متاع جاں ھے تو

متاع جاں ھے تو Here u can enjoy awsome poetry , quotes & everything that u want to see. . . . it`s your page . . guyzzzz

@+[162354787240554:]

14/09/2026

ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺭﺷﺘﮯ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﯽﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
ﺑﻌﺾ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﭘﺎﺗﺎاﻭﺭ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺿﺮﻭﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽﺧﺎﻃﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺎﭨﺘﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺃﺧﺮ ﮐﺎﺭاﯾﮏ ﮔﮭﻨﮯ ﺳﺎﺋﮯ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﮐﺮﺩﯾﺘﮯ ہیں۔

13/09/2026

کیسے عجیب لوگ تھے جِن کے یہ مشغلے رہے
میرے بھی ساتھ ساتھ تھے، غیر سے بھی مِلے رہے

تُو بھی نہ مِل سکا ہمیں، عُمر بھی رائگاں گئی
تجھ سے تو خیر عِشق تھا، خود سے بڑے گِلے رہے

دیکھ لے! دلِ نامُراد تیرا گواہ بن گیا
ورنہ میرے خلاف تو میرے ہی فیصلے رہے

تجھ سے مِلے بچھڑ گئے، تجھ سے بچھڑ کے مِل گئے
ایسی بھی قُربتیں رہیں، ایسے بھی فاصلے رہے

سلیم کوثر

13/09/2026

اڑ گئے سہمے پرندے آب و دانہ چھوڑ کر
ہجرتیں واجب ہوئیں، اسباب رکھا رہ گیا,

13/09/2026

بدی ، دعا سے اعتماد اٹھا دیتی ہے اور جو دعا کے قریب نہیں جا سکتا، وہ خدا کے قریب نہیں جا سکتا-

12/09/2026

بڑے ناز و فریب سے جو میری تقدیر لکھتا رہا
اپنی گردشِ دوراں سے ہارا تو درویش بن گیا
حارث درویش

12/09/2026

ایک شعر اُس شخص کے نام ،
جو آپ کے دل میں بستا ہے ♥️🫠✨♥️

11/09/2026

سکون اختیار کرنا اور جذبات میں آ کر ردِعمل نہ دینا زندگی کا بہترین فیصلہ ثابت ہوتا ہے...!!

11/09/2026

دنیا تمہارے بارے میں کیا بولتی ہے، دنیا تمہیں کس نظر سے دیکھتی ہے، اس کی پرواہ کرنا چھوڑ دو۔ ان کی باتوں پر صبر کرو اور بس اپنے رب کو راضی رکھو۔ دنیا بولتی رہے گی اور بولتے بولتے یہ دنیا ہی فنا ہو جائے گی اور پھر اللہ ہی ہے جس کو ہم جواب دہ ہوں گے۔ اس لیے اس وقتی زندگی کے چکر میں لوگوں کی باتیں دل پر لے کر خود کو خوار مت کرو۔ بس اللہ سے دوستی لگاؤ، پھر دیکھنا اللہ تمہیں کیسے نوازتا ہے۔ ❤️

11/09/2026

جیسے ہوائیں موسموں کا رُخ بدلتی ہیں ویسے ہی دعائیں مصیبتوں کا رُخ بدل دیتی ہیں💞
اپنی دعاؤں میں ضرور شامل کریں

11/09/2026

اس پیج کے سب ریگولر ممبرز مجھے بہت عزیز ہیں
وہ مجھے اپنے ہونے کا احساس یوں دلاتے ہیں کہ مجھے یقین ہوتا ہے کہ کوئی پوسٹ دیکھے یا نا دیکھے، یہ ریگولر ممبرز میری پوسٹ پر آئیں گے ہی آئیں گے :)

ان کے لیے میں کہوں گا کہ چاہے آپ کو لگتا ہو کہ یہ بس ایک لائک ہے، ایک کمنٹ ہے لیکن میرے لئے آپ لوگوں کا آنا مجھے خوشی دیتا ہے، اپنا اپنا سا لگتا ہے 🌸 اس ہی لیۓ میں اپنی ذاتی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر خاص طور پر آپ لوگوں کے لیۓ کچھ اچھا پوسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں !!!
آپ سب بہت عزیز ہیں مجھے :) خوش رہیئے :)

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when متاع جاں ھے تو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category