جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آفیشل

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آفیشل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آفیشل, Political organisation, Jammu kashmir, Rawala Kot.

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ JKLF
ترقی پسند اور عوامی جدوجہد کی علمبردار جماعت، جو جبر، ناانصافی اور غلامی کے ہر نظام کے خلاف برسرپیکار ہے۔
✦ نظریہ: خود ارادیت، آزادی، انقلاب مساوات
✦ مشن: غلامی کے خاتمے اور ایک ترقی پسند سیکولر مملکت کے قیام کے لیے جدوجہد

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ محترمہ وفات پاگئی ہیں ان کی نماز جنازہ اور تدفی...
24/05/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ محترمہ وفات پاگئی ہیں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے اوقات کا اعلان بعد میں ہوگا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی قیادت اور کارکنان دکھ اور غم کے ان لمحات میں سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر سوگواران کو صبر دے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت دے
fans

چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈوکیٹ  کی پارٹی رہنماوں یاور بٹ ،کنوئنیر ضلع پونچھ سردار خالد ،جنرل...
16/05/2026

چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈوکیٹ کی پارٹی رہنماوں یاور بٹ ،کنوئنیر ضلع پونچھ سردار خالد ،جنرل سیکرٹری یو کے ،یورپ زون ساجد رشید زونل جنرل سیکرٹری عابد راجہ ،سابق زونل نائب صدر اجمل ساگر ،ساجد سدوزئ ،امجد ملک کے ہمراہ جے کے ایل ایف بلوچ کے متحرک کارکن عتیق احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر انکے گھر بلوچ مجھاڑی سوگواران سے اظہار تعزیت ۔۔۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی محرومیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی عدم دستیابی اور روز م...
06/05/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی محرومیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی عدم دستیابی اور روز مرہ کے مسائل کے حل کے ساتھ بجلی کی قیمتوں اور آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور اس خطے کے حکمران طبقات کی پے پناہ مراعات اور عیاشیوں کے خاتمے کے لئے یکم ستمبر 2022 سے باقاعدہ عوامی حقوق تحریک کے نام سے تحریک کا آغاز کیا تھا جس کا باقاعدہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جاری کیا گیا تھا

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی قیادت نے سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر عہدیداران نے گاوں گاوں قصبہ قصبہ اس تحریک کو منظم کرنے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا تھا موسم کی سختیوں کے باوجود ان کا یہ سفر جاری رہا بھرپور مہم چلانے کے بعد اس تحریک کو پوری ریاست میں پھیلانے کی حکمت عملی کے طور پر تاجران، ٹرانسپورٹرز اور سول سوسائٹی کو اس تحریک کا حصہ بنایا اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ تحریک پورے خطے میں پھیل گئی اور اس تحریک میں اس وقت شدت آنا شروع ہوئی جب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بجلی کے بلات نہ جمع کرانے کا فیصلہ عوام اس جڑت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مہرے اس تحریک میں شامل کرنا شروع کئے جنھوں نے اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر عوامی تحریک کی پیٹھ میں متعدد بار خنجر گھونپا اور حکمران طبقے سے مصالحت کی پالیسی اختیار کی کبھی حکمرانوں کے سامنے اپنے مطالبات سے دستبرداری کی اور بجلی کے بلات کو نذر آتش کرنے کے فیصلے کے خلاف حکمران طبقے کی ہاں میں ہاں ملائی لیکن تحریک کے وارثوں نے ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا تحریک کے دوران تحریک کی بنیاد جن تین نکات پر رکھی گئی تھی ان نکات سے روگردانی کی اس خطے میں اشرافیہ کی مراعات ایک ایسا نکتہ ہے جس کے خاتمے کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے لیکن اس کو مکمل نظر انداز کر کے حکمرانوں کو لوٹ کھسوٹ اور عیاشیوں کی کھلی چھوٹ دے دی گئی تحریک کی قیادت جن لوگوں کے حوالے کی گئی انھوں نے تحریک کو اپنے گردگمانے کی سازش کرتے ہوئے تحریک کی بنیاد رکھنے والے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ کے خلاف سازشوں اور دھوکہ دہی اور تحریک کی بنیادی روح سے روگردانی کی نئی تاریخ رقم کی عوام کو ایک ایسے خواب کے پیچھے لگا دیا گیا اور بے شمار جانوں کی قربانیوں کے عوام کا کوئی مسلہ حل نہیں ہوسکا اور حکمرانوں کی عیاشیاں بدستور جاری ہیں بلکہ کھسوٹ کا بازار اسی طرح گرم ہے
آج کچھ لوگ تحریک کے یوم تاسیس کی باتیں کرکے تاریخی بددیانتی کررہے ہیں تاریخ کی درستگی کے کئے اس تحریک کی بنیاد کی وہ دستاویزات عوام کے سامنے لائی جارہی ہیں جن کو نظر انداز کیا جاتا ہے

راولاکوٹ/ چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر ایڈووکیٹ کے دفتر میں ان سے  ممتاز کشمیری گلوکار اور مادر وطن کی آزاد...
01/05/2026

راولاکوٹ/ چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر ایڈووکیٹ کے دفتر میں ان سے ممتاز کشمیری گلوکار اور مادر وطن کی آزادی کے لیے تڑپ رکھنے والے شعرخوان راجہ حفیظ بابر ،راجہ حسن اختر،راجہ زاہد اور سردار زاہد شبیر کی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال

28/04/2026

اپریل28 ۔۔۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ پونچھ کے زیر اہتمام بدنام زمانہ معاہدہ کراچی و ایکٹ 74 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔۔

اٹھائیس 28 اپریل کے پروگرم کے حوالے کی تیاریاں جاری۔جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے دوست جھنڈے تیار کرتے ہوۓ۔شہر بھر م...
26/04/2026

اٹھائیس 28 اپریل کے پروگرم کے حوالے کی تیاریاں جاری۔جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے دوست جھنڈے تیار کرتے ہوۓ۔شہر بھر میں بینر اور پوسٹر آویزاں کرتے ہوۓ۔
اپریل چلو چلو راولاکوٹ چلو

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے نام اہم اپیلپاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں رواں سال جون اور جولائی میں قانون ساز ا...
25/04/2026

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے نام اہم اپیل

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں رواں سال جون اور جولائی میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ انتخابات 1974 کے ایکٹ کے تحت ہو رہے ہیں، جس ایکٹ کے ذریعے اس خطے پر ایسے قوانین مسلط کیے گئے ہیں جو عوام کی حقیقی سیاسی آزادی کو محدود کرتے ہیں۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ان انتخابات کو ایک ڈھونگ قرار دیتی ہے۔

یہ انتخابات درحقیقت:

- قابض قوتوں کے مفادات کے تحفظ کا ذریعہ ہیں
- مخصوص سیاسی جماعتوں اور افراد کو نوازنے کا عمل ہیں
- عوامی نمائندگی کے بجائے ایک مسلط شدہ نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش ہیں

ہم سمجھتے ہیں کہ:

- ان انتخابات میں حصہ لینا ایک ایسے نظام کو تسلیم کرنا ہے جو عوام کی رائے کو محدود کرتا ہے
- یہ عمل حقیقی جمہوریت کے اصولوں کے منافی ہے
- پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کی مداخلت کے باعث یہ انتخابات شفاف نہیں

ہماری اپیل

ہم جموں کشمیر کے باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ:

ان انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں
اس نام نہاد جمہوری عمل کا حصہ نہ بنیں
اپنی سیاسی آزادی اور حق حکمرانی کے لیے آواز بلند کریں

ہم کیا چاہتے ہیں؟

ہم ایک ایسے نظام کا قیام چاہتے ہیں جس میں:

- ایک بااختیار آئین ساز اسمبلی تشکیل دی جائے
- ہر شہری کو اپنے نظریات اور سیاسی عقائد کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لینے کی مکمل آزادی حاصل ہو
- حقیقی نمائندگی اور آزادانہ فیصلہ سازی ممکن ہو

یہ وقت فیصلہ کرنے کا ہے
اپنے مستقبل، اپنی شناخت، اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں۔

بائیکاٹ کریں — اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں
یہ وقت ہے:
اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے کا
اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا

کچھ نام نہاد آزاد پسند عناصر:
ایک طرف مقبول بٹ شہید کی جدوجہد کے امین ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں
دوسری طرف ماضی کے حکمرانوں گلاب سنگھ اور مہاراجہ ہری سنگھ کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں
ہم ایسے کرداروں کو بے نقاب کرتے ہیں جو:
اس جدوجہد کو مسخ کرتے ہیں
عوام کو گمراہ کرتے ہیں
تاریخی حقیقت کیا ہے؟
ماضی کے حکمران:
عوامی آزادی کے مخالف رہے ہیں
قابض قوتوں کی سہولت کاری کرتے رہے
جبکہ:
مقبول بٹ شہید نے طالب علمی سے ہی
جبر اور شخصی حکمرانی کے خلاف جدوجہد شروع کی
انہوں نے ہر قسم کے مسلط نظام کے خلاف آواز اٹھائی
ہمارا واضح مؤقف
ہم واضح کرتے ہیں کہ:
جو عناصر تاریخ کو مسخ کرتے ہیں
جو جدوجہد کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں
وہ عوام کے نمائندہ نہیں
ہم ایسی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں
اور ان کرداروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے

ہم عالمی سامراج امریکی اور اس کی اتحادی فاشسٹ ریاست اسرائیل کی طرف سے ایران کے عوام پر مسلط کی جانے والی جنگ اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ہم اس نازک وقت میں:
ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
ان کی جرات اور مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ:
ہر قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے لیے نظام حکومت کا انتخاب خود کرے
کسی بیرونی قوت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے مفادات کے لیے کسی ملک پر جنگ مسلط کرے
ہم ہر قسم کی سامراجی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیرِ اہتمام ۲۸ اپریل کے پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیر...
24/04/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیرِ اہتمام ۲۸ اپریل کے پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا۔
اٹھائیس اپریل سب راستے سب قافلے راولاکوٹ کی طرف

جنوری 16 ۔۔زونل صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار انصار میرپور جبکہ زونل جنرل سیکرٹری عابد راجہ کا راولاکوٹ    احتجاجی مظ...
16/01/2026

جنوری 16 ۔۔زونل صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار انصار میرپور جبکہ زونل جنرل سیکرٹری عابد راجہ کا راولاکوٹ احتجاجی مظاہرے سے خطاب ۔۔۔

Address

Jammu Kashmir
Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آفیشل:

Share