Girja Road

Girja Road Girja Road is Situated near the sadar city . The Road is usually consist of UC 89 . and it is very near to CMH and MH Hospital .
(2)

01/09/2026
31/08/2026

راولپنڈی کے علاقہ گِرجَا روڈ پر آدھی ادھوری سڑک کا اِفتتاح تو کر دیا گیا، مگر کام تاحال نامُکمل ہے۔ گیس پائپ لائن کی کھدائی اور کھلی نالیاں عوام اور تاجر برادری کے لیے شدید عذاب بن چُکی ہیں۔ کھلی نالیوں کے باعث ڈینگی اور دیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، جبکہ معصوم بچوں کے گرنے کا بھی شدید خطرہ ہے۔ اہلِ علاقہ کا مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے پُرزور مطالبہ ہے کہ گِرجَا روڈ کا ادھورا کام فوری مُکمل کروایا جائے۔

🚨 گرجا روڈ کے رہائشیوں کے لیے اہم اور خوشخبری! 🚨مغل میڈیکل کلینک پر ڈینگی کیئر اینڈ ایمرجنسی سینٹر کا باقاعدہ قیام عمل م...
30/08/2026

🚨 گرجا روڈ کے رہائشیوں کے لیے اہم اور خوشخبری! 🚨
مغل میڈیکل کلینک پر ڈینگی کیئر اینڈ ایمرجنسی سینٹر کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
🔹 ہولی فیملی ہسپتال کے تصدیق شدہ ماہر ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی مکمل اور بروقت علاج
🔹 خاص پیشکش: ڈینگی ٹیسٹ صرف 90 روپے میں!
ڈینگی سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے! بخار کی صورت میں بلا تاخیر چیک اپ کروائیں۔
📍 ایڈریس: مغل میڈیکل کلینک، نزد مغل سکول سسٹم، گرجا روڈ، ڈھوک گرجا، راولپنڈی۔
رابطہ نمبر 03163750644

30/08/2026

*گیس محکمہ کی غفلت،شہریوں نے اپنی مدد اپ کے تحت ایک کلومیٹر گلی پختہ کر دی*

*ایک سال سے ٹوٹی گلی کی مرمت نہ ہوسکی،مکینوں نے سیاستدانوں کو بھی دوٹوک جواب دے دیا*

*ووٹ مانگنے سے پہلے گلی دیکھ لیں،چک جلال دین کے شہریوں کا بلدیاتی امیدواروں کو پیغام*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) گرجا روڈ چک جلال دین نزد لکھن موڑ گلی نمبر 20 کے مکینوں نے محکمہ گیس کی مبینہ غفلت اور منتخب نمائندوں کی بے حسی سے تنگ آ کر اپنی مدد اپ کے تحت تقریباً ایک کلومیٹر طویل گلی پختہ کر دی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ایک سال قبل محکمہ گیس نے پائپ لائن بچھانے کے لیے گلی کی کھدائی کی تھی، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود گلی کی بحالی اور مرمت نہ کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب متعلقہ محکمہ گلی کی حالت بہتر بنانے میں ناکام رہا تو اہل علاقہ نے اپنی مدد اپ کے تحت رقم جمع کر کے گلی کو پختہ کر دیا۔ شہریوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی امیدواروں کو بھی دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو نمائندے پانچ سال محلے کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے، وہ انتخابات کے دن ووٹ مانگنے کے لیے بھی محلے کا رخ نہ کریں۔ علاقہ مکینوں نے محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پائپ لائن بچھانے کے بعد سڑکوں اور گلیوں کی بروقت بحالی یقینی بنائی جائے، تاکہ شہریوں کو اپنی مدد اپ کے تحت سرکاری کام کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

30/08/2026

ملک تب بہتر ہو گا جب تمام منسٹرذ افئسران
1 پیبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر پروٹوکول سفر کریں گے ۔
2 اپنااور فیملی کا علاج سرکاری ہسپتال سے کروائیں گے ۔
3 اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکول داخل کروائیں گے ۔
4 ہر ماہ ایک علاقے میں کھلی کچہری لگائیں گئ
5 ۔پولیس اس،قدر ازاد ہوگی کہ وہ پرائم منسٹر کے خلاف بھی ایف آئی آر لکھے گی ۔
6 قانون سب کے لیے برابر ہو گا اور جھوٹا کیس لڑنے والے وکیل کا وکالت نامہ منسوخ کر کے مظلوم کو انصاف اور تمام خرچہ جو اس نے انصاف حاصل کرنے کے لیے کیا وہ اسے دوسری پارٹی دئے گئ ۔
شئیر کریں اور فالو کریں ۔
گرجا روڈ


Address

Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Girja Road posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share