03/04/2026
آج جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کے ماہانہ اجتماع ارکان اور عید ملن پارٹی کا انعقاد بعد نماز جمعہ دفتر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں میں ہوا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں سرفراز احمد دانش صاحب نے کی، شدید بارش اور سخت ترین موسم کے باوجود حاضری بہترین رہی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ طالب حسین عباسی صاحب نے قران مجید کی تلاوت سے کیا، حافظ حفیظ الرحمن ستی صاحب نے اتحاد امت کے موضوع پر درس قران دیا، بزرگ رکن ماسٹر اورنگزیب ستی صاحب نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے، حافظ طالب حسین عباسی صاحب نے درس حدیث دیا، محمد انصار الحق دھنیال ناظم بیت المال جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں نے بیت المال کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی اور سرفراز احمد دانش صاحب امیر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں نے حاضرین سے اختتامی خطاب کیا۔ کمپیرنگ کی ذمہ داری محمد ایاز ستی صاحب نے سر انجام دی۔
محمد انصارالحق دھنیال ناظم بیت المال کو بہترین کارکردگی پر امیر جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کی طرف سے تحفہ بھی دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کے دفتری امور کے ناظم کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔ اسکے بعد حاضرین کی تواضع کی گئی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔