Pakistan Thareek Insaf Rawalpindi Cantt

Pakistan Thareek Insaf Rawalpindi Cantt Pakistan Tahreek E Insaf Rawalpindi cantt

27/11/2025
ہمیشہ کی طرح ایک انتشاری ٹولہ آج بھی وارڈ  8 کے الیکشن کے بعد اپنے منفی اور  من گھڑت پروپیگنڈہ کو لے کر  جگہ جگہ ماتم کر...
09/10/2025

ہمیشہ کی طرح ایک انتشاری ٹولہ آج بھی وارڈ 8 کے الیکشن کے بعد اپنے منفی اور من گھڑت پروپیگنڈہ کو لے کر جگہ جگہ ماتم کرتا نظر آتا ہے یہ وہ کردار ہیں جنہوں نے ہر الیکشن میں انتشار اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور حلقے کے ووٹرز کو منفی پروپیگنڈہ سے مس گائیڈ کیا _
اگر ان کرداروں میں ایک ایک فرد کا تفصیلی جائزہ لیں تو ان لوگوں کی تاریخ رہی ہے کہ یہ لوگ ہمیشہ سے پارٹی کے خلاف ورکرز کے حقوق کا نعرہ بلند کئیے جنرل الیکشن ہو یا بلدیاتی الیکشن آزار امیدوار کھڑے ہوتے یا آزاد امیدواروں کو سپورٹ کرتے پارٹی کے ورکرز میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیتے نظر آئیں گے ان میں وہ لوگ ہیں جو اس حلقے سے 20 کلو میٹر دور ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بیٹھ کر اس حلقے کے سٹیک ہولڈر بننے کے دعویدار ہیں جنہیں یہ نہیں پتہ ہے محلہ زمیداراں کہاں سے شروع کو کر کہاں ختم ہوتا ہے یا وہ لوگ ہیں جو کسی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا کر خود کو سمجھتے ہیں کہ سیاست بھی میراسی پونے کا نام ہے یہاں بھی یہ کام کریں گے تو ہٹ ہو جائیں گے یا وہ لوگ ہیں جو پارٹی میں خود ہمیشہ آزاد الیکشن لڑنے کی کوشش میں رہے اور بلدیاتی الیکشن میں ورکرز سے آزاد امیدوار کھڑے کرتے اور ورکرز سے زبردستی آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے پر حلف لیتے نظر آتے ہیں اور عمران خان کی پارٹی کے خلاف الیکشن لڑتے ہیں جب ان کو پارٹی ٹکٹ دیتی ہے تو آج جن کے خلاف تنقید کرتے اور اپنی گندی زبانیں استعمال کرتے طرح طرح کے الزامات لگاتے نظر آتے ہیں وہی انکے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوتے ہیں اور عمران خان کے دئیے گئے ٹکٹ کی خاطر اپنے تمام اختلافات بھلاتے ہوۓ اپنا اور عمران خان کا الیکشن سمجھتے ہوۓ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور جانی مالی وسائل کا استعمال کرتے ہوۓ اس امیدوار کو بھی جتوا دیتے ہیں جو نا کُھل کے کمپین کرتا ہے اور نا اپنے پولنگ ایجنٹ پورے کر پاتا ہے یہاں سے ثابت ہوتا ہے کہ کون نظریاتی ہے اور کون انتشاری کون نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتا ہے دراصل یہ لوگ مخالف جماعتوں کی ٹیم بی ہیں جن کو وہ وقت ضرورت استعمال کرتے ہیں _
اسی انتشاری ٹولے سے ہمارا سوال بھی ہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن میں انکو عوام نے 20, 20 ہزار کی لیڈ دلوائی اس کے باوجود بھی یہ ہار گئے اور اپنی سیٹ کا دفاع نہیں کر سکے چلیں مان لیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ سب کیا مگر آپ اپنا کیس کسی کے سامنے رکھ کر موثر احتجاج کر سکے کوئی کمپین چلا سکے تاکہ کم از کم ووٹرز کے دییے گئے ووٹ کا ہی حق ادا ہو جاتا الیکشن کے بعد یہ حلقے سے غائب ہو گئے اور نا کسی احتجاج میں موثر کردار ادا کیا اور نا کسی اہم ایونٹ میں نظر آۓ ان کی بہادری کا یہ عالم ہے کہ ان کے دفتر کے پاس سے دو پولیس اہلکار وردی کے نیچے کھیڑی پہنے ہاتھ میں زنگ والی بندوق لیے بھی گزر جائیں تو اگلے دن ان کے واٹس ایپ سٹیٹس ہر لکھا ہوتا ہے '' Going to Naran Kagan ''
بلاشبہ وارڈ 8 میں ملک عبدالکریم کے علاوہ فل وقت کوئی اچھی آپشن نہیں تھی ملک عبدالکریم دو الیکشن پہلے بھی لڑ چکے تھے اور ایک کمزور مارجن سے ہی ہارے تھے اور اور اس بار بھی ١١ دن کی قلیل مدت کمپین کی جس میں نا ایم این اے کی سپورٹ تھی اور نا وہ حاضر ہوۓ اور ایم پی اے کی سپورٹ کا یہ عالم تھا کہ الیکشن میں ورکرز کی لعن طعن کے بعد کہیں سے برآمد ہوۓ دو چار تصویریں لیں اور ایک عظیم الشان میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کل 20 افراد نے شرکت کی اور اس میں سے 16 افراد متعلقہ نا صرف وارڈ بلکے حلقے سے بھی تعلق نہیں رکھتے تھے اور عوامی ایم پی اے کے قریب ترین پولنگ سٹیشن سے پی ٹی آئی کو 18 ووٹ پڑے اور ن لیگ کو 248 ووٹ پڑے یہ ہار اس امیدوار کی ہار نہیں بلکہ اس نام نہاد ایم پی اے کی بھی مقبولیت، حیثیت اور کارکردگی کا منہ بولتا ثیوت ہے.
اور اس وقت وارڈ 8 کے الیکشن کو لے کر جو تنقید کر رہے ہیں انہی نیلسن مینڈیلوں اور زیرک سیاست دانوں نے پارٹی سے یوتھ اور مضبوط بلدیات کے امیدوار کے نام پر بلیک میلنگ کے بعد وارڈ 6 پیرزادہ زیشان علی کے لیے ٹکٹ لیا اور 45 دن کی طویل مدت کمپین کے بعد ان تمام نیلسن مینڈیلوں کے امیدوار نے 1284 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایک آزاد امیدوار جبران حیدر 1329 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھا. کیا ہم سوال پوچھ سکتے ہیں کہ انکے مضبوط امیدوار کی اتنی عبرت ناک شکست کی وجوہات کیا تھیں یہ اس بارے میں ورکرز کی رہنمائی فرمائیں گے؟ _ انکی اور انکے حمایت یافتہ امیدواروں اہلیت کا یہ عالم ہے کہ. کسی ریس میں ان سب کو اکیلا بھی بھگایا جاۓ تو یہ تب بھی سیکنڈ آئیں گے اور قابلیت، کارکردگی کا ان سے دور دور تک واسطہ نہیں مگر کسی کی کردار کشی کرنی ہو انتشار پھیلانا ہو یا ورکرز میں تقسیم کی سیاست کو فروغ دینا ہو تو یہ اسرائیل کے یہودیوں کا بھی نمبر کاٹ دیں _

اللہ ہم تمام ورکرز کو اتفاق و اتحاد ان جیسے شر پسندوں کے شر سے محفوظ رکھے _ آمین

صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی جناب صباح قریشی اور صدر انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ جناب زکی زاہد بٹ کی جانب سے سید حسی...
08/01/2023

صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی جناب صباح قریشی اور صدر انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ جناب زکی زاہد بٹ کی جانب سے سید حسیب حیدر نقوی کو انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ کا سیکرٹری سوشل میڈیا منتخب کر دیا گیا

صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ زکی بٹ کی جانب سے راولپنڈی کینٹ وارڈ 1 ،وارڈ 8، وارڈ 10 کا نوٹیفکیشن جاری...
23/11/2022

صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کینٹ زکی بٹ کی جانب سے راولپنڈی کینٹ وارڈ 1 ،وارڈ 8، وارڈ 10 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور انشااللہ راولپنڈی یوتھ ہر محاذ پر اپنے قائد کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔

Address

Qadir Motar Near Raffay Mall Peshawar Road Rawalpindi
Rawalpindi West Ridge

Telephone

0515470070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Thareek Insaf Rawalpindi Cantt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share