The Absolute Defiance

The Absolute Defiance political and social awareness is crucial for our generation. Say no to exploitation, injustice and corruption.

This page is started with a vision create a better society through enhanced political and social awareness.

02/08/2020

کاٹھ کے گھوڑے اور کاغذی شیر
تعجب نہیں ندامت ہے۔
چین نے لداخ میں ہندوستانی فوج کو مارا تو ہمارے لوگ خوشی سے جھوم اٹھے کہ اب آئے گا مزہ!
یا پھر طالبان سے منسوب جھوٹی خبر چلے کہ " طالبان نے غزوہ ہند " کا علان کر دیا تو ہمارے لوگ بغلیں بجانے لگے کہ اب آئے گا مزہ!
یہ ہے ہماری حالت۔۔۔۔یعنی ہندوستان کو مارے کوئی اور مزہ ہمیں آئے۔ تماشائیوں اور ہیجڑوں والی خصوصیات اور خواہشات ہیں ہماری اور ہمیں چاہیے "آزادی "!!!
اب آرہی ہے 5 اگست۔۔۔تیاری پکڑو ، مودی کی ہمارے شہروں میں اور ہماری سڑکوں پر بہت درگت بننے والی ہے ! بس سمجھو مودی کشمیر سے گیا!!
ہمارے "آزادی پسند" کاٹھ کے گھوڑے اور کاغذی شیر ہیں ان کو مودی پر غرانے اور دھاڑنے کی بجائے اپنی بزدلی کا نوحہ پڑھنا چاہیے اور اپنی جھوٹی مردانگی کی چتا جلا دینی چاہیے۔

ایسے قلوب میں بھلا ایمان اور عقیدے کا کیا کام جو خلیفئہ عدل، عمر ثانی حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی زوجہ فاطمہ بنت عبد...
30/05/2020

ایسے قلوب میں بھلا ایمان اور عقیدے کا کیا کام جو خلیفئہ عدل، عمر ثانی حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی زوجہ فاطمہ بنت عبد الملک کی قبور کی بے حرمتی کر کے فخر اور خوشی سے جھوم رہے ہوں !
صدیوں کا بغض و عناد ان کے دلوں کو بنجر کر چکا۔ یہ سینئہ ارض پر ملعون ترین مخلوق ہے ۔
اللہ رب العزت اس مخلوق کو ذلیل و رسوا کرے۔
عمر بن عبدالعزیز اہل ایمان کے ماتھے کا حقیقی جھومر ہیں ۔ رب العزت ان کے دراجات بلند کرے ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔

02/10/2019

اگرچہ یو- این میں کی گئی کوئی بھی تقریر کسی کی تقدیر تو بدل نہیں سکتی لیکن جو ذمہ داری یو -این میں عمران خان کے سر تھی اس کو بلا مبالغہ انھوں نے بدرجہ اتم پورا کیا ۔
یہ وزیراعظم کا عالمی برادری پہ اہتمام حجت تھا جو ہو چکا۔
اب عالمی برادری نے کرنا کیا ہے یہ ہم سب کو اچھی طرح معلوم ہے ۔
پاکستان میں مقتدر پالیسی ساز اداروں نے ہمہ وقت اپنے سر پر جھوٹ سے بھرا ایک ٹوکرا رکھا ہوتا ہے جو وقتا فوقتا بڑی دلجمی اور سنجیدگی سے جھوٹ کو سچ کا تبرک بنا کر میڈیا میں بانٹتے رہتے ہیں یا پھر مفاد عامہ کے لیے ٹویٹ کر لیتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اس ٹوکرے سے جھوٹ کی پوٹلیاں بنا کر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو بھی تھما دیتے ہیں ۔
وزیراعظم کے پاکستان آنے کے بعد انتہائی نازک مرحلہ شروع ہو جائے گا اور اگر حسب روایت وہی جھوٹ اور دوغلے پن کا کاروبار اور بازار گرم رکھا گیا تو میں گر ینٹی سے کہتا ہوں کہ آر پار کی کشمیری قیادت اور عوام نہ صرف ان سے بیزار ہو جائے گی بلکہ ایک وقت پر ان سے باغی بھی ہو جائے گی!
لہذا انھیں کوئی بھی "شاطرانہ بساط" بچھائے سے پہلے ہزار بار سوچنا ہوگا۔

13/09/2019

ہمیں پاکستانی عوام سے شکایت نہیں لیکن آزاد کشمیر کے لوگوں سے گلے شکوے ضرور ہیں۔
آج ریاست جموں و کشمیر پر کڑا وقت اور کڑی آزمائش ہے اور کشمیری چکی کے دو پاٹوں کے درمیان بری طرح پیسے اور کچلے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور پاکستان عمرو عیار بن کر ہم سے عیاریاں اور چالاکیاں کر رہے ہیں۔
مجھے شدید رنج و غصہ اس بات کا ہے کہ یہ دونوں ریاستیں ہماری زمین کو تنازعہ بنا کر ایک دوسرے کو تیوریاں چڑھا کر دانت دیکھا رہی ہیں اور اس پورے تنازعے میں ہم بطور "انسان " کہیں بھی موجود نہیں!!
واللہ اگر بھارت ہمیں انسان سمجھتا اور مانتا تو وہ کبھی بھی 80 لاکھ انسانوں کے ساتھ کیڑے مکوڑوں جیسا برتاؤ نہ کرتا۔ اور اگر پاکستان ہمیں انسان سمجھتا تو وہ کبھی بھی بھارت کو ہمارے ساتھ یہ سلوک کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیتا!
اب ہمیں بحیثیت کشمیری ان دونوں ڈریکولائی ریاستوں سے اپنے آپ کو سب سے پہلے "انسان" تسلیم کروانا ہے اور اس کے بعد ہمارا بنیادی انسانی حق، کے "ہم کیا چاہتے ہیں" ۔
یہ ہمیں انسان سمجھتے ہیں نہ ہی ہماری اہمیت مانتے ہیں یعنی باالفاظ دیگر انھوں نے انسانی شرف و تکریم کو روند کر اور ملیامیٹ کر کے ہماری زمین کو اپنی زمین قرار دے کر اپنے خونی جبڑے گاڑ رکھے ہیں ۔
اس سب کے باوجود المیہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی وفاداریاں اور محبتیں، کشمیر اور کشمیریوں سے زیادہ پاکستانی سیاسی جماعتوں اور ان کے راہنماؤں کے ساتھ ہیں!
انشاءاللہ وقت ایسے لوگوں کو چھانٹ کر تاریخ کے کوڑا دان میں کیڑے مکوڑے بنا کر پھینک دے گا۔

ہندوتوا برصغیر میں تیزی سے  ابھرتا ہوا ایک عظیم شر ہے۔ ہندو قیادت کے کشمیر اور آسام میں  حالیہ اقدامات اس چیز کی غمازی ک...
12/09/2019

ہندوتوا برصغیر میں تیزی سے ابھرتا ہوا ایک عظیم شر ہے۔ ہندو قیادت کے کشمیر اور آسام میں حالیہ اقدامات اس چیز کی غمازی کرتے ہیں کہ ہندو نیشنل ازم پھن پھیلا کر مسلمانوں کو بھسم کرنے پر تل چکا ہے ۔

05/09/2019

‏‎بھارت ہمارے وزیر دفاع پرویزخٹک کی جسمانی کمزوری کو ہماری دفاعی کمزوری نا سمجھے

ایٹم بم ہم نے شیخ رشید کی شادی کیلئے نہیں رکھا ہے. 😄

جنگ کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے لیکن پاکستانی یہ سوچ کر خوش ہورہے ہیں کہ "ایٹم بمب چلدا ویکھاں گے"__ 😎

مودی اُس قوم کو دھمکی دے رھا ھے۔۔۔
جس کے چاول بھی *کرنل* ہیں😋
پنکھے اور ٹائر *جنرل* ہیں۔
سگریٹ *کیپٹن* کے ہیں۔
گھی *مجاهد* هے
اور دلیا، سیمنٹ اور کھاد ۔ سب *فوجی* ... 💪💪💪💪

‏انڈیا والو ڈرو اس وقت سے جب ممبئی میں نیازی اکسپریس👮 اور نیو خان👳 کی بسیں چلیں گیں

‏بھارت ڈرے اس وقت سے جب تاج محل 🕌 کی دیواروں پر کوئلے سے لکھا ہوگا.
جئے بھٹو 🧟‍♂

انڈیا والو اگر پاکستان پر قبضہ کرنا ہے تو پہلے ہمارے بهٹو کو مار کر دکهاؤ.
کیونکہ کل بهی بهٹو زندہ تها آج بهی بهٹو زندہ ہے

ٹماٹر نہ دے انڈیا۔
ہم سالن دہی میں بھون لیں گے
پاکستانی خواتین کا چٹان جیسا عزم.

ہماری خواتین بس اس ٹینشن میں ہیں کہ
جنگ والے دن
کونسا سوٹ👘 پہننا ہے۔
😜😜😜copied (غير سياسى)

23/08/2019

طاقت، نخوت ،فرعونیت، فسطائیت اور دہشت کسی دلیل کو نہیں مانتی.!
طاقت کا فرمایا ہر جهوٹ "سچ" اور اس کا برپا کیا ہر شر و فساد "حق" ہے.

08/08/2019
04/08/2019

جموں وکشمیر میں کیا ہونے جا رہا ہے کچھ یقین سے کہا نہیں جا سکتا البتہ ہندوستان کا باولاپن کسی پاگل کتے سے کم نہیں ۔
ہاں کشمیری ہونے کے ناطے ہمیں اس خوفناک سچوویشن کو بہت حکمت و فراست سے ہنڈل کرنا ہوگا۔
اگر بات آرٹیکل 35A یا 370 کے خاتمے کی ہے تو خاطر جمع رکھیں اس سے مسئلہ کشمیر پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ۔
جذباتیت سے مغلوب ہو کر دھاڑیں مارنا ،ہائے و فریاد کرنا یا بپھرے ہوئے ہجوم کے ساتھ ڈنڈے لاٹھیاں اٹھا کر واویلا کرنا کہ "ہم تو لٹ گئے" بالکل بھی دانشمندی نہیں ہوگی بلکہ یہ طرزعمل بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگا ۔
مہاراجہ ہری سنگھ کو ہم ہمہ وقت بد دعائیں اور گالیاں دیتے ہیں لیکن نجانے اس کے بنائے ان دو آرٹیکل کو ہم الہامی کیوں سمجھ رہے ہیں اور وہ بھی اس گلوبلائزڈ دور اور اکیسویں صدی میں؟؟؟
ہم خود تو راولپنڈی سے لیکر لنڈن، نیویارک، سڈنی اور ٹورنٹو وغیرہ تک میں پراپرٹیز خریدیں وہاں کے مستقل شہری بن جائیں اور من پسند جابز کریں لیکن کوئی ہمارے کشمیر میں نہ آئے، کیوں؟؟؟
مہاراجہ کے دور میں یہ قوانین شاید ٹھیک ہوئے ہوں گئے لیکن آج کی اس عالمی بستی(GLOBAL VILLAGE ) میں اس طرح کے قوانیں جہالت کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔ یہ ہمارے نام نہاد لیڈران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے بدلے میں اپنے لوگوں کے حقوق کا تخفظ کس طرح کرتے ہیں ۔

14/07/2019

Political and social awareness is crucial for our generation. This page is started with a vision create a better society through enhanced political and social awareness.
We must keep in mind that politics affect everyone, whether they'd like to believe it or not.
We can't avoid a system that affects us on a day -to- day basis. Say no to exploitation, injustice and corruption.
How do we ignore reality as it happens right in front of us??
DON'T BE SOMEONE WHO DOESN'T CARE!
Our voices deserve to be heard with dignity and respect.

Address

Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Absolute Defiance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Absolute Defiance:

Share