرجنسی میں مدد کیسے حاصل کرنی ہے۔

📱 Virtual Women Police Station سے ضرورت کے وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

🚨 15 پر کال کریں اور 2 دبائیں تاکہ خواتین سے متعلق پولیس مدد اور رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

📍 Women Safety App اپنے موبائل میں ضرور رکھیں۔ اس کے ذریعے ضرورت کے وقت Live Location Share کرنے سمیت دستیاب حفاظتی سہولیات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

یاد رکھیں،
خطرہ آنے کا انتظار نہ کریں۔ خطرے سے پہلے خود کو تیار کریں۔

شگفتہ، آمنہ، نازیہ اور پنجاب کی ہر اس خاتون کے لیے جو روز اپنے خوابوں، اپنے خاندان اور اپنے مستقبل کے لیے گھر سے نکلتی ہے:

آپ کا سفر صرف گھر سے کام تک نہیں…
آپ کی حفاظت بھی اس سفر کا ایک ضروری حصہ ہے۔

اپنی حفاظت جانیں۔ اپنی مدد کا راستہ جانیں۔ اور یہ معلومات دوسری خواتین تک بھی پہنچائیں۔

07/09/2026

یہ بچہ جو اپنا نام اور پتہ بتانے سے قاصر ہے۔ اس کی عمر تقریباً 5 سال ہے۔ نزد نادرا آفس، گوجر خان، راولپنڈی سے لاوارث ملا ہے۔ اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے۔ اگر کسی کو اس کے ورثاء بارے علم ہو تو 15 یا 03090000015 پر رابطہ کریں۔

Case ID: 388115676
Help in reunite with his family

Address

PPIC3 Rawalpindi Opposite To Jinnah Park Main Gate
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share