PHP Rawalpindi Region

PHP Rawalpindi Region upto date performance and Activities of Punjab Highway Patrol, Rawalpindi Region.

03/09/2026

منشیات کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

مرحوم سید تصور شاہ T/ASI کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیتڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول جناب فیصل علی راجہ صاحب نے مرحوم سید ...
30/08/2026

مرحوم سید تصور شاہ T/ASI کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول جناب فیصل علی راجہ صاحب نے مرحوم سید تصور شاہ T/ASI کے گھر تشریف لا کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی صاحب نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول اس کٹھن گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ہر جائز معاملے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ مرحوم کی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا، جبکہ ان کے بچوں اور اہلِ خانہ کی ویلفیئر کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر راؤ کامران اختر صاحب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم رفاقت علی صاحب بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

30/08/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
آبشار ڈرائیونگ سکول میں جدید سمیولیٹر کے ذریعے خواتین کو محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جہاں عملی مشق، پارکنگ ٹریننگ اور لائسنس کے حصول میں مکمل رہنمائی دی جاتی ہے تاکہ خواتین خودمختار اور بااعتماد ڈرائیور بن سکیں۔

27/08/2026

**اظہار افسوس**
تصور شاہ T/ASI ایلیٹ ٹریننگ سینٹر لاہور میں کورس کے دوران وفات پا گئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اور تمام افسران،
انتہائی غمزدہ ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔آمین

✨ 12 ربیع الاول مبارک ✨سیرتِ طیبہ ﷺ کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں، محبت، اخلاق اور امن کو فروغ دیں۔سیرتِ مصطفیٰ ﷺ ہی ہما...
25/08/2026

✨ 12 ربیع الاول مبارک ✨
سیرتِ طیبہ ﷺ کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں، محبت، اخلاق اور امن کو فروغ دیں۔
سیرتِ مصطفیٰ ﷺ ہی ہماری کامیابی کا راستہ ہے۔
#عیدمیلادالنبیﷺ

21/08/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
‎ ‎

پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اور اقرا ڈرائیونگ سکول کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطایس پی غازی فیصل سلیم، ریجنل آ...
19/08/2026

پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اور اقرا ڈرائیونگ سکول کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایس پی غازی فیصل سلیم، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اور وحید احمد، سی ای او اقراء ڈرائیونگ سکول نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پٹرولنگ پولیس کے افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے 50 فیصد جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے 70 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

یہ اقدام محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے۔

شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر، محفوظ سفر ہماری ذمہ داری۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

19/08/2026

پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اور اقرا ڈرائیونگ سکول کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایس پی غازی فیصل سلیم، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اور وحید احمد، سی ای او اقراء ڈرائیونگ سکول نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پٹرولنگ پولیس کے افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے 50 فیصد جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے 70 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

یہ اقدام محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے۔

شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر، محفوظ سفر ہماری ذمہ داری۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

19/08/2026

کم عمر موٹر سائیکل سوار بچوں کو حادثات سے بچائیں
18 سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔
ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا روگ بن سکتی ہے
1. بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلائیں
2. ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں - ہیلمٹ زندگی بچاتا ہے
3. ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں - رفتار کم، زندگی محفوظ
4. اپنے بچوں کی حفاظت کریں، انہیں صحیح رہنمائی دیں
حادثے روکیں، زندگی بچائیں!
کسی بھی ایمرجنسی میں پنجاب ہائی وے پٹرول ہیلپ لائن 1124 پر رابطہ کریں۔
پنجاب ہائی وے پٹرول - آپ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح









19/08/2026

بارش میں محفوظ ڈرائیونگ -
ذمہ داری سے چلیں، محفوظ رہیں
1. رفتار کم رکھیں - تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجہ ہے
2. ہیڈ لائٹس استعمال کریں - بارش میں ضروری ہے
3. فاصلہ رکھیں - آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
4. ٹائروں اور بریک کی حالت چیک کریں - سفر سے پہلے معائنہ ضرور کریں محفوظ سفر، خوشحال گھر
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً پنجاب ہائی وے پٹرول ہیلپ لائن 1124 پر رابطہ کریں۔پنجاب ہائی وے پٹرول - آپ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح








Address

Police Lines No. 1
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923335185167

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PHP Rawalpindi Region posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PHP Rawalpindi Region:

Shortcuts

Share