AJKMC Central Secretariat

AJKMC Central Secretariat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJKMC Central Secretariat, Political organisation, Rawalpindi.

19/07/2026

مسلم کانفرنس پلندری اختلافات کا شکار

مسلم کانفرنس کے حلقہ پلندری سے نامزد امیدوار اسمبلی سردار عابد رزاق کارکنوں کو چھوڑ کر خود اکیلے مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی کے حق میں دستبردار

کارکنوں نے فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رائیں جدا کرنے کا فیصلہ کر دیا

09/05/2026

سابق وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کا معرکۂ حق ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کے نام پیغام

سابق وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج معرکۂ حق کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم اپنے عظیم شہداء، غازیوں اور بہادر افواجِ پاکستان کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت، جراتمندانہ حکمتِ عملی اور عسکری بصیرت میں پاک فوج نے جس پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور عزم کا مظاہرہ کیا اس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیا۔

آج پوری دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور بہادر افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور لازوال قربانیوں کی معترف ہے۔ افواجِ پاکستان نے اپنی بے مثال قربانیوں، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی سے وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

پوری پاکستانی قوم بالخصوص آزاد کشمیر کے غیور عوام ہر مشکل گھڑی میں افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے۔ کشمیری عوام کا پاکستان سے رشتہ ایمان، محبت، وفاداری اور لازوال قربانیوں کا رشتہ ہے۔ جموں و کشمیرکے مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔ ہم نے پونچھ کی سرزمین پر تاریخی عوامی اجتماع میں قرارداد الحاق پاکستان کی تجدید کرتے ہوئے گا ، گی ، گے سے آگے بڑھ کر دو ٹوک کہا کہ ہم ہیں پاکستان اور جو حصہ آزاد ہو گا وہ بھی پاکستان ہو گا ۔ اہلِ کشمیر نے ہمیشہ دفاعِ پاکستان، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے تاریخی قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

آج مجھ سمیت پوری قوم اپنے عظیم شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان آج ایک مضبوط، محفوظ اور ناقابلِ تسخیر ریاست کے طور پر دنیا میں کھڑا ہے۔ شہداء ہمارا فخر قوم کا سرمایہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

پاکستان زندہ باد
افواجِ پاکستان پائندہ باد

09/05/2026

Address

Rawalpindi
76000

Telephone

+923478526399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJKMC Central Secretariat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share