Numb Syedan Sohawa Sharif

Numb Syedan Sohawa Sharif Welcome to the official page of Numb Syedan.

سوہاوہ شریف کا اعزازڈاکٹر سیّد حسنین علی جوہر صاحب کے قابل فخر بیٹے، سید فاخر الحسنین کو ایم بی بی ایس (MBBS) کی شاندار ...
03/05/2026

سوہاوہ شریف کا اعزاز

ڈاکٹر سیّد حسنین علی جوہر صاحب کے قابل فخر بیٹے، سید فاخر الحسنین کو ایم بی بی ایس (MBBS) کی شاندار اور نمایاں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے بلکہ اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی بے لوث دعاؤں کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔
سید فاخر الحسنین کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے خوبصورت ضلع باغ کے معروف گاؤں سوہاوہ شریف سے ہے، جو روحانیت، علم و ادب اور اعلیٰ روایات کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ آج سید فاخر الحسنین نے اپنی کامیابی سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے اور واقعی سوہاوہ شریف کا اعزاز بن کر ابھرے ہیں۔
یہ بات بھی باعثِ فخر ہے کہ ان کے والدین خود بھی پیشہ ور ڈاکٹر ہیں اور دبئی میں انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ایسے علمی اور خدمت گزار گھرانے سے تعلق ہونا یقیناً سید فاخر کی کامیابی میں اہم کردار رکھتا ہے۔
ڈاکٹر سید فاخر، آپ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ آپ کی یہ کامیابی ملک و قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آپ کے علم میں برکت دے، آپ کے ہاتھ میں شفاء رکھے اور آپ کو ایک بہترین مسیحا بنا کر انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے اور آپ کی زندگی کو مزید عزت،
وقار اور کامیابیوں سے بھر دے۔
Copied from page Sohawa Shareef

09/04/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ ہلاں چنبہ والے سید نزاکت حسین شاہ صاحب کی والدہ محترمہ مولانا سید ثاقب شاہ صاحب کی تائی جان قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں
دعا ہے اللہ پاک پاک مرحومہ کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Congratulations 👏👏
05/04/2026

Congratulations 👏👏

14/02/2026

کاکڑیا نمب سیّداں
صوبیدار ریٹائرڈ سید نصیر حسین شاہ صاحب اور سید دلبر حسین شاہ صاحب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئ ہیں

افسوس ناک خبرہلاں سید طارق حسین شاہ صاحب کا فرزند رضائے الٰہی سے انتقال کر گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ والدین کو صدمہ برداشت کرن...
13/02/2026

افسوس ناک خبر
ہلاں سید طارق حسین شاہ صاحب کا فرزند رضائے الٰہی سے انتقال کر گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ والدین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

شکریہڈاکٹر سیّد حسنین علی جوہر صاحب۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عطاء فرمائے۔
10/02/2026

شکریہ
ڈاکٹر سیّد حسنین علی جوہر صاحب۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عطاء فرمائے۔

💐جـــــــشن انـــــــوار الہــــــیہ ع💐2 فــــــــروری 2026🗓️13-14 شعبان المعظم کی درمیانی شب 📍بمقام محلہ ابوطالب ع نزد ...
29/01/2026

💐جـــــــشن انـــــــوار الہــــــیہ ع💐
2 فــــــــروری 2026🗓️
13-14 شعبان المعظم کی درمیانی شب
📍
بمقام محلہ ابوطالب ع نزد حسینی چوک نمب سیّداں

تمام حبداران محمد ص و آل محمد ع سے شرکت کی پرخلوص استدعا ہے۔🙏🙏

19/01/2026

خبر غم
نمب سیداں
قاضی سید تجمل حسین شاہ صاحب کی دختر،قاضی سید اولاد علی، قاضی سید عفیر علی اور قاضی سید آکاش حیدر کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

25/06/2025
05/06/2025

🏴 انا للہ وانا الیہ راجعون 🏴

سید عبد الحق شاہ صاحب و سید عبد الھادی شاہ صاحب کی والدہ ڈاکٹر سید عبد الوہاب شاہ صاحب مرحوم کی زوجہ حاجی سید منظور حسین شاہ صاحب وحاجی سید اشفاق احمد شاہ صاحب کی ہمشیرہ رضا الہی سے مومن آباد میں انتقال فرما گئی ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Address

Dhirkot
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Numb Syedan Sohawa Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share